مودی راج میں بھارت لسانی و مذہبی نفرت کی لپیٹ میں
اشاعت کی تاریخ: 9th, July 2025 GMT
مودی کا بھارت لسانی تفرقات میں بٹ گیا، انتہا پسند مودی نے بھارت کو لسانی، مذہبی اور طبقاتی خانہ جنگی کی راہ پر ڈال دیا ہے۔
مودی کے بھارت میں گاؤ رکشکوں کی غنڈہ گردی کے بعد اب لسانی دہشتگردی عام ہو چکی ہے۔
این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ’’ممبئی کے مہاراشٹر نوینرمن سینا (ایم این ایس) کے غنڈوں نے مراٹھی نہ بولنے پر فوڈ اسٹال والے کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔‘‘
علاقے کے تاجروں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے حملہ آوروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔
راج ٹھاکرے کی ایم این ایس نفرت اور تشدد کے ذریعے مراٹھی اجارہ داری اور ہندوتوا نظریے کا پرچار کرتی ہے۔ لسانی تعصب اور مذہبی جنونیت راج ٹھاکرے کی سیاست کا بنیادی محور رہا ہے، جسے اب کھلے عام اپنایا جا رہا ہے۔
مودی راج نے ایسا سازگار ماحول فراہم کیا جہاں ایم این ایس جیسی شدت پسند پارٹی زبان کی بنیاد پر کھلے عام ظلم و زیادتی کر سکے۔
آج کا بھارت لسانی غنڈہ گردی، مذہبی جنونیت اور ذات پات کے زہر میں ڈوب چکا ہے۔ بھارت میں ہندوتوا کا جنون اب گائے، اذان اور جے شری رام کے نعروں سے آگے بڑھ کر لسانیت پر آچکا ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پنجاب بدستور بد ترین اسموگ کی لپیٹ میں، فضائی آلودگی خطرناک حد تک بڑھ گئی۔
پنجاب بدستور بد ترین اسموگ کی لپیٹ میں جس کے باعث پنجاب کے وسطی علاقوں میں فضائی آلودگی خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے۔ بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق قصور میں سب سے زیادہ 686 پارٹیکولیٹ میٹر ریکارڈ کیے گئے ہیں۔ رائے ونڈ میں 601، گوجرانوالہ میں 442، فیصل آباد میں 337 اور شیخوپورہ میں 358 پارٹیکولیٹ میٹر ریکارڈ کیے گئے ہیں۔ محکمہ ماحولیات پنجاب کا کہنا ہے کہ لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس 450 ہے۔ پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور تیسرے نمبر پر ہے۔ محکمہ ماحولیات نے کہا کہ برکی روڈ، شاہدرہ، ملتان روڈ، جی ٹی روڈ، ایجرٹن روڈ پر اے کیو آئی 500 ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ ماحولیات کا کہنا ہے کہ بھارت سے آنے والی آلودہ مشرقی ہوائیں لاہور کے فضائی معیار پر اثر انداز ہو رہی ہیں۔ لاہور کا اوسط اے کیو آئی 320 تا 360 تک رہنے کا امکان ہے۔ فضا میں آلودگی کی شرح بلند مگر قابو میں ہے۔ دوپہر 1 بجے سے 5 بجے تک فضائی معیار میں بہتری کا امکان ہے۔ طبی ماہرین نے شہریوں کو ماسک کے استعمال اور بغیر ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت کی ہے۔