اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن کمیشن میں عمر ایوب کی انتخابات میں کامیابی سے متعلق کیس میں ممبر الیکشن کمیشن اکرام اللہ نے کہاکہ سپیکر ریفرنس کیس کا کیا بنا؟وکیل عمر ایوب نے کہاکہ سپیکر ریفرنس کیس میں پشاور ہائیکورٹ نے حکم امتناعی دیا ہے،ممبر الیکشن اکرام اللہ نے کہاکہ ہائیکورٹ کس طرح حکم امتناعی دے سکتی ہے؟

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پی ٹی آئی رہنما اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب کی انتخابات میں کامیابی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں 4رکنی کمیشن نے سماعت کی،ممبر الیکشن کمیشن اکرام اللہ نے کہاکہ سپیکر ریفرنس کیس کا کیا بنا؟وکیل عمر ایوب نے کہاکہ سپیکر ریفرنس کیس میں پشاور ہائیکورٹ نے حکم امتناعی دیا ہے،ممبر الیکشن اکرام اللہ نے کہاکہ ہائیکورٹ کس طرح حکم امتناعی دے سکتی ہے؟جسٹس(ر)اکرام اللہ نے استفسار کیا کہ کیا آئین میں کوئی ترمیم ہوئی ہے؟ممبر کمیشن اکرام اللہ نے کہاکہ کیس کے فیصلے پر یہ سب کچھ لکھیں گے۔

جنگ بندی نہ ہوئی تو اسرائیل کو نتائج بھگتنا ہوں گے، برطانیہ کی سخت وارننگ

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: الیکشن کمیشن ممبر الیکشن عمر ایوب

پڑھیں:

کیا یقینی بنایا گیا ہے کہ تفتیش کوئی غلطی ملزم کو فائدہ نہ دے،سینیٹر ہمایوں مہمند کا ثنا یوسف قتل کیس میں بریفنگ پر استفسار

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)قائمہ کمیٹی انسانی حقوق کے اجلاس میں سوشل میڈیا انفلوانسر ثنا یوسف قتل کیس پر بریفنگ کے دوران سینیٹر ہمایوں مہمند نے کہاکہ 24گھنٹے میں ملزم گرفتار کیا جو قابل ستائش ہے،دن دہاڑے قتل کرکے ملزم بھاگ کیسے جاتا ہے؟ کیا یقینی بنایا گیا ہے کہ تفتیش کوئی غلطی ملزم کو فائدہ نہ دے۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سینیٹر ثمینہ زہری کی زیرصدارت قائمہ کمیٹی انسانی حقوق کا اجلاس ہوا،اجلاس میں اسلام آباد میں سوشل میڈیا انفلوانسر ثنا یوسف قتل کیس پر بریفنگ دی گئی، ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ اسلام آباد پولیس کو 2جون کو اطلاع ملی کی 17سالہ بچی کو قتل کیا گیا، 2جون کو ملزم فیصل آباد سے گاڑی پر اسلام آباد آیا، ی سی ٹی وی میں ملزم ثنا یوسف کے گھر سے بھاگتا ہوا نظر آیا۔

قائمہ کمیٹی انسانی حقوق کا اجلاس؛ثنا یوسف کی والدہ بتائیں کیا پولیس کی کارروائی سے مطمئن ہیں؟عرفان صدیقی کے سوال پر مقتولہ کی والدہ نے بتا دیا

ایس ایس پی عثمان طارق نے کہاکہ فیصل آباد میں 7جگہوں پر ریڈ کیا اور گھر سےملزم کو گرفتار کیا، ملزم عمر حیات سے آلہ قتل، ثنا یوسف کا موبائل فون بھی برآمد ہوا، 3جون کو ملزم کو عدالت میں پیش کیا، چالان تیار ہے سکروٹنی کے بعد عدالت میں پیش کردیا جائےگا۔

سینیٹر ہمایوں مہمند نے کہاکہ 24گھنٹے میں ملزم گرفتار کیا جو قابل ستائش ہے،دن دہاڑے قتل کرکے ملزم بھاگ کیسے جاتا ہے؟دن دہاڑے قتل کے مقدمات میں بھی غلطیاں رہ جاتی ہیں،کیا یقینی بنایا گیا ہے کہ تفتیش کوئی غلطی ملزم کو فائدہ نہ دے،ایس ایس پی عثمان طارق نے کہاکہ شواہد کو فوری طور پر محفوظ بنانا پہلالازم جز ہے،بریفنگ میں بتایا گیا کہ گولیوں کے خول اور موبائل فون 24گھنٹے میں فارنزک کیلئے بھیجا، ثنا یوسف کیس میں دو سپیشل پراسیکیوٹر مقرر کئے گئے۔

پشاور ہائیکورٹ ؛مخصوص نشستوں کی تقسیم کے خلاف مسلم لیگ ن کی درخواست پر فیصلہ محفوظ 

مزید :

متعلقہ مضامین

  • الیکشن کمیشن نے عمر ایوب نااہلی کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا
  • الیکشن کمیشن نے عمر ایوب کے انتخاب سے متعلق کیس میں دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا
  • پشاور ہائی کورٹ: کے پی اسمبلی میں مخصوص نشستوں کی تقسیم کا الیکشن کمیشن کا اعلامیہ کالعدم قرار
  • مخصوص نشستوں کی تقسیم کے طریق کار کیخلاف ن لیگ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
  • کیا یقینی بنایا گیا ہے کہ تفتیش کوئی غلطی ملزم کو فائدہ نہ دے،سینیٹر ہمایوں مہمند کا ثنا یوسف قتل کیس میں بریفنگ پر استفسار
  • پشاور ہائیکورٹ ؛مخصوص نشستوں کی تقسیم کے خلاف مسلم لیگ ن کی درخواست پر فیصلہ محفوظ 
  • مخصوص نشستوں کی تقسیم کار کے خلاف مسلم لیگ ن کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
  • پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کی مخصوص نشستوں کیلئے متفرق درخواست پر الیکشن کمیشن کو نوٹس  جاری، جواب طلب
  • 26 اراکین کو ڈی سیٹ کرنے کیلئے الیکشن کمیشن کو ریفرنس بھیجا جاسکتا ہے، اعظم نذیر تارڑ