شریف خاندان پنجاب کے عوام کا پیسہ لندن منتقل کر رہا ہے: بیرسٹرسیف
اشاعت کی تاریخ: 9th, July 2025 GMT
مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ شریف خاندان پنجاب کے عوام کا پیسہ لندن منتقل کر رہا ہے۔ایک بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ پنجاب حکومت 10 کھرب روپے کی مالی بے ضابطگیوں کا جواب دینے سے قاصر ہے، آڈٹ رپورٹ پر خاموشی پنجاب میں لوٹ مار اور کرپشن کا واضح ثبوت ہے، پنجاب میں منصوبے عوامی فلاح کے بجائے کمیشن کیلئے شروع کئے جاتے ہیں۔صوبائی مشیر اطلاعات نے کہا کہ 10 کھرب کا ا سکینڈل تو صرف آڈٹ رپورٹ میں سامنے آیا، باقی کرپشن اس کے علاوہ ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
راولپنڈی: وزیراعلیٰ مریم نواز نے نواز شریف فلائی اوور منصوبے کا افتتاح کردیا
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے راولپنڈی میں نواز شریف فلائی اوور منصوبے کا افتتاح کردیا۔
افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہاکہ راولپنڈی کے شہریوں کے لیے یہ منصوبہ گیم چینجر ثابت ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز کا لاہور کے جدید ترین منصوبے ’روٹ 47‘ کا افتتاح
مریم نواز نے کہاکہ پنجاب میں اب تک 12 ہزار کلومیٹر پر محیط سڑکیں بن چکی ہیں، صوبے میں ترقیاتی منصوبوں پر کام تیزی سے چل رہا ہے۔
انہوں نے کہاکہ پنجاب میں صاف پانی کی کمی کو پورا کرنے کے لیے فنڈز فراہم کیے جارہے ہیں، جنوبی پنجاب کے عوام کو بھی صاف پانی مہیا کیا جائےگا۔
مریم نواز نے کہاکہ پنجاب کے ہر شہر میں سیوریج کا نظام بہتر کیا جائےگا، میں پنجاب میں تزئین و آرائش کے کاموں کی خود نگرانی کررہی ہوں۔ ستھرا پنجاب کے ورکرز شاباش کے مستحق ہیں۔
وزیراعلیٰ نے کہاکہ پنجاب میں سڑکوں کی تعمیر و مرمت سے عوام مطمئن ہیں، ٹیم ورک کی وجہ سے آج ہم کامیاب ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور کی اسمارٹ سڑک جو بجلی بھی پیدا کرےگی
انہوں نے مزید کہاکہ عاشورہ محرم الحرام پُرامن طریقے سے گزر گیا، اور اس دوران مذہبی ہم آہنگی نظر آئی جو خوش آئند ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews مریم نواز منصوبے کا افتتاح نواز شریف فلائی اوور وزیراعلٰی پنجاب وی نیوز