پرویز الٰہی منی لانڈرنگ کیس؛عدالت کی ایف آئی اے کو مکمل چالان جمع کرانے کیلئے آخری موقع دے دیا
اشاعت کی تاریخ: 11th, July 2025 GMT
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپیشل سینٹرل عدالت لاہور نے پرویز الہٰی اور مونس الہٰی کیخلاف مشکوک بینک ٹرانزیکشنز ،منی لانڈرنگ کے مقدمہ میں ایف آئی اے کو مکمل چالان جمع کرانے کیلئے آخری موقع دے دیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پرویز الٰہی سمیت دیگر کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی،عدالتی حکم کے باوجود ایف آئی اے مقدمہ کا چالان پیش نہ کر سکی،وکیل درخواستگزارنے کہاکہ ایف آئی اے نے 3بار مہلت مانگی لیکن پرویز الٰہی کیخلاف الزامات ثابت نہیں کر سکے،ایف آئی اے کے پاس ثبوت نہیں ، انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
سموگ سے نمٹنے کیلیے تاریخی شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا گیا: مریم اورنگزیب
وکیل ایف آئی اے نے استدعا کی کہ چالان جمع کرانے کیلئے مزید مہلت دی جائے،عدالت نےکہاکہ آپ بار بار مہلت مانگتے ہیں ،الزامات لگائے ہیں تو چالان جمع کرائیں، عدالت نے پرویز الٰہی کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی اور ایف آئی اے کو مکمل چالان جمع کرانے کیلئے 18اگست تک آخری موقع دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی،
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: چالان جمع کرانے کیلئے پرویز ال ہی ایف ا ئی اے
پڑھیں:
عمران خان کیخلاف 9 مئی کے 11 مقدمات کے ٹرائل کا نیا نوٹیفکیشن جاری
پنجاب حکومت نے 9 مئی کے 11 مقدمات کے ٹرائل کا نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
وزارت داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق 9 مئی کے 11 مقدمات کا ٹرائل اب انسداد دہشت گردی عدالت میں ہوگا اور بانی پی ٹی آئی کو ویڈیو لنک کے ذریعے پیش کیا جائے گا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق 9 مئی کے 11 مقدمات کی سماعت آئندہ اے ٹی سی عدالت میں ہو گی، ویڈیو لنک اور سکیورٹی انتظامات سے متعلق ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں۔
یاد رہے کہ جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت 5 نومبر کو انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں ہوگی جس میں بانی پی ٹی آئی کو ویڈیو لنک کے ذریعے اڈیالہ جیل سے کمرہ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
سماعت انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ کریں گے۔