اے این پی کی اہم وکٹ گرنے کو تیار، ثمرہارون بلور کا ن لیگ میں شمولیت کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 9th, July 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)عوامی نیشنل پارٹی(اے این پی)کی اہم وکٹ گرنے کو تیار ہے، اے این پی کی سینئر رہنماثمر ہارون بلور نے ن لیگ میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ثمر ہارون بلور کاکہنا تھا کہ میں نے مسلم لیگ ن کاحصہ بننے کا فیصلہ کیا ہے،آج وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات کروں گی،ان کاکہناتھا کہ وزیراعظم سے ملاقات کے بعد مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کروں گی۔
یاد رہے کہ ثمرہارون بلور اے این پی کی صوبائی سیکرٹری اطلاعات اوررکن صوبائی اسمبلی رہ چکی ہیں۔
ٹینس بالز میں منشیات چھپا کر بیرون ملک سمگل کرنے کی کوشش ناکام
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: اے این پی کی
پڑھیں:
سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرلی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کا کہنا ہے پاکستان تحریک انصاف کی بے وفائی پر پارٹی کو چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔ جب آزاد کشمیر میں ہماری حکومت ختم ہوئی تو پاکستان تحریک انصاف نے ہمارا ساتھ نہیں دیا۔ عدالتی فیصلہ آیا تو ساتھ دینے کے بجائے مجھ سے آزاد کشمیر میں پارٹی کی صدارت کا عہدہ بھی واپس لے لیاگیا۔دنیا نیوز کےپروگرام نقطہ نظر میں گفتگو کرتے ہوئے سردار تنویر الیاس نے مزید کہا کہ جب میں نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تو آزاد کشمیر میں پارٹی کا نام و نشان تک نہیں تھا ہم نے بلدیاتی انتخابات کروا کر وارڈ لیول تک پارٹی کا جھنڈا لہرایا۔ پیپلزپارٹی میں شمولیت کی بڑی وجہ قانون ساز اسمبلی میں دوسری بڑی جماعت ہے اور آزاد کشمیر میں پیپلزپارٹی کی پوزیشن کافی مضبوط ہے۔ صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور انہوں نے جو اعتماد کیا اس پرپورا اتریں گے۔ سردار تنویر الیاس نے مزید کہا کہ آزاد کشمیر میں پاکستان تحریک انصاف اب تقریباً ختم ہو چکی۔پاکستان پیپلزپارٹی کو آزاد کشمیر میں مزید مضبوط کریں گے
جعلی پولیس مقابلہ، عدالت کاCCD پولیس ملازمین پر دفعہ 302 کے تحت مقدمہ درج کرنے کا حکم
مزید :