سونے کی قیمت میں تاریخ ساز اضافہ، قیمت نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
اشاعت کی تاریخ: 9th, October 2025 GMT
کراچی:
سونا کی قیمت عالمی اور مقامی بازاروں میں بڑے اضافے کے نتیجے میں تاریخ ساز سطح پر پہنچ گئی۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت اچانک 84ڈالر کے بڑے اضافے سے 4 ہزار 39 ڈالر کی نئی بلند سطح پر آگئی، جس کے بعد مقامی سطح پر صرافہ بازاروں میں بھی فی تولہ سونے کی قیمت بھی 8ہزار 400روپے کے اضافے سے 4لاکھ 25ہزار 178روپے کی نئی بلند ترین سطح پر آگئی۔
مقامی مارکیٹوں میں فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 7ہزار 202روپے بڑھ کر 3لاکھ 64ہزار 521روپے کی نئی بلند سطح پر آگئی۔
Tagsپاکستان.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان سونے کی قیمت
پڑھیں:
سونے کی قیمت میں استحکام ،چاندی سستی ہو گئی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(کامرس رپورٹر)عالمی و مقامی مارکیٹوں میں جمعہ کو سونے کی قیمتیں مستحکم جب کہ چاندی کے نرخ میں کمی ریکارڈ کیا گیا۔عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 4,042 ڈالر فی اونس کی سطح پر مستحکم رہا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ مستحکم رہنے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 4 لاکھ 26 ہزار 562 روپے پر برقرار رہا۔اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 3 لاکھ 65 ہزار 708 روپے پر مستحکم رہی۔یاد رہے کہ جمعرات کو سونے کی فی تولہ قیمت 5 ہزار روپے کی کمی سے 4 لاکھ 26 ہزار 562 روپے ہوگئی تھی۔دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 107 روپے کی کمی سے 5 ہزار 222 روپے ہوگئی تھی۔