راولپنڈی: اسپتال میں مریض خواتین کی نازیبا ویڈیوز بنانے کا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 9th, July 2025 GMT
راولپنڈی(نیوز ڈیسک)ٹی ایچ کیو اسپتال کہوٹہ میں مریض خواتین کی نازیبا ویڈیوز بنانے کا انکشاف ہوا ہے۔ ریڈیالوجی ٹیکنیشن اور وارڈ سرونٹ کو حراست میں لے لیا گیا۔
نیشنل سائبرکرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے تحصیل ہیڈکوارٹرز اسپتال کہوٹہ میں کارروائی کی۔ مریض خواتین کی نازیبا ویڈیو بنانے والا ریڈیالوجی ٹیکنیشن سمیت دو ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
گرفتار ملزمان میں ریڈیالوجی ٹیکنیشن شکیل اور ٹی ایچ کیواسپتال کہوٹہ کا وارڈ سرونٹ زین العابدین شامل ہے۔ ملزم شکیل پر نازیبا ویڈیو بنا کر خواتین کو بلیک میل کرنےکے بھی الزامات ہیں۔
اسپتال انتظامیہ کے مطابق نازیبا ویڈیو ٹی ایچ کیو کہوٹہ میں بنائی گئی یا کسی پرائیویٹ اسپتال میں؟ تصدیق کی جارہی ہے۔ زیر حراست دونوں ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔
نیشنل سائبر کرائمز اینڈ انوسٹیگیشن ٹیم نے خاتون مریضہ کی نازیبا ویڈیو بنانے والے 2 ملزمان کے خلاف پیکا ایکٹ،تعزیرات پاکستان اور انسداد رشوت ستانی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔
ایف آئی آر کے مطابق شکیل نے ایکسرے روم میں خاتون سے نازیبا حرکات کی،زین العابدین نے ریکارڈنگ کی، ملزمان کے موبائل فونز سے نازیبا مواد برآمدکرلیا،فرانزک میں درست پایا گیا۔
15 لاکھ روپے تک کا بلا سود قرضہ، کم آمدن والے افراد کیلئے خوشخبری
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: کی نازیبا ویڈیو
پڑھیں:
لاہور: شہریوں پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد 3 ملزمان گرفتار
لاہور میں شہری بلال اور مدثر عباس پر تشدد 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق جنوبی چھاونی چوکی نادر آباد، ملزمان نے شہری بلال اور مدثر عباس پر تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کی۔
ایس پی کینٹ کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا کی ہدایت پر ایس ایچ او جنوبی چھاونی دانیال یونس اور چوکی انچارج نادر آباد نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا۔
ایس پی کینٹ نے کہا کہحبس بیجا میں رکھ کر تشدد کرنے والے ملزمان کو چند گھنٹوں میں گرفتار کر لیا گیا، ترجمان پولیس نے کہا کہ ملزمان میں مرکزی ملزم مدثر بھٹی، بابر اور الہی بھٹی شامل ہیں، ملزمان نے شہری بلال اور مدثر عباس کو کھانا کھانے کے بہانے الہی بھٹی کے ڈیرے پر لے جا کر تشدد کیا اور ویڈیو بناتے رہے۔
ایس پی کینٹ نے کہا کہ کسی کو بتانے پر ملزمان نے جان سے مار دینے کی سنگین نتائج کی دھمکیاں دی، ملزمان نے مرغا بنانے اور تشدد کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کی تھی۔
ویڈیو سامنے آنے پر ملزمان فورا گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا، مزید تفتیش کے لیے انوسٹی گیشن کے حوالے کردیا گیا۔