یاس دیال نے جنسی استحصال کے الزام پر خاموشی توڑ دی، خاتون پر چوری اور فراڈ کا الزام
اشاعت کی تاریخ: 9th, July 2025 GMT
نیو دہلی(نیوز ڈیسک)انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2025 کی فاتح ٹیم رائل چیلنجرز بنگلورو کے فاسٹ بولر یاس دیال نے جنسی استحصال کا الزام لگانے والی خاتون کیخلاف جوابی مقدمہ کی درخواست دے دی۔
گزشتہ دنوں غازی آباد کی ایک خاتون نے یاس دیال پر شادی کا جھانسہ دے کر جنسی استحصال کا الزام لگاتے ہوئے انکے خلاف ایف آئی آر درج کرائی تھی، خاتون نے الزام لگایا تھا کہ وہ پانچ سال سے یاس دیال کے ساتھ تعلق میں تھیں اور کرکٹر نے اس تعلق کا ناجائز فائدہ اٹھایا۔
27 سالہ یاس دیال نے اس الزام پر خاموشی توڑتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ مذکورہ خاتون نے ان سے لاکھوں روپے علاج اور شاپنگ کے بہانے ادھار لیے اور اب وہ ان کے خلاف جھوٹا مقدمہ دائر کر کے بلیک میل کر رہی ہے۔
یاس دیال نے پریاگ راج کے پولیس اسٹیشن میں خاتون اور اس کے اہلِ خانہ کے خلاف چوری اور فراڈ کے الزام میں شکایت درج کرائی ہے۔
یاس دیال نے الزام لگایا ہے کہ خاتون نے ان کا آئی فون اور لیپ ٹاپ بھی چوری کیا اور ان کے پاس اس کے ثبوت موجود ہیں۔
کرکٹر کے مطابق ان کی خاتون سے پہلی ملاقات 2021 میں انسٹاگرام کے ذریعے ہوئی تھی، جس کے بعد بات چیت کا سلسلہ شروع ہوا۔ بعد ازاں خاتون نے خود اور اپنے اہلِ خانہ کے علاج کے لیے بارہا رقم ادھار لی مگر آج تک واپس نہیں کی۔
یاس دیال کا کہنا ہے کہ جیسے ہی انہیں معلوم ہوا کہ خاتون نے غازی آباد میں ان کے خلاف ایف آئی آر درج کروا دی ہے تو انہوں نے قانونی راستہ اختیار کرتے ہوئے جوابی کارروائی کی۔
یاس دیال کی جانب سے جمع کرائی گئی تین صفحات پر مشتمل درخواست میں خاتون اور اس کے دو اہلِ خانہ سمیت دیگر افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔
Post Views: 5.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: یاس دیال نے خاتون نے کے خلاف
پڑھیں:
بلوچستان حکومت کا نوعمر قیدیوں کیلئے علیحدہ جیل بنانے کا فیصلہ
محکمہ جیل خانہ جات کے مطابق ماڈل جیل میں نو عمر قیدیوں کیلئے سکول اور پیشہ ورانہ تربیت کا مرکز بھی ہوگا۔ اسکا مقصد نو عمر قیدیوں کو بالغ قیدیوں سے الگ رکھنا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت بلوچستان نے کوئٹہ میں نو عمر قیدیوں کے لئے علیحدہ جیل بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ محکمہ جیل خانہ جات کے مطابق نو عمر قیدیوں کی بحالی اور تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے علیحدہ جیل تعمیر کی جائے گی۔ ماڈل جیل میں سکول اور پیشہ ورانہ تربیت کا مرکز بھی ہوگا۔ اس منصوبے پر 75 کروڑ روپے لاگت آئے گی۔ جس کے کام کا آغاز جلد کیا جائے گا۔ حکام نے بتایا کہ سینٹرل جیل کے قریب نئی عمارت تعمیر کی جائے گی، جو جدید سہولیات سے آراستہ ہوگی۔ ابتدائی طور پر سریاب روڈ پر عارضی جیل قائم کی جائے گی، تاکہ نو عمر افراد کو وہاں منتقل کیا جا سکے۔ محکمہ جیل خانہ جات کے مطابق نو عمر قیدیوں کو بالغ مجرموں سے الگ رکھنے کیلئے یہ قدم اٹھایا جا رہا ہے۔