علی امین اور بیرسٹر سیف کا بھی نیکسٹ سٹاپ اڈیالہ ہی نظر آرہا ہے:عظمیٰ بخاری
اشاعت کی تاریخ: 9th, July 2025 GMT
ویب ڈیسک:مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ مسٹر جعلی دانشور آڈٹ رپورٹ غور سے پڑھیں اس میں آپ کی قیادت کا کچا چھٹا ہے، علی امین اور بیرسٹر سیف کا بھی نیکسٹ سٹاپ اڈیالہ ہی نظر آرہا ہے۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ جس آڈٹ رپورٹ کا آپ لوگ ڈھنڈورا پیٹ رہے وہ رپورٹ بزدار اور پرویز الہیٰ دور کی ہے،انہوں نے کہا کہ آڈٹ رپورٹ کا صفحہ نمبر 87 اور 96 پڑھ لیں، جس 10 کھرب کا آپ واویلا کر رہے وہ 2018 سے 2023 کی گندم خریداری اور سبسڈی کا ہے،ان کا کہنا تھا کہ شریف فیملی کے بغض میں آپ کا لیڈر وزیراعظم ہاؤس سے ڈائری اٹھا کر اڈیالہ پہنچ گیا۔
بھارت پاکستان میں دہشتگردکارروائیوں کی حمایت اور مالی معاونت کررہا ہے: ڈی جی آئی ایس پی آر
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پوری قوم جانتی ہے کہ 2018 سے 2023 تک پنجاب میں کس کی حکومت تھی، 4 سال پنجاب میں کرپشن، نااہلی اور لوٹ مار کا سیاہ ترین دور تھا۔
وزیر اطلا عات پنجاب کا کہنا تھا کہ 12 سال سے جو لوٹ مار خیبر پختونخوا میں ہو رہی ہے، 4 سال پنجاب میں وہی ہوئی۔ ان 4 برسوں میں بشریٰ بی بی اور فرح گوگی کے ڈاکے اور چوریاں بھی ریکارڈ کا حصہ ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ علی امین اور بیرسٹر سیف کے کارناموں کا انجام بھی نیکسٹ اسٹاپ اڈیالہ ہی نظر آرہا ہے۔
بلوچستان کے ضلع بارکھان میں 4.
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: کہنا تھا کہ بیرسٹر سیف
پڑھیں:
اڈیالہ جیل سمیت پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں سے ملاقات کیلیے موبائل ایپ متعارف
راولپنڈی:راولپنڈی اڈیالہ جیل سمیت پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں سے ملاقات کے لیے موبائل ایپ متعارف کروا دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق ایپ کے ذریعے قیدیوں اور حوالاتیوں سے ملاقات کے لیے ایڈوانس بکنگ کروائی جا سکے گی، ملاقات ایپ کو گوگل پلے اسٹور سے ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔
پنجاب بھر کی تمام جیلوں کے سپرنٹنڈنٹ کو مراسلہ جاری کر دیا گیا۔
ایپ کے استعمال کے لیے ہر جیل کے انچارج پی ایم آئی ایس (پریژنرز منیجمنٹ انفارمیشن سسٹم) کو خصوصی تربیت دے دی گئی ہے۔ جیل عملے کو مزید تربیت کے لیے آپریشنل ویڈیوز بھی فراہم کر دی گئیں۔
آن لائن بکنگ کروانے کی سہولت کے لیے جیل کے ویٹنگ شیڈ میں عملے کو تعینات کرنے کی بھی ہدایت کر دی گئی۔ آن لائن بکنگ کروا کر آنے والے ملاقاتیوں کے لیے سہولت کاؤنٹر بھی بنانے کی ہدایت کر دی گئی۔