وفاقی وزارتوں میں 1100 ارب روپے کی بدعنوانیاں لمحہ فکرہے،جاوید قصوری
اشاعت کی تاریخ: 9th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور(وقائع نگارخصوصی)امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی جانب سے مالی سال 2023-24ء کی آڈٹ رپورٹ میں وفاقی وزارتوں اور ڈویڑنز میں سنگین مالی بے ضابطگیوں، قواعد کی خلاف ورزیوں اور سرکاری فنڈز کے غلط استعمال سے ہونے والے 1100ارب روپے کے نقصان پر گہری تشویش کا اظہا ر کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہباز شریف کی گڈ گورننس کی اصل کارکردگی کا اندازہ اس رپورٹ سے بخوبی ہو جاتا ہے جس میں گندم کی درآمد پر 300 ارب روپے کی کرپشن کی نشاندہی کی گئی ہے، ملک میں وافر مقدار میں گندم کی مو جودگی کے با وجود گندم کو درآمد سوچی سمجھی حکمت عملی تھی جس کا مقصد اشرافیہ کو نوازنا ہے۔ متعدد وزارتوں میں بجٹ کی منظوری کے بغیر اخراجات کئے گئے اور کوئی پوچھنے والا ہی نہیں۔پی سی بی میں غیر قانونی ادائیگیوں کا انکشاف لمحہ فکریہ ہے۔انہوں نے کہا کہ کرپشن کی لعنت ختم کئے بغیر پائیدار ملک کو خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنا ممکن نہیں۔ ملکی بقا اور سالمیت کے لئے سب کا احتساب ضروری ہے۔ ملکی یکجہتی اور خوشحالی بھی احتساب سے مشروط ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے جاری کردہ کرپشن سروے کے مطابق پولیس کا محکمہ کرپشن میں پہلے، ٹھیکے دینے اور کنٹریکٹ کرنے کا شعبہ دوسرے، عدلیہ تیسرے، تعلیم چوتھے اور صحت کا محکمہ کرپشن میں پانچویں نمبر پر ہے۔ سرکاری محکموں میں شفافیت اور جوابدہی کے طریقہ کار کو نافذ کرنے اور مظبوط بنانے کی ضرورت ہے۔ اس بات کو یقینی بنانے کے لئے حکومتی سرگرمیوں، فیصلوں اور اخراجات سے متعلق معلومات تک عام شہریوں کی رسائی آسان بنائی جانی چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ پہلے سے رائج انسداد بدعنوانی کے قوانین کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ہونا چاہئے۔ انسداد بدعنوانی کے لئے ایسے موثر قوانین متعارف کروائے جائیں جو یکساں طور پر سرکاری اور نجی شعبوں کا احاطہ کرتے ہوں۔ بدعنوانی کی روک تھام کے لئے قانونی فریم ورک میں سخت سزائیں شامل کرنے کے علاوہ قانونی عمل موثر اور منصفانہ بنانے پر بھی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔محمد جاوید قصوری نے مزید کہا کہ پاکستان میں کرپشن نے ام الخبائث کی شکل اختیار کر لی ہے اور زندگی کے ہر شعبہ میں بگاڑ اور خسارے کا ذریعہ بنی ہے، اسے قابو میں لائے بغیر نہ تو ملک چل ہے نہ جمہوریت پنپ سکتی ہے اور نہ ہی گورننس کا خواب حقیقت بن سکتا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے لئے
پڑھیں:
جوز بٹلر نے یونیورس باس کو بھی پیچھے چھوڑ دیا
انگلینڈ کے مایہ ناز وکٹ کیپر بلے باز جوز بٹلر نے ویسٹ انڈیز کے لیجنڈ کرس گیل کو پیچھے چھوڑ دیا۔
دی ہنڈریڈ میں مانچسٹر سپر جائنٹس اور لندن اسپرٹ کے درمیان لارڈز میں کھیلے گئے میچ کے دوران بٹلر نے صرف 16 رنز کی اننگز کھیلنے کے باوجود ٹی ٹوئنٹی کیریئر 14 ہزار 572 رنز کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں دوسرے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز بن گئے۔
کرس گیل اب 14 ہزار 562 رنز کے ساتھ تیسرے نمبر پر چلے گئے ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا عالمی ریکارڈ اب بھی ویسٹ انڈیز کے آل راؤنڈر کیرون پولارڈ کے پاس ہے جنہوں نے 14 ہزار 803 رنز بنا رکھے ہیں۔
View this post on Instagramبٹلر اب اس سنگ میل سے صرف 231 رنز دور ہیں اور رواں سیزن میں یہ اعزاز اپنے نام کر سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ 35 سالہ بٹلر بین الاقوامی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں بھی سب سے زیادہ رنز بنانے والوں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔