بریڈ پٹ کی فلم ’F1‘ نے دنیا بھر سے کتنے ملین ڈالرز کمالیے؟
اشاعت کی تاریخ: 8th, July 2025 GMT
ہالی ووڈ اسٹار بریڈ پٹ کی فلم "F1” نے ریلیز کے دوسرے ہفتے میں دنیا بھر سے 234 ملین ڈالر کما لیے، دوسرا جمعہ بھی شاندار رہا۔
بریڈ پٹ کی نئی اسپورٹس ڈراما فلم F1 عالمی باکس آفس پر کامیابی کے جھنڈے گاڑ رہی ہے۔ جوزف کوسنسکی کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ فلم ریلیز کے دوسرے ہفتے میں بھی بہترین پرفارمنس دکھا رہی ہے اور شائقین کی جانب سے بےحد پسند کیا جارہی ہے۔
ہالی ووڈ کی اس ایڈوینچر سے بھرپور فلم نے ریلیز کے دوسرے ہفتے میں عالمی سطح پر 237.
F1 نے اب تک امریکہ میں 90.40 ملین ڈالر جبکہ بین الاقوامی سطح پر 147 ملین ڈالر کا بزنس کر لیا ہے اور یہ 2025 کی دسویں فلم بن گئی ہے جس نے یہ کارنامہ سرانجام دیا ہے۔
توقع کی جا رہی ہے کہ یہ فلم اپنا دوسرا ویک اینڈ 25 سے 30 ملین ڈالر کی کمائی کے ساتھ مکمل کرے گی۔ یاد رہے کہ ان دنوں Jurassic World: Rebirth بھی سینما گھروں میں نمائش کیلئے موجود ہے۔
خیال رہے کہ فلم F1 بریڈ پٹ کی وبا کے بعد سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بننے کے قریب ہے، اور جلد ہی Bullet Train کو پیچھے چھوڑنے والی ہے۔
TagsShowbiz News Urdu
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: بریڈ پٹ کی ملین ڈالر رہی ہے
پڑھیں:
پی ایم ای ایکس میں 116.123 بلین روپے کے سودے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(کامرس رپورٹر)جمعرات کے روز، پی ایم ای ایکس میں دھاتوں، توانائی، سی او ٹی ایس، اور انڈیکسز کی مجموعی تجارتی مالیت 116.123 ارب روپے ریکارڈ کی گئی، جبکہ 91,197 لاٹس کا کاروبار ہوا۔ سب سے زیادہ کاروبار سونے میں ہوا، جس کی مالیت 82.857 ارب روپے رہی، اس کے بعد چاندی (16.055 ارب روپے)، سی او ٹی ایس (4.705 ارب روپے)،پلاٹینم (4.991 ارب روپے)، نیس ڈیک 100 (2.970 ارب روپے)، ایس پی 500 (1.186 ارب روپے)، کروڈ آئل (932.921 ملین روپے)، جاپان ایکوئٹی 225 / امریکی ڈالر (810.000 ملین روپے)، پیلیڈیم (763.294 ملین روپے)،تانبہ (302.600 ملین روپے)، ڈی جے (183.396 ملین روپے)، قدرتی گیس (287.129 ملین روپے)، برینٹ (31.876ملین روپے)، اور ایلومینیم (5.284 ملین روپے) شامل ہیں۔زرعی اجناس میں 10 لاٹس کی تجارت ہوئی، جن کی مجموعی مالیت 49.118 ملین روپے رہی، جن میں کپاس (4.488ملین روپے)، مکئی (17.488 ملین روپے)، گندم (6.965 ملین روپے)، اور سویا بین (14.177 ملین روپے) شامل ہیں۔