سید صلاح الدین ودیگر پر منشیات فروشی کا الزام شرمناک ہے‘متحدہ جہاد کونسل
اشاعت کی تاریخ: 9th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
مظفر آباد (صباح نیوز) ترجمان متحدہ جہا دکونسل سید صداقت حسین نے کہا ہے کہ بھارتی قابض حکومت اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کے لیے نت نئے اور شرمناک حربے آزما رہی ہے۔ حزب المجاہدین کے سپریم کمانڈر اور متحدہ جہاد کونسل کے سربراہ سید صلاح الدین احمد اور دیگر تحریک آزادی کے کارکنوں پر منشیات فروشی جیسے الزامات لگانا درحقیقت آسمان پر تھوکنے کے مترادف ہے۔دنیا جانتی ہے کہ کشمیری مجاہدین اور حریت پسند اپنے نوجوانوں کو دین، غیرت، ایمان اور آزادی کے نشے میں سرشار رکھتے ہیں نہ کہ منشیات کے۔ بھارتی حکومت کا یہ بھونڈا الزام
اس کی بوکھلاہٹ اور کھلی ناکامی کا اعتراف ہے۔ تحریک آزادی کشمیر اپنی اصل روح، منزل اور مقصد پر قائم و دائم ہے اور بھارتی ریاست کے یہ گھٹیا، ناکام اور شرمناک ہتھکنڈے کبھی بھی کامیاب نہیں ہوں گے۔کشمیری قوم خوب جانتی ہے کہ اس کا دشمن کتنا مکار اور عیار ہے، تاہم ہمیں یقین کامل ہے کہ بھارتی حکومت کی یہ تمام سازشیں، ہتھکنڈے اور حربے ایک بار پھر ناکام ہوں گے، اور ان شا اللہ آزادی کی صبح ضرور طلوع ہوگی۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
سرکاری اشتہارات بطور ہتھیار استعمال کرنا آزادی اظہار کے دعویدار حکمرانوں کیلئے لمحہ فکریہ ہے، ترجمان جماعت اسلامی
اپنے ایک بیان میں جماعت اسلامی سندھ کے ترجمان مجاہد چنا نے کہا کہ کنٹرول پارلمینٹ سے لیکر سیاست و صحافت تک حکومتی اقدامات سے پوری دنیا میں ملک کا عزت وقار مجروح کیا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے سیکریٹری اطلاعات مجاہد چنا نے کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز (CPNE) کے ایک حالیہ اجلاس میں حکومت کی طرف سے سرکاری اشتہارات کو بطور ہتھیار استعمال کئے جانے پر اظہار تشویش کو ملک میں آزادی صحافت کی دعویدار حکومت کیلئے لمحہ فکریہ قرار دیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں مجاہد چنا نے کہا کہ کنٹرول پارلمینٹ سے لیکر سیاست و صحافت تک حکومتی اقدامات سے پوری دنیا میں ملک کا عزت وقار مجروح کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا کو بھی چاہئے کہ معاشی ناکامی، سیاسی انارکی اور ملک میں بڑھتی ہوئی دہشتگردی پر حکومتی پریس ریلیز پر اکتفا کرنے کی بجائے اصل حقائق سے قوم کو آگاہی دیں۔
مجاہد چنا نے کہا کہ آئی ایم ایف کی جانب سے گورننس اور کرپشن کے حوالے سے رپورٹ جاری کرکے شہباز حکومت کا جنازہ نکال دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فارم 47 کے ذریعے قوم پر مسلط حکومت کا پارلیمنٹ کو بے روح، عدلیہ کو کمزور اور سنسرشپ و کنٹرولڈ میڈیا کے باوجود دل نہیں بھر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ میڈیا ملک کا ایک اہم ستون ہے، اس پر قدغن قابل مذمت اور صحافت کی آزادی کے دعویداروں کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔