دنیا کا مہنگا ترین پنیر 42 ہزار ڈالر میں نیلام، عالمی ریکارڈ میں شامل
اشاعت کی تاریخ: 9th, July 2025 GMT
اسپین میں تیار کردہ کابرالیس پنیر (Cabrales Cheese) نے دنیا کے مہنگے ترین پنیر ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا، جب یہ 42,232 ڈالر (قریباً ایک کروڑ 19 لاکھ پاکستانی روپے) میں نیلام ہوا۔
یہ پنیر اسپین کے صوبے آسٹوریاس میں واقع آنخل دیاز ہیریرو(Ángel Díaz Herrero) پنیر فیکٹری نے تیار کیا تھا اور اسے 10 ماہ تک سطح سمندر سے 5 ہزار فٹ بلند لوس مازوس (Los Mazos) غار میں پکایا گیا۔ پنیر کا وزن 5 پاؤنڈ تھا اور اسے گائے کے دودھ سے تیار کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں: کولمبین ڈیری کمپنی نے پنیر چکھنے کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا
پنیر کو مقامی سطح پر ہونے والے ایک مقابلے میں بہترین پنیر قرار دیا گیا، جس کے بعد اسے ریگولیٹری کونسل ڈی او پی کابرالیس نے نیلامی کے لیے پیش کیا۔ یہ قیمتی پنیر ایل یاگر دے کولوٹو (El Llagar de Colloto) نامی ریستوران نے خریدا۔
گنیز ورلڈ ریکارڈز نے اسے نیلامی میں فروخت ہونے والا دنیا کا مہنگا ترین پنیر قرار دے کر عالمی ریکارڈ میں شامل کرلیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
42 ہزار ڈالر دنیا کا مہنگا ترین پنیر.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: 42 ہزار ڈالر دنیا کا مہنگا ترین پنیر
پڑھیں:
دریائے راوی میں مختلف مقامات پر پانی کا بہاؤ نارمل
علی رامے:پنجاب میں دریائے راوی کے مختلف مقامات پر پانی کا بہاؤ نارمل ریکارڈ کیا گیا ہے۔
محکمہ آبپاشی کے مطابق جسڑ کے مقام پر پانی کا بہاؤ 8 ہزار کیوسک، شاہدرہ کے مقام پر 10 ہزار کیوسک، جبکہ بلوکی کے مقام پر 29 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ اسی طرح سدھنائی کے مقام پر پانی کا بہاؤ 23 ہزار کیوسک رہا۔
محکمہ آبپاشی کا کہنا ہے کہ تمام مقامات پر پانی کی صورتحال قابو میں ہے اور فی الحال کسی مقام پر سیلاب کا خطرہ موجود نہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نےڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ کو معطل کر دیا