وائلڈ لائف کی فیصل آباد میں کارروائی، سفید ٹائیگر اور افریقی شیر کا بچہ برآمد
اشاعت کی تاریخ: 9th, July 2025 GMT
لاہور:
وائلڈ لائف رینجرز پنجاب نے غیر قانونی طور پر رکھے گئے خطرناک جنگلی جانوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کے سلسلے میں ایک اور بڑی کارروائی کرتے ہوئے فیصل آباد سے ایک سفید ٹائیگر اور افریقی شیر کے بچے کو تحویل میں لے لیا۔
ڈپٹی چیف وائلڈ لائف رینجر ڈاکٹر غلام رسول کے مطابق یہ کارروائی وائلڈ لائف رینجرز فیصل آباد نے خفیہ اطلاع پر کی، جس دوران غیر قانونی طور پر رکھے گئے نایاب نسل کے جانور برآمد کیے گئے۔
تحویل میں لیے گئے سفید ٹائیگر کو لاہور سفاری زو منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ افریقی شیر کے بچے کی بھی محفوظ مقام پر منتقلی عمل میں لائی جائے گی۔
ڈاکٹر غلام رسول کے مطابق ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے اور ان کے خلاف وائلڈ لائف ایکٹ کے تحت مقدمات درج کیے جا رہے ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ اس وقت تک پنجاب کے مختلف شہروں سے مجموعی طور پر 20 سے زائد غیر قانونی طور پر رکھے گئے شیر، تیندوے اور ٹائیگرز برآمد کیے جا چکے ہیں، جنہیں محفوظ مقامات پر منتقل کر کے ان کی دیکھ بھال کی جا رہی ہے۔
Tagsپاکستان.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان وائلڈ لائف
پڑھیں:
سابق صدر عارف علوی نے غیر قانونی اقدام کیا ہے تو قانون کے مطابق کارروائی کا حکم
سابق صدر عارف علوی کے خلاف دائر اندراج مقدمے کی درخواست کا تحریری فیصلہ عدالت نے جاری کردیا۔
سیشن کورٹ لاہور نے ایف آئی اے کو قانون کے مطابق کارروائی کرنے کی ہدایت کردی ۔ عدالت نے حکم دیا کہ اگر کوئی غیر قانونی اقدام ہوا ہے تو قانون کے مطابق کارروائی کی جائے ۔
ایڈیشنل سیشن جج شفقت شہباز راجا نے کیس کا تحریری فیصلہ جاری کیا ۔
واضح رہے کہ درخواست گزار شہزادہ عدنان نے اپنے وکیل مدثر چوہدری ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کی تھی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ عارف علوی نے بیرون ملک اپنی تقریر میں توہین آمیز الفاظ استعمال کیے۔ ایف آئی اے کو مقدمہ درج کرنے کی درخواست دی، لیکن مقدمہ درج نہیں کیا گیا ۔ عدالت عارف علوی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے۔