وزیراعظم سے ملاقات کے بعد ثمر بلور ن لیگ میں شامل
اشاعت کی تاریخ: 9th, July 2025 GMT
فائل فوٹو
عوامی نیشنل پارٹی کی رہنما ثمر بلور پاکستان مسلم لیگ ن میں شامل ہوگئیں۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے ثمر بلور نے ملاقات کی اور اس دوران انہوں نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات کے دوران وفاقی وزیر امیر مقام بھی موجود تھے۔
اس حوالے سے وزیراعظم نے کہا کہ ثمر بلور کے مسلم لیگ ن میں شامل ہونے سے صوبے میں پارٹی مضبوط ہوگی۔
اس ملاقات سے قبل ثمر ہارون بلور نے کہا تھا کہ مسلم لیگ ن کا حصہ بننے کا فیصلہ کیا ہے، آج وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کروں گی جس کے بعد مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کروں گی۔
یاد رہے کہ ثمر ہارون بلور اے این پی کی صوبائی سیکریٹری اطلاعات اور رکن صوبائی اسمبلی رہ چکی ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: مسلم لیگ ن میں ثمر بلور
پڑھیں:
نیپال کی نئی عبوری وزیراعظم کا کرپشن ختم کرنے اور مظاہرین کے مطالبات پورے کرنے کا اعلان
کٹھمنڈو: نیپال کی نئی عبوری وزیراعظم اور سابق چیف جسٹس سشیلا کارکی نے عہدہ سنبھالتے ہی اعلان کیا ہے کہ وہ کرپشن کے خاتمے اور "جنریشن زی" مظاہرین کے مطالبات پر عمل کریں گی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق، سابق وزیراعظم کے پی شرما اویلی نے کرپشن مخالف مظاہروں اور درجنوں ہلاکتوں کے بعد استعفیٰ دے دیا تھا، جس کے بعد 73 سالہ سشیلا کارکی کو عبوری وزیراعظم مقرر کیا گیا۔
سشیلا کارکی کا کہنا ہے کہ وہ صرف 6 ماہ کے لیے یہ ذمہ داری ادا کریں گی اور ملک میں امن قائم کرنے کے ساتھ ساتھ آئندہ انتخابات کی تیاری پر توجہ دیں گی۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کرپشن کا خاتمہ، بہتر حکمرانی اور معاشی مساوات چاہتی ہے اور حکومت ان مطالبات کو سنجیدگی سے لے گی۔
یاد رہے کہ حالیہ مظاہروں میں 70 سے زائد افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہوئے تھے جبکہ بدامنی کے دوران 12 ہزار سے زائد قیدی جیلوں سے فرار ہو گئے تھے، جو سیکیورٹی کے لیے ایک بڑا چیلنج بن گئے ہیں۔