لاہور میں کتے نے بچے کو کاٹ لیا، کتے کا مالک گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 9th, July 2025 GMT
لاہور کے علاقے اچھرہ میں کتے نے ایک بچے کو کاٹ لیا جب کہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کتے کے مالک کو گرفتار کرلیا۔
پولیس نے کہا کہ لیبرا نسل کا کتا بھی انویسٹیگیشن پولیس نے تحویل میں لے لیا، ملزم انور کے خلاف متاثرہ بچے کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا، ملزم انور اپنے پالتو کتے کے ہمراہ باہر نکلتا تھا۔
پولیس نے کہا کہ ملزم آوارہ کتوں کو کھانا کھلانے کا عادی ہے، ملزم وقوعہ کے روز پالتو کتے کے ہمراہ آوارہ کتوں کے ہمراہ موجود تھا، ملزم کی موجودگی میں آوارہ کتوں نے بچے پر حملہ کیا۔
دوسری جانب وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے اچھرہ میں کمسن بچے پر کتے کے حملے کے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔
انہوں نے کمسن بچے کی جلد صحتیابی کی دعا کی اور افسوس ناک واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
لاہور، آوارہ کتے کا گلی میں کھیلتے کمسن بچے پر حملہ
لاہور کے علاقے اچھرہ میں آوارہ کتے نے گلی میں کھیلتے کمسن بچے کو حملہ کرکے زخمی کردیا ہے۔
بچے پر کتے کے حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آئی ہے، اچھرہ کے علاقے میں 6 سالہ فواد گلی میں بارش کے پانی میں کھیل رہا تھا۔
اسی دوران گلی میں موجود 2 آوارہ کتوں میں سے ایک نے بچے پر حملہ کردیتا ہے، آوارہ کتا بچے کو نوچتے ہوئے گھسیٹ لیتا ہے۔
قریب کھڑا ایک شخص آوارہ کتے کو پتھر مارتا ہے، جس پر وہ بچے کو چھوڑ دیتا ہے۔ وہیں موجود دوسرا شخص زخمی بچے کو اٹھا کر سائیڈ پر لے جاتا ہے، زخمی بچے کو ا سپتال منتقل کردیا گیا ہے۔