پاک بھارت جنگ بندی میں ٹرمپ کا کردار نہ ہونے کے بھارتی دعوے کو امریکا نے جھوٹا قرار دے دیا
اشاعت کی تاریخ: 9th, July 2025 GMT
واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ نے بھارت کی جانب سے پاک بھارت جنگ بندی میں امریکی کردار سے انکار کو جھوٹا اور گمراہ کن قرار دے دیا ہے۔
محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ بعض بیانات خود ہی اپنی حقیقت ظاہر کر دیتے ہیں، اور جدید دور میں سچ جاننے کے لیے کسی ایک تبصرے پر انحصار نہیں کیا جاتا۔
ٹیمی بروس کا کہنا تھا کہ بعض آراء غلط ہوتی ہیں اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس مسئلے کو کافی واضح کر دیا ہے۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس بھی پاک بھارت مذاکرات میں شامل تھے اور ان کا کردار تسلیم کیا جانا چاہیے۔
یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب بھارتی حکومت مسلسل یہ دعویٰ کر رہی ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ جنگ بندی میں امریکا کا کوئی کردار نہیں تھا۔
یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے متعدد بار جنگ بندی کا سہرا اپنے سر لینے کا دعویٰ کیا ہے، اور اسی کردار پر انہیں نوبیل امن انعام کے لیے بھی نامزد کیا گیا ہے۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برکس کو دھمکی دے دی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برکس تنظیم کو تنبیہ کرتے ہوئے سخت ردعمل دیا ہے۔
یہ بیان برکس کی جانب سے امریکا اور اسرائیل کے ایران پر حملوں کی مذمت کے بعد سامنے آیا۔
امریکی صدر نے دھمکی دی کہ جو ملک بھی برکس کی امریکا مخالف پالیسیوں پر چلے گا، اُس پر اضافی 10 فیصد ٹیرف عائد کیا جائے گا۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اس پالیسی سے کسی کو رعایت نہیں ملے گی، اس معاملے کی طرف توجہ دینے کا شکریہ۔
امریکی صدر نے مزید کہا کہ آج مختلف ممالک کو ٹیرف سے متعلق خطوط ارسال کردیےجائیں گے۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اس ہفتے کے دوران حماس کے ساتھ ڈیل ہوسکتی ہے، نیتن یاہو سے ایران کے ساتھ مستقل ڈیل پر کام کرنے پربات چیت کروں گا۔
دوسری جانب صدر ٹرمپ اسرائیلی وزیراعظم سے آج وائٹ ہاوس میں ملاقات کرینگے۔