بھارتی روپیہ ایشیا کی بدترین کرنسیوں میں شامل؛ مودی کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے
اشاعت کی تاریخ: 9th, July 2025 GMT
مودی سرکار کے بلند بانگ دعوؤں کے باوجود بھارتی روپیہ امریکی ڈالر کے مقابلے میں مسلسل گراوٹ کا شکار ہے۔
عالمی میڈیا کے مطابق ایک امریکی ڈالر کے مقابلے میں بھارتی روپیہ 86.03 روپے کی سطح تک گر گیا جو گزشتہ دو ماہ میں سب سے بڑی یومیہ گراوٹ ہے۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ آنے والے ہفتوں میں ڈالر کے مقابلے میں بھارتی روپیہ 86.
بھارتی روپے کی قدر میں مسلسل کمی اس جانب اشارہ کرتی ہے کہ بی جے پی کی مسلسل تیسری حکومت بھی ملکی معیشت کو سنبھالنے میں ناکام ثابت ہوئی ہے۔
اس گراوٹ کی ایک وجہ امریکی تجارتی پالیسی پر غیر یقینی صورتحال ہے جب کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بھارتی وزیراعظم مودی کے ساتھ تعلقات بھی بہت زیادہ مستحکم نہیں۔
ایک اور وجہ عالمی سطح پر امریکی ڈالر کی برتری جو اس وقت تقریباً دو ماہ کی بلند ترین سطح پر ہے۔
تاہم پاکستان روپیا ڈالر کے مقابلے میں دیگر کرنسیوں کی نسبت قدرے مستحکم نظر آرہا ہے جو کہ خوش آئند اور حوصلہ افزا بات ہے۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ڈالر کے مقابلے میں
پڑھیں:
یہود و ہنود کا گٹھ جوڑ اورمودی کی دفاعی کرپشن ایک بار پھر بے نقاب
مودی کے ’میک اِن انڈیا‘ کی اصل حقیقت اور یہود و ہنود گٹھ جوڑ کے ساتھ ساتھ بھارتی سرکار کی دفاعی کرپشن ایک بار پھر بے نقاب ہو گئی۔
بھارت میں ہندو انتہا پسندوں کے کٹھ پتلی وزیراعظم نریندر مودی کا ’’میک اِن انڈیا‘‘کا نعرہ صرف دکھاوا ثابت ہو چکا ہے۔ حقیقت میں سب کچھ ’’میک اِن اڈانی و امبانی‘‘ ہے۔
راہول گاندھی کی جانب سے بڑا انکشاف منظر عام پر آگیا، ان کے ایک بیان کے مطابق مودی اور اڈانی نے اسرائیلی دفاعی ویب سائٹ کی نقالی سے اربوں کی کمائی کا کھیل رچایا۔ اڈانی نے ایک اسرائیلی دفاعی ویب سائٹ کو کاپی کیا، اس کا نام بدل کر ’اڈانی ڈیفنس‘ رکھ دیا اور اس طرح وہ نمبر 1 سیلز مین بن گیا۔
راہول گاندھی کے مطابق اسرائیلی نیگیو اور ابھے رائفلز کو بھارتی بتا کر مودی سرکار صرف لیبلنگ کا کمیشن کھا رہی ہے۔ مودی کا دفاعی بجٹ عوام کی نہیں بلکہ امبانی و اڈانی کی تجوریاں بھرتا ہے۔ جو پیسہ فوجیوں کی پنشن و ٹریننگ پر لگنا تھا، وہ اب اڈانی ڈیفنس کو جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دفاعی سازوسامان اسرائیل سے آتا ہے، بس اڈانی فیکٹری میں ’میک اِن انڈیا‘ کا ٹیگ لگتا ہے۔ اسرائیلی اسلحہ صرف اسمبل کر کے بھارتی نام لگانا قومی سلامتی اور نوجوانوں کے مستقبل کے ساتھ سنگین مذاق ہے۔