لاہور کے علاقے بکر منڈی میں 400 کلو خراب گوشت برآمد، ملزم کے خلاف مقدمہ درج
اشاعت کی تاریخ: 11th, July 2025 GMT
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جولائی2025ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں نے لاہور کے علاقے بکر منڈی میں میٹ گودام سے400 کلو خراب گوشت برآمد کر کے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کروا دیا ۔ گودام سے برآمد شدہ مضر صحت 400 کلو گوشت تلف کر دیا گیا ۔
(جاری ہے)
ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید نے بتایا کہ گودام میں فوڈ سیفٹی قوانین پر عملدرآمد نہیں تھا، ٹوٹے گندے فرش پر گوشت رکھا پایا گیا جسے پولیس کی موجودگی میں تلف کیا گیا۔ تعفن زدہ گوشت تیار کر کے مختلف شاپس اور سٹی ایریا میں سپلائی کیا جانا تھا۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ فوڈ اتھارٹی نے بروقت کارروائی کر کے مضر صحت گوشت کی سپلائی ناکام بنا دی ،شہری خوراک کے متعلق کسی قسم کی شکایت کی صورت میں فوری 1223 پر اطلاع دیں۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے فوڈ اتھارٹی
پڑھیں:
انسداد اسمگلنگ کارروائیوں میں ایک کروڑ 12 لاکھ سے زائد مالیت کی منشیات برآمد
راولپنڈی:ملک میں انسداد اسمگلنگ کارروائیوں کے دوران ایک کروڑ 12 لاکھ سے زائد مالیت کی منشیات برآمد کرلی گئی۔
ترجمان اینٹی نارکوٹکس فورس کے مطابق اے این ایف نے تعلیمی اداروں کے اطراف اور مختلف شہروں میں اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 5 کارروائیوں کے دوران 5 ملزمان کو گرفتار کرکے ایک کروڑ 12لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 108.61کلوگرام منشیات برآمد کرلی۔
تعلیمی اداروں میں کارروائیاں
نارتھ ناظم آباد کراچی میں واقع یونیورسٹی کے قریب ملزم سے 36 کلو چرس برآمد کی گئی۔ گرفتار ملزم نے تعلیمی اداروں کے طلبہ کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف بھی کیا ہے۔
دیگر کارروائیاں*
اسلام آباد ایئرپورٹ پر دبئی جانے والے مسافر کے سامان میں آٹا گوندھنے والی مشین سے منشیات برآمد برآمد کی گئی، جس میں 1.726کلو آئس اور 0.218 کلوگرام وزنی 480 ایکسٹیسی گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔
گلبرگ لاہور میں واقع کوریئر آفس میں دبئی بھیجے جانے والے پارسل میں جوتوں میں چھپائی گئی 70 گرام چرس برآمد ہوئی۔ اُدھر سہراب گوٹھ کراچی میں بس ٹرمینل کے قریب گاڑی سے 45.6 کلوگرام چرس برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔
علاوہ ازیں شیر شاہ ٹول پلازہ ملتان کے قریب گاڑی سے 25 کلو افیون برآمد کرلی گئی اور 2ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔
تمام کارروائیوں میں انسداد منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔