فیصل آباد: بڑا آن لائن فراڈ بے نقاب، غیرملکیوں سمیت 149 افراد گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 9th, July 2025 GMT
فیصل آباد(نیوز ڈیسک)نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کا فیصل آباد میں سابق فیسکو چیف کے ڈیرے پر کارروائی کے دوران اربوں روپے کا آن لائن فراڈ پکڑ لیا۔
فیصل آباد میں تاریخ کا سب سے بڑا آن لائن فراڈ بےنقاب ہوگیا، جعلی سرمایہ کاری کا بڑا اسکینڈل پکڑا گیا۔
نیشنل سائبر کرائم ایجنسی ٹیم کے مطابق انہیں سابق فیسکو چیف ملک تحسین کے ڈیرے پر چھاپے کے دوران بڑے کال سینٹر کا انکشاف ہوا ۔ جو پونزی اسکیم اور آن لائن انویسٹمنٹ فراڈ میں ملوث تھا۔
کارروائی کے دوران غیر ملکی باشندوں سمیت 149 افراد کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا ۔ ملزمان میں 131 مرد اور 18 خواتین شامل ہیں۔
این سی سی آئی اے کے مطابق فراڈ نیٹ ورک کے خلاف مجموعی طور پر 7 مقدمات درج کیے جا چکے ہیں۔
باجوڑ: سیکیورٹی فورسز نے فتنۃ الخوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام بنادی، 8 دہشتگرد ہلاک
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: فیصل ا باد ا ن لائن
پڑھیں:
چیزیئس سے 40 لاکھ روپے کی ریکوری، فروخت کے اعداد و شمار میں فرق سامنے آگیا
اسلام آباد: چیزیئس ٹیکس ریکوری کا معاملہ اس وقت توجہ کا مرکز بن گیا ہے جب ریجنل ٹیکس آفس (آر ٹی او) ساہیوال نے ایک کارروائی کے دوران معروف فوڈ چین سے 40 لاکھ روپے قومی خزانے میں جمع کروائے۔
محکمہ ریونیو کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق کارروائی انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کی دفعہ 175 سی کے تحت کی گئی۔ حکام کا کہنا ہے کہ نگرانی کے دوران کمپنی کی جانب سے ظاہر کردہ فروخت اور زمینی حقائق میں نمایاں فرق سامنے آیا تھا جس کے بعد تحقیقات کا آغاز کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق آر ٹی او ساہیوال کی خصوصی ٹیم نے کاروباری مقام پر فروخت کی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔ اس دوران حاصل ہونے والے اعداد و شمار سے معلوم ہوا کہ ریکارڈ میں درج فروخت اور حقیقی کاروباری حجم میں فرق موجود ہے۔
ابتدائی جانچ مکمل ہونے کے بعد متعلقہ ادارے نے قانونی کارروائی شروع کی اور کمپنی کو واجب الادا رقم جمع کرانے کی ہدایت کی گئی۔ بعد ازاں 40 لاکھ روپے کی رقم قومی خزانے میں جمع کرا دی گئی۔
ماہرین کے مطابق اس نوعیت کی کارروائیاں ٹیکس نظام میں شفافیت بڑھانے اور کاروباری اداروں کو درست مالی ریکارڈ برقرار رکھنے کی ترغیب دیتی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ٹیکس قوانین پر عمل درآمد سے نہ صرف سرکاری آمدنی میں اضافہ ہوتا ہے بلکہ معیشت کی دستاویزی شکل کو بھی فروغ ملتا ہے۔
حکام نے واضح کیا ہے کہ چیزیئس ٹیکس ریکوری سمیت تمام ایسے معاملات میں قانون کے مطابق کارروائی جاری رکھی جائے گی تاکہ ٹیکس نظام کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔