اسلام آباد:

مقدمہ سماعت کے لیے مقرر نہ ہونے پر  فواد چوہدری چیف جسٹس کی عدالت میں پیش ہو گئے۔

پی ٹی آئی رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری، وکیل فیصل چوہدری کے ساتھ  چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی عدالت میں پیش ہو گئے۔

فواد چوہدری نے چیف جسٹس کے روبرو مؤقف اختیار کیا کہ عدالتی احکامات کے باوجود ہمارا مقدمہ سماعت کے لیے نہیں لگا۔

ایڈووکیٹ فیصل چوہدری نے کہا کہ لارجر بینچ دستیاب تھا تو کیس لگنا چاہیے تھا۔ فواد چوہدری نے اس موقع پر کہا کہ سپریم کورٹ احکامات کے بعد 9 مئی کیسز روانہ چل رہے ہیں۔

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے ریمارکس دیے کہ 4ماہ میں کیسز نمٹانے کی احکامات پر نا انصافی نہیں ہونی چاہیے۔ ایک دن ایک ہی کیس انسداد دہشت گردی عدالت چلے گا۔ یہ نہیں کہ تمام کیسز کی ایک دن مختلف عدالتوں میں سماعت ہو۔

چیف جسٹس نے کہا کہ آپ کے کیس کی سماعت کے حوالے سے رجسٹرار آفس آپ کو مطلع کرے گا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: فواد چوہدری چیف جسٹس

پڑھیں:

190 ملین پاﺅنڈ کیس،عمران خان اور بشری بی بی کی جلد سماعت کیلئے درخواستیں دائر

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔08 جولائی ۔2025 )سابق وزیراعظم عمران خان اور بشری بی بی نے190ملین پاﺅنڈ کیس کی جلد سماعت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواستیں دائر کر دی ہیں بیرسٹر سلمان صفدر کے ذریعے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواستیںدائر کی گئیں.

(جاری ہے)

درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ سزا معطلی کی درخواستوں پر جلد سماعت کی جائے، 17 جنوری کو سزا ہوئی، 27 جنوری کو اپیل فائل کر دی، 15 مئی کو سزا معطلی درخواستوں پر پہلی سماعت ہوئی دائر درخواست میں کہا گیا کہ نیب کیس لٹکانے کے لئے بار بار التوا مانگ رہا ہے، عدالت سے گزشتہ سماعت پر کیس جلد مقرر کرنے کی استدعا کی گئی، یقین دہانی کے باوجود سزا معطلی کی درخواستیں جلد مقرر نہیں ہوئیں درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت سزا معطلی کی دونوں درخواستیں جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے کا حکم دے. 

متعلقہ مضامین

  • فواد چو ہدری مقدمہ سماعت کیلئے مقرر نہ ہونے پر چیف جسٹس کی عدالت میں پیش
  • سپریم کورٹ: رہنما تحریک انصاف فواد چوہدری کا کیس سماعت کے لیے مقرر
  • 4ماہ میں کیسز نمٹانے کے احکامات پر ناانصافی نہیں ہونی چاہئے،چیف جسٹس پاکستان کے فوادچودھری کی درخواست پر ریمارکس
  • 4 ماہ میں کیسز نمٹانے کے احکامات پر ناانصافی نہیں ہونی چاہیے، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی
  • عمران خان کا فیصلہ کہ قاسم اور سلمان ان کی رہائی کی تحریک کی قیادت کریں گے، بڑے اثرات ہوں گے:فواد چوہدری
  • عدالتی احکامات پر گوگل اور یوٹیوب کی کیا پالیسی ہے؟
  • 190 ملین پاﺅنڈ کیس،عمران خان اور بشری بی بی کی جلد سماعت کیلئے درخواستیں دائر
  • اسلام آباد ہائیکورٹ: 190ملین پائونڈ کیس میں اہم پیشرفت سامنے آگئی
  • پختونخوا اسمبلی میں مخصوص نشستیں لینے کیلیے ایک اور جماعت عدالت پہنچ گئی