وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ کے پی میں عدم اعتماد لانا اپوزیشن کا حق ہے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کی کے پی حکومت کو ہٹانا اس وقت سوٹ نہیں کرتا، علی امین گنڈا پور کو خود ان کی پارٹی ہٹانا چاہتی ہے، گورنر کے پی فیصل کریم نے علی امین کو ہٹانے کی بات کرکے ان کی مدد کردی ہے۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت ہٹانے یا عدم اعتماد لانے پر کوئی بات نہیں ہوئی لیکن عدم اعتماد لانا اپوزیشن کا حق ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف سے ایمل ولی کی کے پی میں تبدیلی پر کوئی بات نہیں ہوئی، گنڈا پور پر ان کی پارٹی کے ممبران وکٹ کے دونوں طرف کھیلنے کا الزام لگاتے ہیں، وہ دونوں طرف کھیلتے ہیں یا نہیں اس بات پر کیوں کریں اگر وہ وکٹ کے دونوں طرف کھیلتے ہیں تو یہ ہمیں سوٹ کرتا ہے۔
ن لیگی رہنما نے کہا کہ علی امین گنڈاپور کو ان کی اپنی پارٹی تبدیل کرنے جارہی ہے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم دوستی کی وجہ سے چوہدری نثار سے ملاقات کرنے گئے تھے، چوہدری نثار کی واپسی سے متعلق مجھے کوئی علم نہیں۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ہمارا ہمیشہ سے بانی پی ٹی آئی کے لیے دل میں نرم گوشہ ہے کبھی سختی نہیں کی، جب اپوزیشن میں بھی تھے اس وقت بھی کہا کہ آئیں ڈائیلاگ کرتے ہیں، جمہوریت ڈائیلاگ سے چلتی ہے ڈیڈلاک سے نہیں۔
انہوں نے کہا کہ موروثی سیاست کی بات کرنا غلط ہے یہ شوشہ بھی عمران خان نے چھوڑا تھا، ڈاکٹرز کے بچے ڈاکٹرز بن سکتے ہیں تو سیاست دان کے بچے سیاست کیوں نہیں کرسکتے، قائد اعظم کے ساتھ ان کی بہن فاطمہ جناح نے بھی کردار ادا کیا تھا۔

Post Views: 3.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )  پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے  انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی  تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے  پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔

وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید  کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں کا امریکہ کی معروف یونیورسٹیوں کا دورہ
  • رانا ثنا اور امیر مقام کی برطانوی بزنس مین سے ملاقات، راجہ وسیم نے غلاف کعبہ بطور تحفہ پیش کیا
  •  بلوچستان کے عوام کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا:شہباز شریف
  • زندگی کا مقصد
  • ’میری قبر پہلے ہی تیار ہے‘، موت کی تیاریوں سے متعلق عطا اللہ خان عیسیٰ خیلوی کا حیران کن بیان
  • عطا اللہ تارڑ نے اب تک معافی نہیں مانگی، وزیراعظم وزرا کے تضحیک آمیز رویے کا نوٹس لیں، سحر کامران
  • شہدا ء کا مقام اور فضیلت
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا
  • سعودی عرب ابراہام معاہدوں میں شامل ہوا تو یہ تاریخی پیش رفت ہوگی؛ اسرائیلی وزیراعظم