عمران خان کے بیٹے پاکستان آ کر متشدد تحریک کی قیادت کریں گے تو گرفتار ہوں گے: رانا ثناء اللہ
اشاعت کی تاریخ: 9th, July 2025 GMT
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے کہاہے کہ اگر عمران خان کے بیٹے پاکستان آ کر متشدد تحریک کی قیادت کریں گے تو پھر انہیں گرفتار کیا جائے گا ۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ کا کہناتھا کہ عمران خان کے بیٹے پیدائشی طور پر برطانیہ کے شہری ہیں، وہ یہاں کسی کو نہیں جانتے ، وہ یہاں کے حالات نہیں سمجھتے، انہیں لا کر اس قسم کی خلاف ورزی کا حصہ بنانے کا عمران خان ہی سوچ سکتے ہیں، ان کے آنے سے یہاں پر ان کیلئے ہی مشکلات ہوں گی، برطانیہ کی ایمبیسی پھر انہیں بازیاب کروائیں گی اور واپس لے کر جائیں گی ، تو اس کے علاوہ کچھ نہیں ہو گا ۔
بھارتی ریاست گجرات میں پل گرنے سے متعدد گاڑیاں دریا میں جا گریں،9افراد ہلاک
اینکر پرسن عبدالمالک نے کہا کہ آپ کہہ رہے ہیں اگر ان کے بیٹے آئے اور تحریک میں حصہ لیا تو گرفتار ہو سکتے ہیں؟ جس پر وزیراعظم کے مشیر نے جواب دیا کہ وہ گرفتار کیوں نہیں ہوں گے؟، اگر وہ ایک متشدد تحریک کی قیادت کرنے آتے ہیں تو اس کا نتیجہ کیا ہوگا، تحریک انصاف کا ماضی میں جو طریقہ کا رہاہے اس پر ان کا کون اعتماد کرے گا کہ وہ متشدد نہیں ہوں گے، 9 مئی کے بعد پی ٹی آئی کسی بھی مظاہرے کی کال دے گی تو اس پر کون اعتماد کرے گا کہ یہ متشدد نہیں ہوگا، کون انہیں اکھٹے ہونے کی اجازت دے گا، عمران خان 2011 سے سڑکوں پر ہے ، اس کے علاوہ انہوں نے اور کیا ہی کیا ہے ، 14 سال ہو گئے وہ سڑکوں پر ہی ہیں ۔
فلمساز جمشید محمود عرف جامی کو ہتکِ عزت کے کیس میں 2 سال قید کی سزا سنادی گئی
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: کے بیٹے
پڑھیں:
عمران خان ڈیل نہیں کریں گے، سر اٹھا کر واپس آئیں گے: سلمان اکرم راجہ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہےکہ عمران خان ڈیل نہیں کریں گے اور سر اٹھا کر واپس آئیں گے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ کامن ویلتھ رپورٹ کے مطابق 90 سے 95 حلقوں میں فارم 45 اور 46 میں بڑا فرق سامنے آیا ہے جس سے الیکشن پر حملہ ہوا، ہیرا پھیری برسر اقتدار پارٹی کے حق میں ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ساری دنیا کہہ رہی ہے کہ آئین پر حملہ ہوا ہے جو باعث شرم ہے، آئین میں غیر قانونی ترامیم واپس کرائیں گے، پارلیمان کو بری طرح مفلوج کردیا گیا ہے اورعدالتی نظام کو سیاسی حربے کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔
نیپرا نے حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی پر 5 کروڑ روپے سے زائد کا جرمانہ عائد کردیا
سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ اسمبلی میں کب تک بیٹھنا ہے ، فیصلہ پارٹی کے بانی کریں گے، عمران خان ڈیل نہیں کریں گے اور سر اٹھا کر واپس آئیں گے۔