شریف خاندان پنجاب کے عوام کا پیسہ لندن منتقل کر رہا ہے، مریم نواز 10 کھرب روپے ڈکار گئی ہیں. بیرسٹر سیف
اشاعت کی تاریخ: 9th, July 2025 GMT
پشاور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔09 جولائی ۔2025 )مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا حکومت بیرسٹر سیف نے الزام عائد کیا ہے کہ شریف خاندان پنجاب کے عوام کا پیسہ لندن منتقل کر رہا ہے ، وزیر اعلی مریم نواز پنجاب کے عوام کے 10 کھرب روپے ڈکار گئی ہیں اپنے ایک بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ پنجاب حکومت 10 کھرب کی سنگین مالی بے ضابطگیوں کا جواب دینے سے قاصر ہے، آڈٹ رپورٹ پر خاموشی پنجاب میں جاری لوٹ مار اور کرپشن کا واضح ثبوت ہے.
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ آڈٹ رپورٹ نے مریم نواز کی کرپشن پر مہر تصدیق ثبت کر دی ہے، وہ عوام کے 10 کھرب روپے ڈکار گئی ہیں، پنجاب میں ترقیاتی منصوبے صرف کمیشن کیلئے شروع کیے جاتے ہیں ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کے عوام کو 10 کھرب کا ٹیکہ لگا کر ترقی کے جھوٹے دعوے کیے جا رہے ہیں، رقم کا اسکینڈل تو آڈٹ رپورٹ میں سامنے آیا باقی کرپشن اس کے علاوہ ہے، یہ تو صرف پہلے سال کی کہانی ہے آگے آگے دیکھئے ہوتا ہے کیا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ شریف خاندان پنجاب کے عوام کا پیسہ لندن منتقل کر رہا ہے.
ذریعہ
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے پنجاب کے عوام بیرسٹر سیف
پڑھیں:
پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ تحریک انصاف کے بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں بات کرتے ہوئے بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے تحریک انصاف کے فارم 47 والے بیانیے کو مانا ہے اس کے بعد پیپلز پارٹی کو چاہیے کہ وہ تمام عہدوں سے استعفے دے اور ہمارے ساتھ اپوزیشن میں بیٹھے۔
پروگرام میں شریک پیپلز پارٹی کے رہنما سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ہم مسلم لیگ ن کے ساتھ پاکستان کی خاطر حکومت میں بیٹھے ہیں۔
ن لیگ کے بیرسٹر دانیال چوہدری نے کہا کہ پیپلز پارٹی ان کے ساتھ ہی رہے گی اور اسی تنخواہ پر دونوں ایک دوسرے کے ساتھ چلتے رہيں گے۔