پنجاب حکومت نے تاریخی ورثے کے تحفظ اور سیاحت کے فروغ کی جانب ایک اور اہم قدم اٹھاتے ہوئے ہڑپہ میوزیم میں چار نئی گیلریوں کا افتتاح کر دیا۔

سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے افتتاح کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہڑپہ میوزیم میں نئی گیلریوں کا قیام وزیراعلیٰ کے اس عزم کی عملی تصویر ہے جس کے تحت پنجاب کے تاریخی مقامات کو محفوظ اور فعال بنایا جا رہا ہے۔ تاریخی ورثہ صرف ہمارا ماضی ہی نہیں بلکہ ہماری شناخت ہے، اسے محفوظ رکھنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ گیلریاں نہ صرف آثار قدیمہ کے تحفظ میں معاون ثابت ہوں گی بلکہ تعلیمی و سائنسی تحقیق کا بھی اہم مرکز بنیں گی۔ یہ ایک سنگ میل ہے جو پنجاب میں ثقافتی سیاحت کے فروغ کی راہ ہموار کرے گا۔

سیکرٹری سیاحت ڈاکٹر احسان بھٹہ کا کہنا تھا کہ ورثے کی بحالی سے نہ صرف مقامی بلکہ بین الاقوامی سطح پر سیاحت کو فروغ ملے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ محکمہ آثار قدیمہ اس شعبے میں عالمی معیار کے مطابق اقدامات کر رہا ہے۔

ڈائریکٹر جنرل آرکیالوجی ظہیر عباس ملک نے بتایا کہ نئی گیلریوں میں ہڑپہ کی تاریخ کو جدید تقاضوں کے مطابق پیش کیا گیا ہے۔ یہ گیلریاں تحقیق، تعلیم اور عوامی آگاہی کے لیے ایک نیا باب ثابت ہوں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر ہڑپہ میوزیم کو جدید سہولیات سے آراستہ کر رہے ہیں تاکہ آنے والے سیاح اور طلبہ یہاں سے مستفید ہو سکیں۔ انہوں نے کہا نئی گیلریوں کی بدولت نہ صرف ہڑپہ کی قدیم تاریخ کو محفوظ رکھنے میں مدد ملے گی بلکہ نوجوان نسل میں اپنے ثقافتی ورثے سے جڑی بھی رہے گی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: نئی گیلریوں

پڑھیں:

بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے سوالات پر پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے ویڈیو ثبوت کے ساتھ جواب دیدیے۔آزاد کشمیر کے انتخابی جلسے میں پنجاب کے شہروں کی صورتِ حال پر سوال اٹھاتے بلاول کو پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگ زیب نے ویڈیو جاری کر کے جواب دیا۔ بلاول نے لاہور کے علاوہ پنجاب کے جن شہروں کے حالات پر سوال اٹھایا ، مریم اورنگزيب نے انہی شہروں کی ویڈیو شیرکردی۔مریم اورنگزيب نے پنجاب کے مختلف شہروں کی سڑکوں اور صفائی کی صورتِحال کی ویڈیو شیئر کی۔ وہاڑی اور قصور پر بلاول کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے وہاڑی اور قصور کی سڑکوں ، گلیوں اور صفائی کی صورتِ حال کی ویڈیو کے ساتھ دیا۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب حکومت کا سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو جولائی کی ادائیگیاں قبل از وقت کرنے کا فیصلہ
  • پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘بارشوں نے تباہی مچادی
  • دبئی کا بڑا اعلان؛ دوستوں اور رشتہ داروں کو سیاحت پر بلائیں، ہزاروں درہم انعام پائیں
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
  • سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، شرجیل میمن