حج 2026 کے لئے لازمی رجسٹریشن کا آج آخری روز،کتنے عازمین رجسٹریشن کراچکے؟وزارت مذہبی امور کا اہم بیان
اشاعت کی تاریخ: 9th, July 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) حج 2026 کے لئے لازمی رجسٹریشن کا آج آخری روز ہے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ اب تک دو لاکھ عازمین حج رجسٹریشن کرا چکے، گھر بیٹھے بغیر فیس کے آن لائن بھی رجسٹریشن کرانے کی سہولت دی گئی ہے، رجسٹریشن کرانے والے ہی حج کے اہل تصور ہونگے، رجسٹریشن کے بعد عازمین سرکاری یا نجی حج سکیم منتخب کر سکیں گے۔
حکام کا کہنا ہے کہ اخراجات اور دیگر شرائط و ضوابط حج پالیسی کے مطابق الگ سے جاری کئے جائیں گے۔
وزارت مذہبی امور کے مطابق حج رجسٹریشن حکومت سعودی عرب کی ہدایت پر کی جا رہی ہے، حج رجسٹریشن مکمل ہونے پر اعداد و شمار سے سعودی حکومت کو آگاہ کیا جائے گا، رجسٹریشن کی بنیاد پر حکومت سعودی عرب حج کوٹہ مقرر کرے گی۔
چوہدری پرویز الہیٰ کا پی ٹی آئی کو احتجاج کے بجائے مفاہمت اور مذاکرات کا مشورہ
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
حج 2026: رجسٹریشن کا آج آخری روز، دو لاکھ سے زائد درخواستیں جمع
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: حج 2026 کے لیے عازمین کی لازمی رجسٹریشن کا عمل آج (بدھ 9 جولائی) مکمل ہو جائے گا۔
وزارت کے مطابق حج رجسٹریشن کا عمل ملک بھر کے 15 نامزد بینکوں کے ذریعے جاری ہے جبکہ خواہشمند افراد گھر بیٹھے آن لائن بھی رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔
وزارت مذہبی امور کے ذرائع کے مطابق اب تک دو لاکھ سے زیادہ پاکستانی شہری آئندہ مقدس فریضے کی ادائیگی کے لیے اپنا اندراج کروا چکے ہیں۔
سرکاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ حج 2026 کے لیے قبل از وقت رجسٹریشن کو لازمی قرار دیا گیا ہے، اور مقررہ مدت کے دوران رجسٹریشن نہ کروانے والے افراد حج کے لیے اہل نہیں ہوں گے۔ رجسٹریشن مکمل کرنے والے افراد بعد ازاں سرکاری یا نجی حج اسکیم میں سے کسی ایک کا انتخاب کر سکیں گے۔
وزارت مذہبی امور کے مطابق یہ عمل سعودی حکومت کی ہدایات کی روشنی میں کیا جا رہا ہے۔ رجسٹریشن مکمل ہونے کے بعد جمع شدہ اعداد و شمار سعودی عرب کو فراہم کیے جائیں گے تاکہ پاکستان کے لیے حج کوٹہ مختص کیا جا سکے۔
حج 2026 کے اخراجات اور دیگر شرائط و ضوابط کا اعلان آئندہ حج پالیسی کے تحت کیا جائے گا۔ وزارت نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ آج کے دن کے دوران اپنی رجسٹریشن کا عمل مکمل کر لیں تاکہ کسی بھی قسم کی مشکلات سے بچا جا سکے۔
حکام نے واضح کیا ہے کہ رجسٹریشن کے دوران کسی قسم کی فیس وصول نہیں کی جائے گی۔