معروف کاروباری شخصیت یاسر الیاس وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے سیاحت مقرر
اشاعت کی تاریخ: 9th, July 2025 GMT
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے سینٹورس مال کے مالک سردار یاسر الیاس خان کو کوآرڈینیٹر برائے سیاحت مقرر کردیا۔
سردار یاسر الیاس خان کی کوآرڈینیٹر تعیناتی اعزازی حیثیت میں کی گئی ہے، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
سردار یاسر الیاس وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے سیاحت تعینات ،نوٹفیکشن جاری pic.
— Abdul_Manan_Mughal (@_ABDUL_MANAN_09) July 9, 2025
وزیراعظم شہباز شریف نے متعلقہ اداروں کو کوآرڈینیٹر کے ساتھ مکمل تعاون کی ہدایت کردی۔ سردار یاسر الیاس فوری طور پر اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔
واضح رہے کہ سردار یاسر الیاس سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کے بھائی ہیں، جنہوں نے کچھ روز قبل ہی مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کی تھی۔
سردار یاسر الیاس کی مسلم لیگ ن میں شمولیت پر پاکستان پیپلزپارٹی آزاد کشمیر نے تحفظات کا اظہار کیا تھا، اور کہا تھا کہ عام الیکشن سے قبل مسلم لیگ ن کے ایسے اقدامات پری پول رگنگ کے مترادف ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews تنویر الیاس سینٹورس مال کاروباری شخصیت کوآرڈینیٹر تعینات وی نیوز یاسر الیاسذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: تنویر الیاس سینٹورس مال کاروباری شخصیت کوا رڈینیٹر تعینات وی نیوز یاسر الیاس سردار یاسر الیاس کوا رڈینیٹر
پڑھیں:
نوکری سے نکالنے پر ملازم نے بریانی سینٹر کے مالک پر فائرنگ کردی
کراچی:شرافی گوٹھ میں نوکری سے نکالنے پر فائرنگ کرکے بریانی سینٹر کے مالک کو زخمی کردیا۔
ایس ایچ او شرافی گوٹھ نے بتایا کہ لانڈھی دلدار ہوٹل لانڈھی کے قریب فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا، زخمی کی شناخت 31 سالہ یاسر ولد خواجہ محمد سے ہوئی جسے طبی امداد کیلئے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔
ایس ایچ او شرافی گوٹھ قمر عباس نے بتایا کہ زخمی یاسر بریانی سینٹر کا مالک ہے، اس نے کئی روز قبل اپنے ملازم کو نوکری سے نکال دیا تھا۔
زخمی نے الزام عائد کیا ہے کہ اس کے سابقہ ملازم نے فائرنگ کرکے زخمی کیا ہے۔ واقعہ کے بعد ملزم فرار ہوگیا، پولیس اس واقعہ کی مزید تفتیش کررہی ہے۔