ویان ملڈر نے برائن لارا کا 400 رنز کا ریکارڈ نہ توڑنے کی وجہ بتا دی
اشاعت کی تاریخ: 9th, July 2025 GMT
کیپ ٹاون (ڈیلی پاکستان آن لائن )جنوبی افریقا کے کپتان ویان ملڈر ویسٹ انڈیز کے عظیم بیٹر برائن لارا کا 400 رنز کا تاریخی ریکارڈتوڑنے کے قریب تھے اور صرف 34 رنز درکار تھے لیکن انہوں نے اننگز ڈکلیئر کر دی اور ریکارڈ نہ توڑنے کی وجہ بھی بتادی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کھیل کے دوسرے دن کے اختتام پر سابق کپتان اور کمنٹیٹر شان پولاک سے گفتگو میں ملڈر نے کہا کہ برائن لارا ایک لیجنڈ ہیں، انہوں نے انگلینڈ کے خلاف 400 رنز کی اننگز کھیلی تھی، میں چاہتا تھا کہ یہ ریکارڈ انہی کے پاس رہے۔ اگر دوبارہ ایسا موقع ملا تب بھی میں یہی کروں گا۔
مرغی کا گوشت 45روپے فی کلو مہنگا
27 سالہ ویان ملڈر نے مزید کہا کہ میرے لیے یہ اننگز بے حد خاص تھی، خوشی ہے کہ یہ ٹیم کے کام آئی۔ میں نے کوچ سے بات کی اور کہا کہ کچھ ریکارڈز لیجنڈز کے پاس ہی رہنے چاہئیں، لارا کا ریکارڈ بھی ایسا ہی ہے۔ملڈر نے اعتراف کیا کہ انہوں نے کبھی ڈبل سنچری کا بھی خواب نہیں دیکھا تھا، ٹرپل سنچری تو بہت دور کی بات ہے۔
یاد رہے کہ بلاوایو میں جنوبی افریقا اور زمبابوے کے درمیان سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میں کھیل کے دوسرے دن جنوبی افریقا نے اپنی پہلی اننگز 626 رنز 5 وکٹ کے نقصان پر ڈکلیئر کردی تھی۔
اننگز ڈکلیئر کرنے سے پہلے کھانے کے وقفے تک جنوبی افریقا کی طرف سے کپتان ویان ملڈر 367 رنز اور کائلے ویریئن 42 رنز کے ساتھ کریز پر تھے، جنوبی افریقا کا مجموعی اسکور 626 رنز تھا۔
اگر 9 مئی پلان کامیاب ہو جاتا تو آج ہم سے کوئی شخص زندہ نہ ہوتا : خواجہ آصف
شائقین کو اس بات کا انتظار تھا کہ جنوبی افریقی کپتان جو 400 رنز سے صرف 33 رنز کی دوری پر تھے، برائن لارا کا 21 سال پرانا تاریخی ریکارڈ توڑ دیں گے مگر جنوبی افریقا کی جانب سے اننگز ڈکلیئر کرنے کا فیصلہ سامنے آگیا جس کے باعث برائن لارا کا ریکارڈ ٹوٹنے سے بچ گیا۔
برائن لارا نے جب 2004 میں انگلینڈ کے خلاف ناقابل شکست 400 رنز بنائے تھے، شائقین منتظر تھے کہ آج شاید ٹیسٹ کرکٹ میں ایک نئی تاریخ رقم ہونے جارہی ہے مگر جنوبی افریقا نے اننگز ڈکلیئر کرنے کا فیصلہ کرکے سب کو حیران کردیا۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: برائن لارا کا اننگز ڈکلیئر جنوبی افریقا ویان ملڈر ملڈر نے
پڑھیں:
ویمنز ورلڈ کپ؛ بھارتی ٹیم جنوبی افریقہ کو باآسانی شکست دے کر عالمی چمپیئن بن گئی
MUMBAI:بھارت کی ویمنز کرکٹ ٹیم نے ورلڈ کپ 2025 کے فائنل میں جنوبی افریقہ کو باآسانی 52 رنز سے شکست دے کر پہلی مرتبہ عالمی چمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کرلیا۔
ممبئی کے ڈی وائی پٹیل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ویمنز ورلڈ کپ 2025 کے فائنل میں جنوبی افریقہ ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان لاورا وولوارڈٹ نے ٹاس جیت کر میزبان ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی اور ان کا فیصلہ غلط ثابت ہوا۔
بھارت کی اوپنرز سمرتی مندھنا اور شیفالی ورما نے بالترتیب 45 اور 87 رنز کی اننگز کھیلی اور 104 رنز کا شان دار آغاز فراہم کیا اور دیگر بیٹرز نے اس کا بھرپور فائدہ اٹھایا اور مجموعی کارکردگی سے ایک اچھا مجموعی ترتیب دیا۔
دیپتی شرما نے 58 گیندوں پر 58 رنز کی اننگز کھیل کر بھارتی اننگز میں اہم کردار ادا کیا، دیگر بیٹرز میں رچا گوشا نمایاں تھیں جنہوں نے 3 چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 34 رنز بنائے۔
بھارت نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں پر 298 رنز بنائے جبکہ جنوبی افریقہ کی جانب سے آیبونگا کھاکا نے سب سے زیادہ 3 وکٹیں حاصل کیں۔
جنوبی افریقہ کی ٹیم نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 51 رنز بنائے تاہم دوسرے نمبر پر آنے والی بیٹر انیکی بوش صفر پر پویلین لوٹ گئیں، جس کے بعد سونے لوس نے 25 رنز بنا کر کپتان کا کچھ دیر ساتھ دیا اور اسکور 114 رنز تک پہنچایا۔
کپتان لاورا نے 98 گیندوں پر 11 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے ایک اچھی اننگز ضرورت کھیلی لیکن دوسرے اینڈ سے ان کا کسی نے بھرپور ساتھ نہیں دیا تاہم انیری ڈیرکسین نے 35 رنز بنا کر کچھ مزاحمت کی۔
جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم 46 ویں اوور کی تیسری گیند پر 246 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی اور پہلی مرتبہ عالمی چمپیئن بننے کا خواب چکنا چور ہوگیا۔
???????????????????????????????????? ???????? ???????????? ???????????????????? ????????????
India clinch their maiden Women’s @cricketworldcup title at #CWC25 ???? pic.twitter.com/S19w75A4Ch
بھارت کی جانب سے دیپتی شرما نے بیٹنگ کے بعد بولنگ میں بھی زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور 5 وکٹیں حاصل کرکے بھارت کو تاریخ میں پہلی مرتبہ ورلڈ چمپیئن بنوایا۔
شیفالی ورما کو میچ اور دیپتی شرما کو ورلڈکپ 2025 کی بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔