2025-12-02@12:36:39 GMT
تلاش کی گنتی: 106461
«کی سربلندی»:
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں اہم شخصیت کے کم عمر بیٹے کی کار کی ٹکر سے 2 لڑکیاں جاں بحق ہو گئیں۔میڈیا ذرائع کے مطابق گزشتہ رات ایک دل خراش حادثے نے شہر میں شدید غم و غصے کی لہر دوڑا دی، جہاں ایک کم عمر لڑکے کی تیز رفتار گاڑی کی زد میں آ کر الیکٹرک اسکوٹی پر سفر کرتی 2 نوجوان لڑکیاں موقع پر ہی دم توڑ گئیں۔افسوس ناک واقعہ اسلام آباد کے تھانہ سیکرٹریٹ کی حدود میں پیش آیا ۔ ابتدائی معلومات کے مطابق گاڑی V8 تھی، جو انتہائی رفتار سے آ کر اسکوٹی سے ٹکرائی اور لڑکیوں کو کئی فٹ دُور اچھال دیا۔ دونوں خواتین کی عمریں 25 اور 27 برس بتائی گئی ہیں،...
بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ اور رکنِ پارلیمنٹ جیا بچن حالیہ دنوں اپنے ایک انٹرویو کے باعث سرخیوں میں ہیں جس میں انہوں نے شادی اور ذاتی زندگی سے متعلق بے باکی سے اظہارِ خیال کیا اور کہا کہ شادی کا تصور اب پرانا ہو چکا ہے۔ جیا بچن سے جب پوچھا گیا کہ کیا ان کے شوہر امیتابھ بچن بھی شادی کے حوالے سے انہی خیالات کے حامل ہیں تو جیا بچن نے جواب دیا کہ ’میں نے ان سے نہیں پوچھا وہ شاید کہیں کہ میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی ہے لیکن میں یہ سننا نہیں چاہتی‘۔ ان کے اس بیان نے سوشل میڈیا پر خاصی توجہ حاصل کر لی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ’میں شادی کے...
راولپنڈی: انسداد دہشت گردی عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں عمرایوب، شبلی فراز، زرتاج گل سمیت 15 ملزمان کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے جائیداد ضبط کرنے کا حکم جاری کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی کی عدالت میں جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت ہوئی جس میں بتایا گیا کہ پندرہ ملزمان اشتہاری ہیں جنہیں سزا سنائی جاچکی ہے۔ اشتہاری ملزمان میں، سابق قائد حزب اختلاف عمر ایوب، سابق قائد حزب اختلاف سینیٹ شبلی فراز، زرتاج گل، شیخ راشد شفیق، حسن نواز، شکیل نیازی اور دیگر موجود ہیں۔ عدالت نے قرار دیا کہ ملزمان کو سزا سنائی جاچکی ہے، ملزمان عدالت میں سرنڈر کریں ورنہ ان کی تمام منقولہ و غیرمنقولہ پراپرٹی ضبط کرلی جائے اور پراپرٹی ضبط کرنے...
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی پروموشن کے لیے لندن روڈ شو کروانے کا اعلان کردیا گیا۔ ترجمان پی ایس ایل کے مطابق پی ایس ایل کا روڈ شو لندن کے تاریخی لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں ہوگا جس میں عالمی سرمایہ کاروں، کمرشل پارٹنرز اور شائقین کی شرکت متوقع ہے۔ چئیرمین پی سی بی محس نقوی کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل دنیا کی تیزی سے بڑھتی ہوئی ٹی ٹوئنٹی لیگز میں شامل ہے۔ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کی دو نئی ٹیموں میں برطانوی سرمایہ کاروں کی گہری دلچسپی ہے۔ چیئرمین پی سی بی کا کہنا ہے کہ لندن روڈ شو کا مقصد لیگ کا وژن، کمرشل ماڈل اور مستقبل کی حکمتِ عملی...
اسلام آباد: جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے حکومت کو مشورہ دیا ہے کہ 27 ویں ترمیم میں کی گئی غلطیوں کو واپس لیکر آئین کو واپس درست کریں۔ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ پارلیمنٹ ایک ایسا فورم ہے جہاں ہم مشاورت سے معاملات طے کرتے ہیں، کوشش کی جائے کہ آئین متنازعہ نہ ہو لیکن 27 ویں ترمیم میں ایسا نہیں ہوسکا۔ انہوں نے کہا کہ 27 ویں ترمیم متنازع ہوگی اور اسے آئین کے ٹائٹل پر زخم سمجھا جائے گا، 1973 میں بھٹو کی دو تہائی اکثریت تھی مگر انہوں نے بھی مذاکرات کیے تھے۔ مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ قانون سازی 26 ویں ترمیم میں...
پیمرا ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میںفوسپاہ کے اشتراک سے کام کی جگہ پر خواتین کو ہراسانی سے تحفظ کے حوالے سے آگاہی سیمینار کا انعقاد
پیمرا ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میںفوسپاہ کے اشتراک سے کام کی جگہ پر خواتین کو ہراسانی سے تحفظ کے حوالے سے آگاہی سیمینار کا انعقاد WhatsAppFacebookTwitter 0 2 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا)ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میںکام کی جگہ پر خواتین کو ہراسانی سے تحفظ کے موضوع پر آگاہی سیمینار منعقد ہوا، جس کا اہتمام پیمرا نے فیڈرل محتسب برائے تحفظِ خواتین ازہراسگی برائے ورک پلیس فوسپاہ کے اشتراک سے کیا۔سیمینار کی مہمانِ خصوصی فوزیہ وقار، فیڈرل محتسب برائے تحفظِ خواتین از ہراسگی فوسپاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کام کی جگہ پر ہراسانی کے خاتمے کیلئے فوسپاہ کے ملک گیر مشن اور اس کی جنسی بنیاد پر تشدد کے خلاف...
اسلام آباد:(نیوزڈیسک) بائیولوجیکل اور زہریلے ہتھیاروں کے خلاف بل بھی پارلیمنٹ سے منظور کیا گیا ۔بل کے متن کے مطابق پاکستان میں حیاتیاتی ہتھیاروں پر مکمل پابندی ہوگی، حیاتیاتی ہتھیار استعمال کرنے پر سزائے موت، عمر قید اور ایک کروڑ جرمانہ ہوگا۔ بائیو ویپن کی تیاری کے لیے براہ راست یا بالواسطہ تکنیکی، مالی، لاجسٹک یا کوئی دوسری مدد فراہم کرنے پر 25 سال قید اور ایک کروڑ روپے تک جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ بائیو لوجیکل ہتھیاروں کے پاکستان یا پاکستان سے باہر استعمال یا استعمال پر پابندی ہوگی، بائیولوجیکل ہتھیار پاکستان یا پاکستان سے باہر استعمال کرنے پر سزائے موت یا عمر قید ہوگی۔ بائیولوجیکل مواد یا ٹیکنالوجی کی ترسیل کی درآمد متعلقہ وزارت کنٹرول کرنے کی...
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز—فائل فوٹو وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کم عمر طلبہ کو گرفتار کرنے سے روک دیا۔مریم نواز نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر بچوں کو ہتھکڑیاں لگانے پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔دوسری جانب 16 سالہ بچوں کو اسمارٹ کارڈ اور موٹر سائیکل ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء کا اصولی فیصلہ کر لیا گیا۔ —فائل فوٹو پنجاب بھر میں ٹریفک پولیس کو عوام بالخصوص طلبہ کے لیے ہفتۂ آگاہی منایا جائے گا، ہیلمٹ نہ پہننے پر پہلی خلاف ورزی کی صورت میں وارننگ چالان ہو گا۔ٹریفک کے لیے پہلی مرتبہ ڈرون اور باڈی کیم کا استعمال شروع کیا گیا ہے۔وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا اس حوالے...
گوادر سمیت دیگر بندرگاہیں بن جاتیں تو آبادی کا دباؤ صرف ایک شہر پر نہ آتا، مرتضیٰ وہاب - فائل فوٹو میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کراچی کی آبادی 20 سے 25 فیصد بڑھی ہے، حکومت بڑھتی آبادی کے لیے کچھ نہ کر پائی، گوادر سمیت دیگر بندرگاہیں بن جاتیں تو آبادی کا دباؤ صرف ایک شہر پر نہ آتا۔پاکستان پاپولیشن سمٹ سے خطاب کے دوران مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ بڑھتی آبادی کے سب سے زیادہ مسائل کراچی کو دیکھنا پڑ رہے ہیں، بڑھتی آبادی سے میونسپل، صحت، تعلیم کے مسائل کا سامنا ہے، حکومت کو کراچی کا متبادل شہر ڈیویلپ کرنا چاہیے، کراچی میں بےہنگم بڑھاؤ دیکھنے کو مل رہا ہے۔مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ...
جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) کے امیر مولانا فضل الرحمان نے حکومت کو تجویز دی ہے کہ آئین میں کی گئی 27 ویں ترمیم کی غلطیوں کو واپس لے کر اسے درست شکل میں بحال کیا جائے۔ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پارلیمنٹ وہ جگہ ہے جہاں باہمی مشاورت سے فیصلے کیے جاتے ہیں، اس لیے ضروری ہے کہ آئین کو متنازع نہ بنایا جائے، مگر 27 ویں ترمیم کے معاملے میں ایسا نہ ہو سکا۔ مزید پڑھیں: 27ویں آئینی ترمیم: سپریم جوڈیشل کونسل، جوڈیشل کمیشن اور پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کی ازسرِنو تشکیل ان کا کہنا تھا کہ یہ ترمیم آئین کے عنوان پر ایک چوٹ کی طرح ہے۔ انہوں نے یاد دلایا...
سٹی 42: بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا دن ہے اور آج بانی پی ٹی آئی کی ایک بہن ڈاکٹر عظمی کو ملاقات کی اجازت ملی ہے ۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر داہگل ناکے پر پہنچ گئے ، پولیس نے بیرسٹر گوہر کو داہگل ناکے پر روک لیا۔ بانی پی ٹی آئی کی صرف ایک بہن ڈاکٹر عظمی قاسم کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت ملی ہے اس کے بعد بانی پی ٹی ائی کی بہن ڈاکٹر عظمی قاسم خان کے ہمراہ گیٹ نمبر پانچ سے جیل کے اندر روانہ ہو گئیں لاکھوں معصوموں کے سوشل میڈیا استعمال کرنے پر پابندی لگنے میں کتنے دن باقی؟ جیل مینول کے مطابق مقررہ وقت ختم ہونے کے...
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے کم عمر ڈرائیورز کی گرفتاری روک دی WhatsAppFacebookTwitter 0 2 December, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز)چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ عالیہ نیلم نے کم عمرڈرائیورز کی گرفتاریوں پر اظہار تشویش کیا ہے۔چیف جسٹس عالیہ نیلم نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پرکم عمرافراد کوگرفتارکرنے سے روک دیا ہے۔جسٹس عالیہ نیلم نے کہا کم عمر ڈرائیورز سے متعلق پہلے آگاہی مہم چلائی جائے اور پہلے کم عمرموٹر سائیکل اورکار چلانے والے بچوں کو وارننگ دی جائے۔انہوں نے کہا کہ غلطی دہرانے پر قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔واضح رہے کہ چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ نے آئی جی پنجاب کو آج میٹنگ کیلئے چیمبر میں بلایا تھا جس پر آئی جی پنجاب آج لاہور ہائیکورٹ آئے۔ روزانہ...
سہیل آفریدی سے امریکی قونصل جنرل کی ملاقات، سکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال WhatsAppFacebookTwitter 0 2 December, 2025 سب نیوز پشاور (آئی پی ایس )وزیر اعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سے امریکی قونصل جنرل تھامس ایکرٹ نے وزیر اعلی ہاوس میں اہم ملاقات کی۔ملاقات میں تجارت، سرمایہ کاری، معدنیات، توانائی اور سکیورٹی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ انسدادِ دہشت گردی اور انسداد منشیات میں تعاون پر بھی گفتگو ہوئی۔تھامس ایکرٹ کا کہنا تھا کہ تجارتی سفارتکاری امریکی خارجہ پالیسی کا مرکزی ستون ہے، اقتصادی سفارتکاری کے فروغ سے مجموعی امن و استحکام کو تقویت ملے گی۔ معدنیات اور توانائی کی شراکت داری اقتصادی سفارتکاری کو مضبوط کرے گی۔وزیر اعلی سہیل آفریدی نے کہا کہ خیبر پختونخوا...
داہیگل (نیوز ڈیسک) عظمٰی خان کو بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی اجازت مل گئی۔ جیل انتظامیہ نے عمران خان کی بہن عظمٰی خان کو ملاقات کے حوالے سے آگاہ کردیا، عظمیٰ خان ملاقات کیلئے کچھ دیر میں روانہ ہوں گی۔ سی پی او راولپنڈی نے داہگل ناکہ کا دورہ کیا اور سیکیورٹی انتظامات کاجائزہ لیا۔ کسی بھی ممکنہ احتجاج کے پیش نظر اڈیالہ روڈ پر اضافی سیکورٹی تعینات ہیں۔
پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں حالیہ دنوں میں مسلسل اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2700 روپے کمی ہو گئی ہے۔ ملک میں فی تولہ سونا 2700 روپے کمی کے بعد 444,162 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 2315 روپے کمی کے بعد 380,797 روپے کا ہو گیاہے۔ اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 349,076 روپے ہوگئی۔ جبکہ عالمی بازار میں سونا 27 ڈالر کمی کے بعد 4218 ڈالر فی اونس کا ہوگیاہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2700 روپے کا اضافہ ہوا تھا جس کے بعد فی تولہ سونا 446,862 روپے کا ہوگیا تھا جبکہ 10...
راولپنڈی (ویب ڈیسک) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن عظمیٰ خان کو اڈیالہ جیل میں بھائی سے ملاقات کی اجازت مل گئی جس کے بعد وہ اندر روانہ ہوگئی ہیں۔ روانگی کے وقت میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہناتھاکہ عمران خان سے ملاقات کے عبد میڈیا سے گفتگو کروں گی۔ واضح رہے کہ عمران خان سے آج وکلا اور اہل خانہ کی ملاقات کا دن ہے، اڈیالہ جیل کے اطراف اور مختلف مقامات پر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے جبکہ گورکھپور بائی گل اور ملحقہ آبادیوں میں سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں چھٹی ہے۔ مزید :
سوشل میڈیا اسٹار ربیکا خان کی شادی پہلے ہی اپنی طویل تقریبات کے باعث خبروں میں تھی، مگر بارات کے دن پیش آنے والے ایک واقعے نے اس شادی کو مزید توجہ کا مرکز بنا دیا۔ پاکستانی کامیڈین کاشف خان کی بیٹی ربیکا جو سوشل میڈیا پر معروف کانٹینٹ کریئٹر ہیں، گزشتہ رات بارات کے بعد باضابطہ طور پر حسین ترین کی دلہن بن گئی ہیں۔ ربیکا اپنی بارات کے دن دلکش لباس میں نظر آئیں، مگر خوشی کے اس موقع پر ایک ناخوشگوار خبر بھی سامنے آئی۔ شادی کے مقام پر پارکنگ میں کھڑی ایک گاڑی اچانک آگ کی لپیٹ میں آگئی۔ دیکھتے ہی دیکھتے شعلے بھڑک اٹھے اور موقع پر موجود لوگ حیرت سے موبائل کیمروں سے ویڈیو...
اسلام آباد(نیوزڈیسک) تحریک انصاف نے 27 ویں آئینی ترمیم کے لئے پارٹی پالیسی کے خلاف ووٹ دینے سینیٹر سیف اللہ ابڑو کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا ۔ 7 روز میں تحریری وضاحت طلب کر لی گئی۔ پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر علی ظفر کی جانب سے جاری شوکاز نوٹس میں سیف اللہ ابڑو سے کہا گیا ہےکہ آپ کو ستائیسویں آئینی ترمیم کی مخالفت کی ہدایت دی گئی تھی ۔ پارلیمانی پارٹی کا تحریری فیصلہ پہنچایا کہ کوئی ترمیم کی حمایت نہیں کرے گا۔ آپ نے پارلیمانی لیڈر کی ہدایت سے بھی انحراف کیا اور ستائیسویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دیا ۔ نوٹس کے متن کے مطابق پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر کیوں نہ...
سندھ ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران ایم کیو ایم رہنما نے کہا کہ کراچی اور سندھ کی عوام کو ہم نے ماسٹر پلان دیا، ایسا نوٹیفکیشن جس کی سندھ حکومت توثیق کر چکی، اس پر کوئی پیشرفت نہیں ہوئی، ایک پلان جو پہلے ہی گزیٹڈ ہو چکا ہے اس کو نظر انداز کیوں کیا جا رہا ہے۔ سندھ اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف علی خورشیدی نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے عددی اکثریت پر جو لوگ بیٹھے ہیں ان کو شہر کی فکر نہیں۔ ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما علی خورشیدی نے سندھ ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ کراچی اور سندھ کی عوام کو ہم نے ماسٹر پلان دیا،...
جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کے لیے جسٹس ظفر راجپوت اور بلوچستان ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کے لیے جسٹس کامران خان ملاخیل کے نام کی منظوری دے دی۔ چیف جسٹس جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کے پہلے اجلاس میں سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کی تقرری پر غور کیا گیا۔ جوڈیشل کمیشن کی جانب سے سندھ ہائیکورٹ کے 3 سینئر ججز ، قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس ظفر احمد راجپوت، جسٹس اقبال کلہوڑو اور جسٹس محمود اے خان کے ناموں پر غور کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمیشن نے سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کے لیے جسٹس ظفر راجپوت کے نام کی مظوری دی۔ جوڈیشل کمیشن کے...
پاکستانی اداکار و گلوکار فرحان سعید نے کہا ہے کہ بھارت پاکستانی ڈراموں کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے خوفزدہ ہے اور اسی وجہ سے وہ پاکستانی کانٹینٹ کی نیٹ فلکس تک رسائی کو محدود کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے فرحان سعید نے بتایا کہ پاکستان کی شوبز انڈسٹری کے موجودہ حالات کے مطابق بہترین طریقہ عالمی اسٹریمنگ پلیٹ فارمز کے لیے معیاری کانٹینٹ تیار کرنا ہے، کیونکہ نیٹ فلکس پر آنے کے بعد پاکستانی ڈرامے دنیا بھر میں دیکھے جا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی وجوہات کے سبب بھارت پاکستان کے ڈراموں کو بلاک کرنے کی کوشش کرتا ہے، لیکن معیار کے لحاظ سے یہ ڈرامے پہلے ہی بھارت میں مقبول ہو...
ویب ڈیسک : سینیٹر عرفان صدیقی کے انتقال کے باعث خالی ہونے والی سینیٹ کی جنرل نشست کے لیے ضمنی انتخاب کا اعلان کردیا گیا۔ ترجمان الیکشن کمشنر پنجاب کے مطابق امیدوار 4 دسمبر سے 5 دسمبر 2025 تک ریٹرننگ آفیسر کے دفتر میں کاغذات نامزدگی جمع کرا سکیں گے، نامزد امیدواروں کی فہرست 6 دسمبر 2025 کو شائع کی جائے گی۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 8 دسمبر 2025 تک مکمل کی جائے گی، کاغذات نامزدگی منظو یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں 10 دسمبر 2025 تک دائر کی جا سکیں گی، اپیلوں کے فیصلوں کی آخری تاریخ 12 دسمبر 2025 مقرر کی گئی ہے، امیدواروں کی نظرِ ثانی شدہ فہرست 13 دسمبر 2025 کو جاری کی جائے...
معروف ٹک ٹاکر و ماڈل ربیکا خان اور یوٹیوبر حسین ترین کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر دھوم مچا رہی ہیں جس پر صارفین جوڑے کو بھرپور مبارکباد اور نیک تمناؤں سے نواز رہے ہیں۔گزشتہ روز دونوں کی شادی کی تقریب مالم جبہ میں منعقد ہوئی جس میں دلہا اور دلہن نہایت خوش نظر آئے، تقریب میں شوبز شخصیات، ٹک ٹاکرز اور یوٹیوبرز کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ربیکا خان نے اپنے بڑے دن کے لیے انارکلی طرز کی شرٹ کے ساتھ خوبصورت لال لہنگا پہنا جبکہ حسین ترین نے آف وائٹ شیروانی کا انتخاب کیا تاہم دونوں کی دلکش تصاویر اور ویڈیوز تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔یاد رہے ربیکا خان اور حسین...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پی اے ایف اکیڈمی رسالپور میں پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے کہا کہ آپریشن بنیان مرصوص میں پاکستان ائیر فورس نے دشمن کو واضح اور تاریخی شکست دی۔ 10 مئی کو دشمن کے جدید ڈیفنس سسٹم کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا۔انہوں نے بتایا کہ 6 اور 7 مئی کی رات جب پاکستان کی خودمختاری کو چیلنج کیا گیا تو پاک فضائیہ نے بھرپور ردِعمل دیا اور رافیل سمیت دشمن کے جدید ترین لڑاکا طیارے گرائے۔ ان کے مطابق آپریشن کے دوران سائبر وار فیئر میں بھی پاکستان نے اپنی برتری ثابت کی۔ائیر چیف کا کہنا تھا کہ پاک فضائیہ نے دشمن کی ہر حرکت لمحوں میں مانیٹر...
نئی دہلی: امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے بھارت کی جانب سے اس حکم پر عمل کرنے سے انکار کر دیا ہے جس کے تحت تمام اسمارٹ فون کمپنیوں کو ریاستی ملکیت کے سائبر سیفٹی ایپ ’’سنجھر ساتھی‘‘ کو فونز میں پری لوڈ کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ رائٹرز کے مطابق بھارتی حکومت نے خفیہ طور پر ایپل، سام سنگ، شیاؤمی سمیت متعدد کمپنیوں کو 90 دن کے اندر اندر اس ایپ کو فونز میں انسٹال کرنے کا حکم دیا ہے۔ حکومت کا مؤقف ہے کہ یہ ایپ چوری شدہ موبائل فونز کو ٹریک کرنے، بلاک کرنے اور ان کے غلط استعمال کو روکنے کے لیے تیار کی گئی ہے۔ حکومتی ہدایات کے مطابق نہ صرف نئے فون بلکہ اسٹاک...
پاکستان کے متنازع یوٹیوبر رجب بٹ کی والدہ کے حالیہ تبصروں نے سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ ایک پوڈکاسٹ میں انھوں نے اپنی بہو ایمان رجب کے بارے میں کچھ ایسا کہا جو سوشل میڈیا صارفین کو سخت ناگوار گزرا۔ رجب بٹ اور ایمان رجب اپنی شادی کے اتار چڑھاؤ کے باوجود ایک بیٹے کے والدین بن چکے ہیں۔ گزشتہ ماہ رجب بٹ کے پرانے تعلقات کی خبروں کے بعد دونوں کے درمیان کشیدگی بڑھی، تاہم ایمان دوبارہ میکے سے سسرال لوٹ آئی ہیں جبکہ رجب بٹ قانونی معاملات کے باعث برطانیہ میں موجود ہیں۔ رجب کی والدہ اپنے بے باک انداز کی وجہ سے ویڈیوز میں نمایاں رہتی ہیں اور اسی وجہ سے ان کے...
کراچی: سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتیں 9 روز کے وقفے کے بعد آج کم ہو گئیں۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 27ڈالر کی کمی سے 4ہزار 218ڈالر کی سطح پر آگئی ۔ دوسری جانب مقامی صرافہ بازاروں میں 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت بھی 2ہزار 700روپے کی کمی سے 4لاکھ 44ہزار 162روپے کی سطح پر آگئی۔ اسی طرح ملک میں فی 10 گرام سونے کی قیمت 2ہزار 315روپے گھٹ کر 3لاکھ 80ہزار 797روپے کی سطح پر آگئی۔
سوشل میڈیا اسٹار ربیکا خان کی شادی پہلے ہی اپنی طویل تقریبات کے باعث خبروں میں تھی، مگر بارات کے دن پیش آنے والے ایک واقعے نے اس شادی کو مزید توجہ کا مرکز بنا دیا۔ پاکستانی کامیڈین کاشف خان کی بیٹی ربیکا جو سوشل میڈیا پر معروف کانٹینٹ کریئٹر ہیں، گزشتہ رات بارات کے بعد باضابطہ طور پر حسین ترین کی دلہن بن گئی ہیں۔ ربیکا اپنی بارات کے دن دلکش لباس میں نظر آئیں، مگر خوشی کے اس موقع پر ایک ناخوشگوار خبر بھی سامنے آئی۔ شادی کے مقام پر پارکنگ میں کھڑی ایک گاڑی اچانک آگ کی لپیٹ میں آگئی۔ دیکھتے ہی دیکھتے شعلے بھڑک اٹھے اور موقع پر موجود لوگ حیرت سے موبائل کیمروں سے...
پاکستان کے 3 بڑے ایئرپورٹس ’اسلام آباد، لاہور اور کراچی‘ کی آؤٹ سورسنگ پچھلے 2 سال سے حکومت کی پالیسیوں کا مرکزی موضوع بنی ہوئی ہے۔ لیکن ابو ظہبی انویسٹمنٹ گروپ کی مسلسل خاموشی نے پورا منصوبہ ایک بار پھر غیر یقینی کی گہری دھند میں دھکیل دیا ہے۔ یہ وہی منصوبہ ہے جسے حکومت نے بارہا ’گیم چینجر‘ قرار دیا، مگر اب عملی حقیقت یہ ہے کہ نہ تو سرمایہ کار سے جواب آ رہا ہے، نہ حکومت کے پاس کوئی متبادل حکمتِ عملی موجود ہے۔ ابو ظہبی انویسٹمنٹ گروپ کی خاموشی اصل خطرے کی گھنٹی: رپورٹ کے مطابق، پاکستانی حکام کی متعدد سرکاری ای میلز اور خطوط کے باوجود ابو ظہبی انویسٹمنٹ گروپ کی طرف سے کوئی جواب...
—فائل فوٹو مسلم لیگ ن کے رہنما عرفان صدیقی کے انتقال پر خالی ہونے والی سینیٹ کی جنرل نشست کے لیے ضمنی الیکشن کا اعلان کر دیا گیا۔الیکشن کمشنر پنجاب کے ترجمان کے مطابق امیدوار 4 سے 5 دسمبر تک کاغذات نامزدگی جمع کرا سکیں گے، فہرست 6 دسمبر 2025 کو شائع کی جائے گی۔ترجمان نے کہا کہ کاغذات نامزدگی کی جانچ 8 دسمبر اور امیدواروں کی نظرِ ثانی شدہ فہرست 13 دسمبر کو جاری کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ امیدوار 15 دسمبر تک کاغذاتِ نامزدگی واپس لے سکیں گے جبکہ پولنگ 24 دسمبر کو پنجاب اسمبلی میں ہو گی۔
—فائل فوٹو بانی پی ٹی آئی کی بہن عظمیٰ خان کو ملاقات کی اجازت مل گئی۔عظمیٰ خان کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت سے متعلق آگاہ کر دیا گیا۔عظمی خان کچھ دیر میں فیکٹری ناکے سے اڈیالہ جیل روانہ ہوں گی۔
—فائل فوٹو چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن پاکستان کا اجلاس ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق جسٹس ظفر احمد راجپوت کو سندھ ہائی کورٹ کا چیف جسٹس بنانے کی سفارش کی گئی ہے۔ جسٹس ظفر احمد راجپوت قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ تعینات ہیں۔جسٹس محمد کامران ملا خیل کو چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ تعینات کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ جسٹس محمد کامران ملا خیل قائم مقام چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ تعینات ہیں۔اس کے علاوہ اجلاس میں جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کو سپریم کورٹ کا مستقل جج تعینات کرنے کی سفارش کی گئی۔ وہ بطور قائم مقام جج سپریم کورٹ ذمے داریاں ادا کر رہے ہیں۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سے امریکی قونصل جنرل تھامس ایکرٹ نے ملاقات کی۔ملاقات میں تجارت، سرمایہ کاری، معدنیات، توانائی اور امریکا کی جانب سے انسداد دہشتگردی اور انسداد منشیات میں تعاون پر گفتگو کی گئی۔اس موقع پر سہیل آفریدی نے کہا کہ خیبر پختونخوا منرلز ایکٹ کے تحت مقامی آبادی کو سرمایہ کاری میں اولین ترجیح حاصل ہے۔ وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی پارلیمنٹ کی کارروائی نہ چلنے دینے کی دھمکیاڈیالہ جیل کے باہر رات بھر کے دھرنے کے بعد عدالت جانے والے وزیراعلیٰ کے پی سے چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے ملاقات کرنے سے انکار کردیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوامی مفاد صوبائی حکومت کے فیصلوں میں مرکزی حیثیت رکھتا ہے، مقامی...
--فائل فوٹو سندھ ہائیکورٹ نے سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی اور خاندان کے 12 افراد کے بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کے کیس میں تفتیشی افسر سے ایک ہفتے میں پیش رفت رپورٹ طلب کرلی۔سندھ ہائیکورٹ میں کیس کی سماعت پر سابق صدر عارف علوی کے صاحبزادے اور بہو پیش ہوئے، عدالت نے تفتیشی افسر این سی سی آئی اے کو درخواست گزاروں کا بیان رکارڈ کرنے کا حکم دیا۔مذہبی منافرت کے الزامات کے تحت ازخود کارروائی پر عدالت نے این سی سی آئی اے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ درخواست گزار نے ایسا کیا کیا تھا جس پر تحقیقات شروع کی گئی؟ عارف علوی کے بینک اکاؤنٹس منجمد، جواب نہ دینے پر آئی او کو شوکاز جاری کراچی سندھ...
پاکستان کے سابق وکٹ کیپر بیٹسمین اور کرکٹ کوچ معین خان نے اپنی موت سے متعلق پھیلنے والی تمام افواہوں کی سختی سے تردید کر دی ہے۔ معین خان نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے تصدیق کی کہ وہ بالکل خیریت سے ہیں اور ‘بہت صحت مند’ ہیں۔ سوشل میڈیا پر 54 سالہ سابق کرکٹر کے انتقال کی جھوٹی خبر چل رہی تھی، جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ معین خان دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے ہیں۔ یہ جھوٹی خبر انٹرنیٹ پر تیزی سے پھیل گئی جس کے بعد معین خان نے ویڈیو جاری کر کے افواہ کو مکمل طور پر رد کر دیا۔ یہ بھی پڑھیے: وسیم اکرم...
عمران خان کی رہائی کے لیے ہونے والے احتجاج کے سلسلے میں پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے صوابی موٹروے پر احتجاج کی کال پر پارٹی اندرونی طور پر تقسیم نظر آئی۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے منتخب اراکین کو ہدایت کی تھی کہ وہ آج یعنی منگل اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچیں اور اڈیالہ جیل کے سامنے ہونے والے احتجاج میں شرکت کریں۔ یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی احتجاج کے لیے تیار، مگر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی ماضی کے تجربات سے محتاط رہنے کے حامی جبکہ اسی روز پی ٹی آئی کی جانب سے کارکنوں کو صوابی پہنچنے اور وہاں احتجاج کرنے کی ہدایت بھی جاری ہوئی۔ صوابی احتجاج کی کال کس نے دی؟ پی ٹی آئی اراکین اور...
سونے کی قیمت میں حیران کن کمی WhatsAppFacebookTwitter 0 2 December, 2025 سب نیوز کراچی(آئی پی ایس) سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتیں 9 روز کے وقفے کے بعد آج کم ہو گئیں۔بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 27ڈالر کی کمی سے 4ہزار 218ڈالر کی سطح پر آگئی ۔ دوسری جانب مقامی صرافہ بازاروں میں 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت بھی 2ہزار 700روپے کی کمی سے 4لاکھ 44ہزار 162روپے کی سطح پر آگئی۔ اسی طرح ملک میں فی 10 گرام سونے کی قیمت 2ہزار 315روپے گھٹ کر 3لاکھ 80ہزار 797روپے کی سطح پر آگئی۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز...
اسلام آباد: سیکرٹریٹ چوک شاہراہ دستور پر گاڑی کی اسکوٹی کو ٹکر سے 2 خواتین جاں بحق ہوگئیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق حادثے میں جاں بحق خواتین کی شناخت ثمرین اور تابندہ کے نام سے ہوئی جب کہ واقعے کا مقدمہ جاں بحق لڑکی ثمرین کے بھائی کی مدعیت میں تھانہ سیکرٹریٹ میں درج کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے متن میں خاتون کے بھائی نے مؤقف اپنایا کہ میری بہن اپنی دوست کے ہمراہ گھر واپس آرہی تھی، بہن کے نمبر سے کال آنے پر پتا چلا کہ اس کا ایکسیڈنٹ ہوگیاہے اور اسپتال میں ہے، اسپتال جاکر دیکھا تو میری بہن اور اس کی دوست جاں بحق ہوچکی تھی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے گاڑی کے ڈرائیور...
امیدوار 4 دسمبر سے 5 دسمبرتک ریٹرننگ آفیسر کے دفتر میں کاغذات نامزدگی جمع کرا سکیں گے،ترجمان سینیٹر عرفان صدیقی کے انتقال کے باعث خالی ہونے والی سینیٹ کی جنرل نشست کیلئے ضمنی انتخاب کا اعلان کردیا گیا۔ترجمان الیکشن کمشنر پنجاب کے مطابق امیدوار 4 دسمبر سے 5 دسمبر2025 تک ریٹرننگ آفیسر کے دفتر میں کاغذات نامزدگی جمع کرا سکیں گے، نامزد امیدواروں کی فہرست 6 دسمبر 2025 کو شائع کی جائے گی۔کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 8 دسمبر 2025 تک مکمل کی جائے گی۔ کاغذات نامزدگی منظو یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں 10 دسمبر 2025 تک دائر کی جا سکیں گی۔ اپیلوں کے فیصلوں کی آخری تاریخ 12 دسمبر 2025 مقرر کی گئی ہے، امیدواروں کی نظر ثانی...
انتقال کی خبروں پر معین خان کا ردعمل آ گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 2 December, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس) سابق پاکستانی کرکٹر معین خانکا اپنے انتقال کی خبروں پر ردعمل سامنے آ گیا۔انہوں نے سوشل میڈیا پر چلنے والی جھوٹی خبروں کی تردید کی اور ویڈیو بیان کے ذریعے اپنی خیریت کے حوالے سے بتایا۔ آج صبح سے معین خان کے انتقال کی افواہیں زیر گردش تھیں، جس پر انہیں ویڈیو بیان جاری کرنا پڑا۔اپنے بیان میں انہوں نے ان جھوٹی خبروں پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ صبح سے میرے انتقال کی ایک افواہ گردش کر رہی ہے جن صاحب نے بھی یہ حرکت کی ہے انہوں نے نہایت ہی غیر ذمہ داری کا ثبوت...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت چیف جسٹس پاکستان اور کمیشن کے چیئرمین جسٹس یحییٰ آفریدی نے کی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں سندھ ہائیکورٹ کے نئے چیف جسٹس کی تقرری سے متعلق مشاورت کی گئی، سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کے عہدے کے لیے 3 سینیئر ججز کے ناموں پر غور کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق مشاورت کے بعد کمیشن نے سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کے لیے جسٹس ظفر راجپوت کے نام کی منظوری دے دی گئی، کمیشن نے معاملہ صدر کی منظوری کیلئے وزارت قانون کو بھجوا دیا۔ آئین کے تحت اعلیٰ عدلیہ میں تقرریاں جوڈیشل کمیشن کی سفارش اور پارلیمانی کمیٹی کی توثیق سے مشروط ہوتی...
دبئی آئی ایل ٹی20 کی حکمرانی کی دوڑ شروع WhatsAppFacebookTwitter 0 2 December, 2025 سب نیوز دبئی:متحدہ عرب امارات میں کرکٹ کا سب سے بڑا تہوار شروع ہو گیا ہے، ڈی پی ورلڈ انٹرنیشنل لیگ ٹی 20سیزن 4 کا پہلا میچ دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔ افتتاحی مقابلہ گزشتہ سال کے فائنل کی یادگار کے طور پر موجودہ چیمپیئن دبئی کیپیٹلز اور ڈیزرٹ وائپرز کے درمیان ہوا، جس نے شائقین کو شاندار کرکٹ کے منظر دکھائے۔تمام چھ فرنچائزز نے اپنی حتمی اسکواڈز مکمل کر لی ہیں، جو بین الاقوامی اسٹار کھلاڑیوں، یو اے ای کے ٹیلنٹ اور پہلی بار شامل ہونے والے کویت و سعودی عرب کے کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں۔ ہر ٹیم میں کم از کم...
ابوظہبی ٹی10 میں ریکارڈز کی برسات،38 چھکوں کی نئی تاریخ WhatsAppFacebookTwitter 0 2 December, 2025 سب نیوز ابوظہبی ٹی10 کی فاتح ٹیم یو اے ای بلز نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے ایونٹ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ فائنل میں بلز نے اسپن اسٹیلینز کو 80 رنز سے شکست دی۔ ٹورنامنٹ کا نواں ایڈیشن دھواں دار بیٹنگ، تباہ کن بولنگ اور متعدد ریکارڈز کے باعث یادگار بن گیا۔فائنل میں ٹم ڈیوڈ نے 98 رنز کی برق رفتار اننگز کھیل کر میچ کو یکطرفہ بنا دیا۔ انہوں نے ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 393 رنز بنائے اور 38 چھکے لگا کر کرس لین کا 2019 کا ریکارڈ توڑ دیا۔ بہترین کارکردگی پر انہیں ’بیٹر آف دی ٹورنامنٹ‘ اور...
رسالپور(ویب ڈیسک) ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کا کہنا ہے آپریشن بنیان مرصوص میں ہم نے دشمن کو شکست دی، 10 مئی کو دشمن کے ڈیفنس سسٹم کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔ پی اے ایف اکیڈمی رسالپور میں پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کا کہنا تھا معرکہ حق میں کامیابی پاکستان ائیر فورس کی بہترین کاکردگی کا مظہر ہے۔ ان کا کہنا تھا 10 مئی کو ہم نے دشمن کے ڈیفنس سسٹم کو کامیابی سے نشانہ بنایا، آپریشن بنیان مرصوص میں پاکستان نے سائبر وار فیئر میں اپنی برتری ثابت کی۔
3 سالہ ابراہیم کی ہلاکت کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی کی عدالت میں دائر کردی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق درخواستگزار عبد الاحد ایڈووکیٹ نے رائر درخواست میں موقف اپنایا کہ نیپا کے قریب مین ہول میں گر کر تین سالہ ابراہیم بچہ جابحق ہوا۔ 3 سالہ ابراہیم کی ہلاکت کا مقدمہ مئیر کراچی اور ٹاؤن چیئرمین گلشن اقبال کیخلاف درج کرانے کا حکم دیا جائے۔ متاثرہ بچے کے اہلخانہ نے بلدیاتی اور ضلعی انتظامیہ کیخلاف غفلت کا الزام عائد کیا ہے۔ نامزد ملزم اپنی ذمہ داری ادا کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ ریسکیو اہلکار بروقت موقع پر نہیں پہنچے، اہلخانہ نے بچے کی تلاش کے لیے 15 ہزار خرچ کرکے نجی مشنری بلوائی۔...
بھارت میں ایک شخص کا عام سا لنچ بریک اس وقت کسی ڈزنی فلم کے سین میں بدل گیا جب ایک نہایت بےخوف گلہری نے نہ صرف اس کے پاس آبیٹھنے کی جسارت کی بلکہ اس کا ٹفن کھولنے میں بھی مدد کرنے لگی۔ انسٹاگرام صارف دیوانش بروآ کی جانب سے شیئر کی گئی اس دل موہ لینے والی ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کو خوب متاثر کیا۔ ویڈیو میں نظر آنے والی ننھی گلہری نہ صرف انسان کے قریب آنے سے نہیں ہچکچائی بلکہ بےحد اعتماد کے ساتھ پورے منظر کی ’ہیروئن‘ بن گئی۔ ویڈیو کے آغاز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دیوانش اپنے سرخ ٹفن کے ساتھ آرام سے بیٹھا ہے، لیکن ٹفن کھولنے سے پہلے ہی ایک...
ہانگ کانگ کے چیف ایگزیکٹو جان لی نے حالیہ دہائیوں کی بدترین آتشزدگی میں 151 افراد کی ہلاکت کے بعد واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے ایک آزاد کمیٹی کے قیام کا اعلان کیا ہے۔ حکام کے مطابق وانگ فُک کورٹ ہاؤسنگ کمپلیکس کی عمارتوں میں جاری تعمیر و مرمت کے دوران غیر معیاری پلاسٹک میش اور انسولیشن فوم استعمال کیا گیا، جس نے آگ کے تیزی سے پھیلنے میں اہم کردار ادا کیا۔ پولیس اب تک 13 افراد کو شبہِ قتلِ خطا کے الزام میں گرفتار کر چکی ہے، جبکہ انسداد بدعنوانی کمیشن نے بھی 12 افراد کو ممکنہ کرپشن کے الزام میں حراست میں لیا ہے۔ تاحال یہ واضح نہیں کہ دونوں تحقیقات میں گرفتار کیے گئے...
شکاگو میں ہونے والی ایک بھارتی شادی اس وقت خوب رنگین ہوگئی جب ایک اطالوی مہمان نے ’جوتا چھپائی‘ جیسی روایتی اور شرارتی رسم کو مزاح اور جوش سے بھرپور لائیو آکشن میں بدل دیا۔ مہمان جہاں ایک معمول کی چھیڑ چھاڑ کی توقع کررہے تھے، وہاں اچانک منظر نے سب کو حیران بھی کیا اور خوب محظوظ بھی۔ روایت کے مطابق دلہے کے جوتے چھپا لیے گئے تھے اور بات معمول کی ہنسی مذاق پر ختم ہونی تھی۔ لیکن اسی دوران رِچی نامی اطالوی مہمان آگے بڑھا اور اس نے پورے اعتماد کے ساتھ نیلامی کا آغاز کردیا۔ رِچی نے پہلی بولی 200 ڈالر (تقریباً 56 ہزار 415 روپے) سے لگائی۔ اپنے مخصوص انداز، بلند آواز اور پروفیشنل آکشنئیر...
سندھ ہائیکورٹ نے طلبہ کو امتحان میں شرکت سے روکنے کیخلاف درخواست پر داؤد یونیورسٹی سے جواب طلب کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق ہائیکورٹ میں طلبہ کو امتحان میں شرکت سے روکنے کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ داؤد یونیورسٹی کا کوئی نمائندہ پیش نہیں ہوا۔ درخواستگزار کے وکیل عثمان فاروق ایڈووکیٹ نے موقف دیا کہ عدالتی حکم پر طلبہ کو امتحان میں بیٹھنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ درخواستگزارعزیر اور دیگر نے امتحان دے دیا ہے۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ طلبہ کا امتحان ہوگیا ہے، یونیورسٹی کا جواب آجائے تو فیصلہ کریں گے۔ عدالت نے بعد ازاں سماعت ملتوی کردی۔
بھارت میں ایک شادی کی تقریب اُس وقت خوشی بھرے موقو سے خوفناک حادثے میں بدل گئی جب دلہن کی انٹری کے دوران گیس سے بھرے غبارے اچانک دھماکے سے پھٹ گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ حادثہ ہلدی کی رسومات کے دوران پیش آیا، جہاں ماحول خوشیوں سے بھرا ہوا تھا اور جوڑا اپنے قریبی لوگوں کے ساتھ اسٹیج کی طرف بڑھ رہا تھا۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دلہن اور دلہا پرسکون انداز میں، ہاتھوں میں بڑے سائز کے ہائیڈروجن غبارے لیے، مسکراتے ہوئے پنڈال میں داخل ہوتے ہیں۔ لیکن چند ہی قدم بعد غبارے زوردار دھماکے سے پھٹ جاتے ہیں، جس سے دونوں آگ کی لپیٹ میں آجاتے ہیں۔ لمحوں میں پورا پنڈال چیخ و پکار...
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان معین خان سوشل میڈیا کی غیر ذمہ داری کا شکار ہوگئے۔ سب سے پہلے خبر دینے کی دوڑ میں سوشل میڈیا پر حیدرآباد کے سینئر کرکٹر معین خان راجپوت کے انتقال پر 1992 ورلڈکپ کی فاتح ٹیم کے ممبر معین خان کی تصویر لگادی۔ حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے 65 سالہ سابق فرسٹ کلاس کرکٹر معین خان راجپوت محبوب اسپورٹس کرکٹ کلب کے کپتان تھے جبکہ سابق ٹیسٹ کپتان معین خان خیریت سے ہیں۔ تاہم سوشل میڈیا پر چلنے والی غلط خبر کی وجہ سے دنیا بھر میں معین خان کے عزیز و اقارب، دوست احباب اور مداح سخت پریشانی کا شکار ہوگئے۔ سابق وکٹ کیپر بلے باز معین خان نے اس...
بھارت میں ایک شادی کی تقریب اس وقت اچانک فلمی سین میں بدل گئی جب دلہے کی پہلی بیوی ہاتھوں میں تصاویر لیے اسٹیج پر پہنچ گئی اور پورا ہال ساکت رہ گیا۔ واقعہ اترپردیش کے ضلع بستی میں پیش آیا جہاں دوسری شادی کے بندھن میں بندھنے والے نوجوان ونے آنند شرما کو ایسے سرپرائز کا یقیناً اندازہ بھی نہ تھا۔ رپورٹس کے مطابق جے مالا کی رسم مکمل ہوچکی تھی، دلہا آرام سے اسٹیج پر بیٹھا تھا کہ اچانک اُس کی پہلی بیوی ریشما، اپنے اہلخانہ کے ساتھ وہاں پہنچ گئی۔ اسٹیج پر چڑھتے ہی اُس نے باراتیوں کے سامنے اپنی شادی کی تصویریں لہرائیں اور کہا کہ ونے پہلے سے شادی شدہ ہے، اس کے باوجود دوسری...
وفاقی حکومت پرسنل بیگیج اسکیم ختم کر کے گفٹ اور ٹرانسفر آف ریزیڈنس سخت بنانے کی تجویز پر غور کررہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزارت تجارت نے سمری کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کو بھجوادی ہے جبکہ ای سی سی کے اگلے اجلاس میں سمری کا جائزہ لیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمدی پالیسی کا غلط استعمال روکنے کیلئے استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد ی پالیسی میں ترامیم کرنے کا اصولی فیصلہ کیاہے جبکہ حتمی فیصلہ ای سی سی کے اجلاس میں منظوری کے بعد وفاقی کابینہ کی منظوری سے کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق وزارتِ تجارت نے اس حوالے سے سمری تیار کر کے کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی...
ویب ڈیسک :سندھ اسمبلی اجلاس میں ارکان نے نوکریوں میں عمر کی حد، حیدرآباد میں کرکٹ کی سرگرمیوں اور پی سی بی کے کردار سے متعلق اہم نکات اٹھائے۔ صوبائی وزیر سعید غنی نے ایوان کو بتایا کہ سرکاری ملازمتوں میں عمر کی حد سے متعلق جتنا ممکن تھا، حکومت نے غریب اور متوسط طبقے کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا ہے۔ ایم کیو ایم کے رکن صابر قائمخانی نے کہا کہ حیدرآباد ماضی میں انٹرنیشنل میچز کی میزبانی کرتا رہا ہے، اس لیے پاکستان کرکٹ بورڈ کو چاہیے کہ حیدرآباد اسٹیڈیم کو فوری بحال کرکے دوبارہ انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک میچز کرائے۔ لکی مروت: پولیس موبائل پر خودکش حملہ، ایک اہلکار شہید، 6 زخمی انہوں نے کہا...
-- فائل فوٹو انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں پی ٹی آئی کے 18 غیرحاضر ملزمان کو اشتہاری قرار دے دیا۔اشتہاری قرار دیے گئے ملزمان میں شبلی فراز، عمر ایوب، کنول شوذب، شیخ راشد شفیق اور زرتاج گل شامل ہیں۔مہر جاوید، محمد احمد چٹھہ، رائے حسن نواز، بلال اعجاز اور مرتضیٰ خان کو بھی اشتہاری قرار دیا گیا ہے۔ پنجاب حکومت نے جی ایچ کیو حملے کیس کے جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن واپس لے لیاذرائع کے مطابق جی ایچ کیو حملہ کیس کا ٹرائل اب اڈیالہ جیل کے بجائے انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں ہوگا۔ اشتہاری قرار دیے گئے ملزمان میں اشرف سوہنا، چوہدری آصف، شکیل نیازی اور محمد انصر اقبال بھی...
، طلال چوہدری - فوٹو: اسکرین گریب/جیو نیوز وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ انٹیلی جنس رپورٹس کی روشنی میں راولپنڈی اور اسلام آباد میں دفعہ 144نافذ کی ہے، ہائیکورٹ آئیں یا اڈیالہ جائیں، دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر بلا تفریق کارروائی کی جائے گی۔الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو میں وزیر مملکت طلال چوہدری نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا یا کسی صوبائی عہدیدار نے سرکاری وسائل استعمال کرکے اسلام آباد یا کہیں اور سیاسی سرگرمی کی کوشش کی تو کارروائی کریں گے۔انہوں نے کہا کہ امید ہے سہیل آفریدی پشاور ہائی کورٹ کے حکم پر عمل کریں گے، ہم نہیں چاہتے کہ کوئی ایسا اقدام اٹھائیں جس سے ان کی شعبدہ...
اسلام آباد کے علاقے تھانہ سیکرٹریٹ کی حدود میں گزشتہ شب ایک دل دہلا دینے والا حادثہ پیش آیا، جس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محمد آصف کے 16 سالہ بیٹے ابوذر کے مبینہ طور پر اوور اسپِیڈ لینڈ کروزر وی 8 کے چلانے سے دو لڑکیاں جاں بحق ہو گئیں۔ حادثہ رات تقریباً 1 بج کر 10 منٹ پر شاہراہ دستور پر پیش آیا۔ عینی شاہدین کے مطابق گاڑی انتہائی تیز رفتاری سے آ رہی تھی اور ٹکر اتنی شدید تھی کہ متاثرہ الیکٹرک اسکوٹی کئی فٹ دور جا گری۔ دونوں لڑکیاں موقع پر ہی دم توڑ گئیں۔ بریکنگ نیوز: ریڈ زون میں تھانہ سیکرٹریٹ کی حدود میں سکوٹی پر گھر جانے والی دو لڑکیاں گاڑی کی...
ویب ڈیسک: انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں پی ٹی آئی کے 18 غیر حاضر ملزمان کو اشتہاری قرار دے دیا۔ انسداد دہشتگردی عدالت کی جانب سے اشتہاری قرار دیے گئے ملزمان میں شبلی فراز، عمر ایوب، کنول شوذب، شیخ راشد شفیق اور زرتاج گل شامل ہیں۔ اس کے علاوہ مہر جاوید، محمد احمد چٹھہ، رائے حسن نواز، بلال اعجاز، مرتضیٰ خان، اشرف سوہنا، چوہدری آصف، شکیل نیازی، محمد انصر اقبال، حیدر محمود، شاہیر سکندر اور حمزہ لطیف کو بھی اشتہاری قرار دیا گیا ہے۔ لکی مروت: پولیس موبائل پر خودکش حملہ، ایک اہلکار شہید، 6 زخمی عدالت نے تمام ملزمان کی غیرمنقولہ جائیداد ضبط کرنے کے احکامات جاری کردیے جب کہ...
رسالپور (نیوزڈیسک) پاک فضائیہ کی رسالپور اصغر خان اکیڈمی میں پروقار گریجویشن پریڈ ہو رہی ہے جس میں ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو مہمان خصوصی ہیں۔ پریڈ میں 151جی ڈی پی، 97 انجینئرنگ اور 108 ویں ایئر ڈیفنس کورس کے کیڈٹس شامل ہیں، نیویگیشن الفا،ایڈمن اینڈ اسپیشل ڈیوٹیز اور 11 لاجسٹکس کورس کے کیڈٹس بھی شامل ہیں۔ اس پروقار تقریب میں کومبیٹ سپورٹ اور 98 ای سی رائل سعودی ایئر فورس کے کیڈٹس بھی پاس آؤٹ کریں گے۔ اس موقع پر پاک فضائیہ کے لڑاکا طیارے اور شیر دل ایروبیٹکس ٹیم فلائی پاسٹ کا مظاہرہ کریں گے۔
سابق صوبائی وزیر اور پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی نے کہا کہ آج صوابی انٹرچینج پر احتجاج کا اعلان احمد خان نیازی نے کیا ہے، مرکزی احتجاج اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر ہوگا۔ پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ پارٹی اور وزیرِ اعلیٰ نے یہ اعلان کیا ہے کہ منتخب لوگ اڈیالہ جیل پہنچیں، اسی ہدایت کے مطابق کارکنان اڈیالہ جائیں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ صوابی میں ہونے والا احتجاج صرف ٹوکن احتجاج ہے، پارٹی کی مرکزی کال اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر احتجاج کے حوالے سے ہے۔ یہ بھی پڑھیے: پارٹی میں نظم و ضبط ہونا چاہیے مگر صوابی جلسے میں بدنظمی تھی، شوکت یوسفزئی پی ٹی...
وزارتِ خارجہ پاکستان نے کہا ہے کہ بھارت مسلسل پاکستان کی جانب سے سری لنکا کیلئے بھیجی جانے والی انسانی ہمدردی پر مبنی امداد کو روک رہا ہے۔ جس کے باعث خصوصی طیارہ 60 گھنٹے سے زائد تاخیر کا شکار ہے اور بھارتی کلیئرنس کا منتظر ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے شدید بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ سری لنکن عوام کے لیے فوری امداد روانہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ یہ بھی پڑھیں:پاک بحریہ کا سری لنکا میں سیلاب ریسکیو آپریشن جاری، متاثرہ خاندان کی محفوظ منتقلی تاہم بھارتی حکام کی جانب سے تاخیر نے اس اقدام کو شدید متاثر کیا ہے۔ بیان میں بتایا گیا کہ بھارت نے 48 گھنٹے کے بعد جزوی پرواز کلیئرنس تو...
جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت چیف جسٹس پاکستان اور کمیشن کے چیئرمین جسٹس یحییٰ آفریدی نے کی۔ اجلاس میں سندھ ہائیکورٹ کے نئے چیف جسٹس کی تقرری سے متعلق مشاورت کی گئی۔ یہ بھی پڑھیں: ذرائع کے مطابق سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کے عہدے کے لیے 3 سینیئر ججز کے ناموں پر غور کیا گیا۔ مشاورت کے بعد کمیشن نے سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کے لیے جسٹس ظفر راجپوت کے نام کی منظوری دیدی۔ مزید پڑھیں: آئین کے تحت اعلیٰ عدلیہ میں تقرریاں جوڈیشل کمیشن کی سفارش اور پارلیمانی کمیٹی کی توثیق سے مشروط ہوتی ہیں۔ سندھ ہائیکورٹ کے نئے چیف جسٹس کی نامزدگی کے ضمن میں کمیشن کی سفارش صدرِ مملکت...
سائنس اور صحت کی دنیا میں آلو ایک نیا موضوع بن گئے ہیں۔ اس بار یہ نہ تو کھانے کی میز پر دھوم مچا رہے ہیں اور نہ ہی کسی ڈائیٹ پلان میں جگہ بنا رہے ہیں، بلکہ جدید تحقیق بتا رہی ہے کہ بیوٹی انڈسٹری میں انقلاب لانے والا ٹاپ اسکن کیئر اجزا آلو کے پھینکے ہوئے حصوں سے حاصل ہوسکتا ہے۔ اسکاٹ لینڈ کی یونیورسٹی آف ابردین کے سائنسدانوں نے آلو کے اُن پتوں اور ٹہنیوں، جنہیں عام طور پر فصل کی کٹائی کے بعد پھینک دیا جاتا ہے، کو قیمتی اسکن کیئر انگریڈیئنٹس میں بدلنے کا طریقہ ڈھونڈ لیا ہے۔ ان ’’اسکریپ‘‘ حصوں میں سولانیسول نامی کمپاؤنڈ پایا جاتا ہے، جو موجودہ بیوٹی پروڈکٹس میں استعمال ہونے...
سابق آڈیٹر جنرل آف پاکستان اختر بلند رانا کیخلاف عدالتی حکم کے باوجود پینشن کی عدم ادائیگی پر توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق جسٹس محسن اختر کیانی نے سیکرٹری خزانہ امداد اللہ بوسال کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کی۔ درخواست گزار کی جانب سے تیمور اسلم ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے عدالتی حکم کے مطابق سابق آڈیٹر جنرل اختر بلند رانا کو پینشن کی ادائیگی کا حکم دیا تھا اور کہا تھا کہ پینشن کی شیٹ بنا کر لے آئیں اور بتائیں کہ کتنے پیسے بنتے ہیں اور کب دیں گے؟ جوائنٹ سیکرٹری فنانس ڈویژن کا کہنا تھا کہ ہمارا اس کیس سے کچھ لینا دینا نہیں، صرف متعلقہ ڈیپارٹمنٹ کو...
اسلام آباد: پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے کثرت رائے سے منظور ہونے والے قومی کمیشن برائے اقلیت حقوق بل 2025 سے متعلق تفصیلات بھی سامنے آگئی ہیں۔ قومی کمیشن برائے اقلیت حقوق بل 16 ممبران پر مشتمل ہوگا اور چاروں صوبوں سے دو، دو اقلیتی ممبران کمیشن کا حصہ ہوں گے۔ بل کے مطابق چاروں صوبوں سے اقلیتی ممبران کی نامزدگی صوبائی حکومت کرے گی جبکہ کمیشن کا ایک ممبر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے ہوگا۔ اسلام آباد سے اقلیتی ممبر کی نامزدگی چیف کمشنر اسلام آباد کی صوابدید پر ہوگا۔ نیشنل کمیشن فار ہیومن رائٹس، نیشنل کمیشن فار اسٹیٹس آف وومن اور حقوق اطفال کمیشن ایک ایک رکن اقلیتی کمیشن کے ممبر ہوں گے۔ تینوں ممبران کی...
اسلام آباد ہائی کورٹ میں جسٹس طارق جہانگیری کے مبینہ ڈگری تنازع سے متعلق کیس میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے۔ چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس اعظم خان پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے سماعت کے دوران احکامات جاری کرتے ہوئے ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے ذریعے کراچی یونیورسٹی سے متعلقہ تعلیمی ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: جسٹس جہانگیری ڈگری کیس میں بڑی پیش رفت، مقدمے کی سماعت کے لیے مقرر بینچ ٹوٹ گیا سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ بغیر کیس کے میرٹس پر گئے ہم ایچ ای سی سے ریکارڈ طلب کر رہے ہیں۔ سماعت کے دوران اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کے وکیل نے عدالت کو آگاہ...
علی ساہی :صوبے بھر میں بھکاریوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، جبکہ سیف سٹی اتھارٹی نے جدید مصنوعی ذہانت (اے آئی) ٹیکنالوجی کی مدد سے ان کی نشاندہی کا خودکار نظام تیار کر لیا ہے۔ سیف سٹی حکام کے مطابق اے آئی جدید موشن انیلیکٹس رویے پر مبنی نیاسسٹم متعارف کروا دیا ہے،سسٹم سڑکوں پر افراد کی حرکات و سکنات کو دیکھ کر بھکاریوں کی موجودگی کو ظاہر کرے گا، سسٹم افراد کی حرکات و سکنات کودیکھ کر اندازہ لگانے کی صلاحیت رکھتا ہےکہ یہ بھکاری ہے یا نہیں۔ لکی مروت: پولیس موبائل پر خودکش حملہ، ایک اہلکار شہید، 6 زخمی سیف سٹی حکام کے...
36 برس قبل آج ہی کے دن بینظیر بھٹو اسلامی دنیا کی پہلی منتخب خاتون وزیراعظم بنی تھیں۔ ایوانِ صدر کے میڈیا وِنگ کے مطابق صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے سابق وزیراعظم محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی 1988 میں حلف برداری کے تاریخی دن کی مناسبت سے خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: پیپلز پارٹی کا 58واں یومِ تاسیس: صدر زرداری کا بھٹو اور بینظیر کو خراج تحسین صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ آج سے 36 برس قبل، 2 دسمبر 1988 کو، 11 سال کی آمریت کے بعد پاکستان میں جمہوری حکومت بحال ہوئی اور 35 سالہ بینظیر بھٹو نے اسلامی دنیا کی پہلی منتخب خاتون وزیرِاعظم کا اعزاز حاصل کیا۔ صدر مملکت کے مطابق...
ٹریفک پولیس کی جانب سے پنجاب بھر میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے۔ ترجمان ٹریفک پولیس پنجاب کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے میں 63 ہزار 970 گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے چالان کیے گئے، اس دوران 8 کروڑ 42 لاکھ 90 ہزار روپے کے جرمانے عائد ہوئے۔ ٹریفک پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ 23 ہزار 904 گاڑیاں پنجاب کے مختلف تھانوں میں زیر تحویل ہیں۔ ترجمان نے کہاکہ پنجاب میں ہیلمٹ کی خلاف ورزی پر ایک دن میں 28 ہزارچالان کیے گئے اور 4 ہزار 312 افراد کیخلاف مقدمات درج ہوئے۔ ترجمان کے مطابق ٹریفک قوانین پر عملدرآمدکیلئے گوجرانوالہ، فیصل آباد، راولپنڈی اورملتان کے علاقوں...
پشاور: ایف سی ہیڈکوارٹر پشاور پر خودکش حملے کی تحقیقات میں پیش رفت سامنے آئی ہے۔ آئی جی خیبر پختونخوا پولیس کے مطابق ایف سی ہیڈکوارٹر حملے کی منصوبہ بندی کراس دی بارڈر ہوئی ہے۔ اسی طرح اسلام آباد دھماکے کے تانے بانے بھی ایف سی ہیڈکوارٹر حملے سے مل رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ دونوں حملوں میں بارودی مواد اور جائے وقوع تک رسائی کی حکمتِ عملی یکساں رہی جب کہ دہشت گردوں کی خودکش جیکٹس تک رسائی میں بھی مماثلت پائی گئی ہے۔ آئی جی کے پی کے نے اس حوالے سے مزید کہا کہ ایک منظم گروہ دہشت گردوں کو ٹارگٹ تک پہنچنے میں سہولت کاری کر رہا ہے۔ واضح رہے کہ ایف سی...
ایک انٹرویو میں وزیراعلیٰ پنجاب کے شوہر کا کہنا تھا کہ میں آپ سے اتفاق کرتا ہوں اور کہتا ہوں کہ چھوڑ ہی دو بیچارے کو، اس کی عمر 75، 76 سال ہو گئی ہے اور میرے خیال میں اب وہ سیاست بھی نہیں کریگا، اسے چھوڑ دینا چاہیے۔ کیپٹن صفدر کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کو چھوڑیں نہ چھوڑیں لیکن ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو چھوڑ دینا چاہیے، وہ جیل میں تکلیف میں ہوں گی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیئر رہنما اور مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر) محمد صفدر کا تہلکہ خیز بیان سامنے آیا ہے۔ کیپٹن (ر) محمد صفدر کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ...
کراچی: نیپا چورنگی پر مین ہول میں گرنے والے بچے ابراہیم کی لاش تلاش کرنے والے خاکروب نے پولیس کے تشدد کا انکشاف کیا ہے۔ کراچی کے علاقے نیپا چورنگی پر مین ہول میں گرنے والے 3 سالہ ابراہیم کی لاش تلاش کرنے والے خاکروب نے انکشاف کیا کہ اسے پولیس والوں نے تھپڑ مارے۔ اتوار کی رات 11 بجے کے قریب گلشن اقبال نیپا چورنگی کے نزدیک کمسن بچہ کھلے مین ہول میں گرگیا تھا جس کے بعد ریسکیو اہلکاروں نے بچے کی تلاش شروع کی تاہم وہ رات کے اوقات میں ناکام رہے ۔ بعد ازاں ریسکیو آپریشن کو عارضی طور پر روک دیاگیا، ریسکیو آپریشن رکنے کے بعد لوگوں نے اپنی مدد آپ کےتحت ہیوی مشینری...
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (وی پی این)سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں کی لائسنسنگ کا آغاز کردیا۔یہ لائسنسنگ اب بحال شدہ کلاس ویلیو ایڈڈ سروسز ریجیم کے تحت کی جا رہی ہے جس کا مقصد ملک میں محفوظ اور مجاز وی پی این سروسز کی فراہمی کو منظم کرنا اور قومی قوانین و ڈیٹا سیکیورٹی کے معیار کو یقینی بنانا ہے۔ اس حوالے سے پی ٹی اے نے متعدد کمپنیوں کو لائسنس جاری کیے ہیں۔ماہرین کے مطابق فری اور غیر رجسٹرڈ وی پی اینز ملک میں بڑھتے ہوئے سائبر سکیورٹی خدشات کی ایک بڑی وجہ بن چکے ہیں۔ ان وی پی اینز کے ذریعے شہریوں کا ڈیٹا ہیکنگ، چوری، غیر ملکی نگرانی اور سائبر جرائم کے...
بنگلہ دیش ملٹری اکیڈمی بھاتیاری میں آج صدر کی کمانڈنگ پریڈ کا انعقاد کیا گیا، جس میں 89ویں بی ایم اے لانگ کورس اور 60ویں بی ایم اے اسپیشل کورس کے آفیسر کیڈٹس نے حصہ لیا۔ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل وقارالزمان تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ انہوں نے پریڈ کا معائنہ کیا، کیڈٹس کو سلامی دی اور اعلی کارکردگی دکھانے والے کیڈٹس میں انعامات تقسیم کیے۔ یہ بھی پڑھیں: پروفیسر یونس کے روڈ میپ کی حمایت کرتے ہیں، نئے انتخابات کے بعد استحکام آئےگا، بنگلہ دیشی فوج نئے کمیشن یافتہ افسران سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ انہوں نے اپنی قسم کے ذریعے ملک کی آزادی اور خودمختاری کے دفاع کی مقدس ذمہ داری قبول کی ہے۔...
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سے امریکی قونصل جنرل تھامس ایکرٹ نے وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں اہم ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعاون کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ مزید دریافت کریں تعلیم کے کورسز شوبز کی خبریں ایپ لائیو ٹی وی سبسکرپشن پاکستان نیوز ٹیکنالوجی گیجٹس اہم خبریں لائیو ٹی وی کھیلوں کا سامان میڈیا کٹس بجٹ 2025-26 ملاقات میں تجارت، سرمایہ کاری، معدنیات، توانائی اور سکیورٹی تعاون سمیت انسدادِ دہشت گردی اور انسدادِ منشیات کے شعبوں میں مشترکہ اقدامات پر بھی گفتگو ہوئی۔ امریکی قونصل جنرل تھامس ایکرٹ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تجارتی سفارتکاری امریکی خارجہ پالیسی کا بنیادی ستون ہے اور اقتصادی سفارتکاری میں اضافہ مجموعی امن و استحکام کو مزید فروغ...
برفانی چھٹیوں میں سنکیانگ: برفانی جشن اور استحکام و خوشحالی کی حقیقی تصویر WhatsAppFacebookTwitter 0 2 December, 2025 سب نیوز بیجنگ : جب دسمبر کی سرد ہوائیں تیان شان پہاڑی سلسلے سے گزرتی ہیں، تو چین کے خود اختیار علاقے سنکیانگ کے پرائمری اور مڈل اسکول کے طلباء ایک منفرد “سردیوں کا تحفہ” وصول کرتے ہیں ، یعنی برفانی چھٹیاں، جو نو دن تک طویل ہو سکتی ہیں ۔ بھاری بھرکم ہوم ورک کے بجائے، انہیں اسکی ریزورٹس پر تیزی سے سرکتی ہوئی پھسلن، غیرمادی ثقافتی ورثے سے فیض یاب ہونے اور برفانی تہوار کی رونقیں میسر آتی ہیں۔ یہ انسانی گرم جوشی سے لبریز پالیسی نہ صرف چین کی نوجوان نسل کی کھیلوں میں گہری دلچسپی کا...
لاؤس پیپلز ریولیوشنری پارٹی نے کھلے پن کے امور میں قابلِ قدر کامیابیاں حاصل کی ہیں، چینی صدر WhatsAppFacebookTwitter 0 2 December, 2025 سب نیوز بیجنگ : چین کے صدر شی جن پھنگ نے لاؤ پیپلز ڈیموکریٹک ری پبلک کے قیام کی 50 ویں سالگرہ کے موقع پر لاؤس پیپلز ریولیوشنری پارٹی کے سینٹرل کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور لاؤس کے صدر تھونلون کو مبارکباد دی۔منگل کے روز شی جن پھنگ نے کہا کہ لاؤس پیپلز ریولیوشنری پارٹی نے لاؤس کے عوام کی قیادت کرتے ہوئے اصلاحات اور کھلے پن کے امور میں قابلِ قدر کامیابیاں حاصل کی ہیں، عوام کی زندگی میں مسلسل بہتری آئی ہے، اور بین الاقوامی و علاقائی اثرورسوخ میں نمایاں اضافہ ہوا ہے،...
شہر قائد میں راتوں اورصبح میں خنکی میں اضافہ، تاہم منگل کومطلع صاف،موسم گرم اور خشک رہا۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں منگل کی صبح میں شہر میں دھند جبکہ حد نگاہ 5 کلو میٹر تک ریکارڈ کی گئی ۔ شہر قائد میں منگل کوکم سے کم درجہ حرارت 15 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 41 فیصد رہا۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہرقائد میں مشرقی سمت سے 4 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی تھی جبکہ آئندہ ہفتے تک شہر میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب میں سینیٹ کی ایک نشست خالی ہونے کے بعد ضمنی انتخابات کا حتمی شیڈول جاری کر دیا گیا، یہ نشست سینیٹر عرفان الحق صدیقی کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب نے بطور ریٹرننگ افسر پبلک نوٹس جاری کیا، امیدوار 4 دسمبر سے 5 دسمبر 2025 تک ریٹرننگ افسر کے دفتر میں کاغذاتِ نامزدگی جمع کرا سکیں گے۔ نامزد امیدواروں کی ابتدائی فہرست 6 دسمبر 2025 کو شائع کی جائے گی جبکہ کاغذات کی جانچ پڑتال 8 دسمبر 2025 تک مکمل کی جائے گی، کاغذات کے منظوری یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں 10 دسمبر 2025 تک دائر کی جا سکیں گی...
قومی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے والے کسی بھی شخص کو نکال دیا جائے گا،ترجمان ترجمان وائٹ ہاس کیرولین لیوٹ نے کہا ہے کہ ٹرمپ افغانستان سے آنے والے تمام تارکین وطن کا بغور دوبارہ جائزہ لے رہے ہیں۔ ترجمان کیرولین لیوٹ کا کہنا تھا کہ قومی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے والے کسی بھی شخص کو نکال دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پناہ گزینوں کے تمام فیصلوں اور خصوصی امیگرینٹ ویزوں کا اجرا روک دیا گیا ہے۔ ترجمان وائٹ ہاؤس کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ٹرمپ کی مجموعی طور پر صحت بہترین ہے۔ کیرولین لیوٹ نے بتایا کہ ٹرمپ کا ایم آر آئی احتیاطی طور پر کیا گیا ہے، صدر ٹرمپ کا دل درست اور صحت...
نئی دہلی: کویت سے بھارتی شہر حیدرآباد آنے والی پرواز میں بم کی اطلاع جھوٹی ثابت ہوئی جس کے باعث ایئرپورٹ حکام میں ہنگامی صورتحال پیدا ہوگئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق منگل کی صبح موصول ہونے والی ایک دھمکی آمیز ای میل میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ پرواز میں دھماکا خیز مواد موجود ہے۔ ای میل کی اطلاع ملتے ہی طیارے کو حیدرآباد کے بجائے ممبئی ایئرپورٹ پر ہنگامی طور پر اتارا گیا، جہاں مسافروں اور سامان کو فوری طور پر طیارے سے اتار کر مکمل تلاشی لی گئی۔ سیکیورٹی اداروں نے طیارے کی تفصیلی جانچ پڑتال کی تاہم کوئی دھماکا خیز مواد برآمد نہ ہوا۔ حکام کے مطابق ای میل مکمل طور پر جھوٹی ثابت ہوئی جبکہ...
اسلام آباد: فیلڈ مارشل کے نوٹی فکیشن کے حوالے سے پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات بیرسٹر دانیال چوہدری نے وضاحت کردی۔ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات بیرسٹر دانیال چوہدری نے میڈیا سے بات چیت کی۔ اس موقع پر فیلڈ مارشل کے حوالے سے نوٹی فکیشن میں تاخیر سے متعلق صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نوٹیفکیشن میں کوئی تاخیر نہیں ہوئی ہے اور نہ ہی کوئی کنفیوژن ہے۔ دانیال چوہدری نے کہا کہ اس سلسلے میں تمام قانونی اور آئینی تقاضے پورے کرنے ہوتے ہیں، اُس کے بعد نوٹیفکیشن جاری ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ اب وزیراعظم پاکستان آگئے ہیں، جلد نوٹیفکیشن جاری ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کچھ سیاسی...
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے اسپیشلائزڈ ٹریننگ پروگرام اور 28ویں نیشل کمانڈ کورس کے 47 شرکا نے ملاقات کی۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ وفد کی سربراہی نیشنل پولیس اکیڈمی کے ڈپٹی کمانڈنٹ پی ایس پی سرفراز احمد فالکی کر رہے ہیں۔ ملاقات میں آئی جی پولیس غلام نبی میمن، سیکریٹری داخلہ اقبال میمن اور سیکریٹری ٹو سی ایم عبدالرحیم شیخ بھی موجود تھے۔ وزیراعلیٰ سندھ کا 52ویں اسپیشلائزڈ ٹریننگ پروگرام اور 28ویں نیشل کمانڈ کورس کے زیرِ تربیت اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹس آف پولیس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت پولیس کو ایک جدید، ٹیکنالوجی پر مبنی فورس میں تبدیل کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسوقت 31 اضلاع کے 618...
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سے امریکی قونصل جنرل تھامس ایکرٹ نے وزیر اعلیٰ ہاؤس میں اہم ملاقات کی۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ملاقات میں تجارت، سرمایہ کاری، معدنیات، توانائی اور سکیورٹی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ انسدادِ دہشت گردی اور انسداد منشیات میں تعاون پر بھی گفتگو ہوئی۔ تھامس ایکرٹ کا کہنا تھا کہ تجارتی سفارتکاری امریکی خارجہ پالیسی کا مرکزی ستون ہے، اقتصادی سفارتکاری کے فروغ سے مجموعی امن و استحکام کو تقویت ملے گی، معدنیات اور توانائی کی شراکت داری اقتصادی سفارتکاری کو مضبوط کرے گی۔ چوہنگ پولیس نے شہری کے راستے میں گر جانے والے 20 لاکھ روپے ڈھونڈ کر واپس کر دیئے...
کلیم اختر:نادرا نے پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار پیدائش اور اموات کی 100 فیصد رجسٹریشن یقینی بنانے کے لیے جدید اور خودکار نظام متعارف کرا دیا ہے۔ ڈی جی نادرا پنجاب فضہ شاہد کی زیر نگرانی سی آر وی ایس (Civil Registration and Vital Statistics) کا دو سالہ منصوبہ باقاعدہ طور پر شروع کر دیا گیا ہے۔ اس نظام کے تحت پنجاب کے 4,500 سے زائد ہسپتال، بنیادی مراکز اور دیہی مراکز صحت کو نادرا سسٹم سے منسلک کر دیا گیا ہے۔ پیدائش یا وفات کی معلومات اب براہ راست اور خودکار طریقے سے متعلقہ یونین کونسل کو موصول ہو سکیں گی جس سے دیرینہ تاخیر اور پیچیدگیوں کا خاتمہ ہو جائے گا۔ لکی مروت: پولیس موبائل پر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے اسپننگ اور ٹیکسٹائل ملوں کی نگرانی کے لیے اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق ٹیکسٹائل سیکٹر میں کیمرے لگانے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ اسپننگ ملز کے مالکان کو سیلز ٹیکس انوائسز بھیجی جا چکی ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کیمرے نصب کرنے کا ٹھیکہ دو کمپنیوں کو دیا گیا ہے اور کمپنیاں دو کیمرے نصب کرنے کے 35 لاکھ روپے لیں گی۔ اس کے علاوہ سافٹ ویئر کے لیے سالانہ 20 لاکھ روپے اضافی ادا کرنے ہوں گے، جبکہ مارکیٹ میں کیمرے اور سافٹ ویئر آدھی قیمت پر دستیاب ہیں۔اپٹما ذرائع کے مطابق انہوں نے یہ معاملہ چیئرمین ایف بی آر کے سامنے لے جانے...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے قومی کمیشن برائے حقوق اقلیتوں کی تحریک منظور کر لی گئی، 160 اراکین نے تحریک کی حمایت اور 79 اراکین نے مخالفت کی۔ پیپلز پارٹی نے تحریک کی حمایت کی جبکہ پیپلز پارٹی کے قادر پٹیل نے مخالفت کر دی اور ایوان سے چلے گئے۔ سینیٹر عبد القادر اور ایمل ولی خان نے بھی بل کی مخالفت کر دی۔ اپوزیشن جماعتوں نے شدید نعرے بازی کرتے ہوئے ’’ناموس رسالت زندہ باد، نعرے تکبیر، اللہ اکبر‘‘ کے نعرے لگائے۔ اپوزیشن کی شدید نعرے بازی کے باعث اسپیکر اور وزیر قانون نے ہیڈ فون لگا لیے۔ اس موقع پر وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ یہ اقلیتوں کے حقوق کا بل...
ہماری حکومت کو مرکزی قیادت اور وفاقی حکومت کی مکمل تائید حاصل ہے۔ ان خیالات کا اظہار وزیراعظم نے کیل میں پاکستان پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی شہیدوں کی جماعت ہے، وطن عزیز اور جمہوریت کے لیے اس جماعت نے جو قربانیاں دی ہیں وہ کسی اور جماعت نے نہیں دی، ہماری جماعت کا تعلق کشمیر کے ساتھ سب سے مضبوط ہے، بلاول بھٹو زرداری نے جو نعرہ لگایا وہی نعرہ ہمارا ہے، ریاست کے حالات ہم سب کے سامنے ہیں، اس بداعتمادی کی فضا میں حکومت سنبھالنا انتہائی مشکل تھا لیکن آزاد کشمیر کے وسیع تر مفاد میں ہم...
پی ٹی آئی نے 6 وکلاء رہنماؤں کی فہرست بھی جیل حکام کو بھیجی ہے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے آج فیملی، وکلاء اور رہنماوں کی ملاقات کا دن ہے جس کے پیش نظر دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے سیکیورٹی سخت کر دی گئی جبکہ اڈیالہ روڈ پر واقع تمام تعلیمی ادارے اور دکانوں کو بند کروا دیا گیا۔ پی ٹی آئی نے 6 وکلاء رہنماوں کی فہرست جیل حکام کو بھیجی ہے۔ فہرست میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان، سلمان اکرم راجا اور بیرسٹر سلمان صفدر کا نام شامل ہے جبکہ علی زمان، سردار نبی اور طلعت محمود کے نام بھی فہرست میں شامل ہیں۔ بانی پی ٹی آئی کی بہنیں بھی...
کراچی (شوبز ڈیسک) نجی ٹی وی کے ڈرامے کیس نمبر 9 نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی ۔ دوسری طرف اس ڈرامے کے چرچے بیرونی میڈیا پر بھی ہیں۔ ڈرامے کے مصنف نجی ٹی وی چینل کے معروف اینکر شاہ زیب خانزادہ ہیں جن کی تحریر اور جملوں نے لوگوں کے دل جیت لیے ہیں جب کہ اس ڈرامے نے مقبولیت کے تمام ریکارڈ توڑ تے ہوئے نئی تاریخ رقم کردی ہے۔ ڈرامے کی بازگشت ممتاز برطانوی میڈیا پر نمایاں دکھائی دے رہی ہے جس نے اس ڈرامے کو خاصی اہمیت دیتے ہوئے ڈرامے کے بعض سین کو اپنی تفصیلی رپورٹ کا حصہ بنایا ہے۔ برطانوی خبررساں ادارے کی رپورٹ میں کیس نمبر 9 کا حوالہ برطانوی خبررساں ادارے...
اسلام آباد: جسٹس طارق جہانگیری ڈگری تنازع کیس میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے، جس کے مطابق عدالت نے جامعہ کراچی سے ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔ جسٹس طارق جہانگیری ڈگری سے متعلق کیس کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہوئی، جس میں عدالت عالیہ نے ایچ ای سی کے ذریعے کراچی یونیورسٹی سے ریکارڈ طلب کرلیا۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس اعظم خان نے اس حوالے سے احکامات جاری کیے۔ چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے ریمارکس دیے کہ بغیر کیس کے میرٹس کے ایچ ای سی ریکارڈ طلب کررہے ہیں۔ دورانِ سماعت اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اسلام آباد بار ایسویس ایشن کی...
بلوچستان میں کھیلوں کی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے ایف سی بلوچستان (نارتھ) نے اہم اقدام اٹھالیا۔ تفصیلات کے مطابق ایف سی بلوچستان (نارتھ) کے زیرِ اہتمام ضلع کوہلو میں شاندار فٹبال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی آئی جی ایف سی بلوچستان (نارتھ) تھے۔ فٹبال ٹورنامنٹ میں مختلف علاقوں کی ٹیموں نے بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ حصہ لیا۔ ٹورنامنٹ میں نوجوان کھلاڑیوں کی کارکردگی اور جذبہ قابلِ دید تھا۔ مہمانِ خصوصی آئی جی ایف سی بلوچستان (نارتھ) نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔ مہمانِ خصوصی نے نوجوانوں کی محنت کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسی صحت مند سرگرمیاں نوجوانوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے کے ساتھ مثبت راستہ بھی فراہم کرتی ہیں۔ مقامی عمائدین کا...