کراچی، اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل کی کارروائی، موٹرسائیکل لفٹر زخمی حالت میں گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 9th, July 2025 GMT
کراچی:
شہر قائد میں اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل (AVLC) نے اورنگی ٹاؤن میں الفلاح قبرستان کے قریب کارروائی کے دوران فائرنگ کے مبینہ تبادلے کے بعد ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔
چھیپا ریسکیو کے مطابق زخمی ملزم کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اس کی شناخت محمد طارق کے نام سے کی گئی۔
پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزم سے ایک پستول، چھینی گئی موٹرسائیکل، موبائل فون اور نقد رقم برآمد کر لی گئی ہے۔
ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا ہے کہ ملزم محمد طارق شہر کے مختلف علاقوں میں کاروں اور موٹرسائیکلوں کی چھینا جھپٹی میں ملوث ہے۔
پولیس کا مزید کہنا ہے کہ ملزم طارق کا مجرمانہ ریکارڈ موجود ہے، جو اس سے قبل بھی متعدد بار گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
اوباڑو : تیز آندھی اور بارش کے باعث مختلف حادثات میں 50 کے قریب افراد زخمی
سٹی 42 : اوباڑو اور گردونواح میں تیز آندھی اور بارش کے باعث مختلف حادثات میں 50 کے قریب افراد زخمی ہوگئے ۔
پولیس کے مطابق زخمیوں میں مرد، خواتین اور بچے شامل ہیں، تعلقہ اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر اوباڑو کی ہدایت پر اسپتال کے تمام عملے کو الرٹ کر دیا گیا۔
اسپتال ذرائع کے مطابق بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
غیر ملکی خاتون کے مبینہ اغوا کیس میں نیا موڑ، پولیس تفتیش میں اہم انکشافات
اسسٹنٹ کمشنر صحیب الاہی کا کہنا ہےکہ شدید آندھی کے باعث مختلف علاقوں میں حادثات پیش آئے، زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔