Jasarat News:
2025-07-09@17:23:20 GMT

ملیر میں ہزاروں سال پرانی تہذیب کے آثار دریافت

اشاعت کی تاریخ: 9th, July 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی: ضلع ملیر میں محکمہ آثار قدیمہ نے وادی سندھ کی قدیم تہذیب سے جڑے قیمتی آثار دریافت کیے ہیں، جو ماہرین کے مطابق موئن جو دڑو کے دور سے مماثلت رکھتے ہیں۔

محکمہ آثار قدیمہ کے حکام کے مطابق یہ آثار ملیر ندی کے کنارے واقع اس مقام پر کھدائی کے دوران دریافت ہوئے، جہاں امریکی اور پاکستانی ماہرین آثار قدیمہ کی مشترکہ ٹیم کئی برسوں سے تحقیق میں مصروف ہے۔ ٹیم کی قیادت معروف ماہر ڈاکٹر جوناتھن مارک کنیئر کر رہے ہیں جبکہ ان کے ہمراہ پاکستانی ماہرین ڈاکٹر کلیم اللہ لاشاری اور ڈاکٹر عاصمہ ابراہیم بھی شامل ہیں۔

ملیر ندی کے کنارے واقع اس تاریخی مقام کو مقامی آبادی نے محبت اور عقیدت کے ساتھ ’اللہ ڈنو‘ کا نام دیا ہے، جو نہ صرف اس علاقے کے ثقافتی ورثے کی عکاسی کرتا ہے بلکہ مقامی لوگوں کے اس مقام سے جڑے جذبات کو بھی ظاہر کرتا ہے۔

یاد رہے کہ اس مقام پر ابتدائی کھدائی کا آغاز 1973 میں کیا گیا تھا، تاہم 2023 سے یہ عمل امریکی ماہرین کے اشتراک سے دوبارہ شروع ہوا جو اب تک جاری ہے۔

آرکیالوجی آفیسر کے مطابق کھدائی کے دوران ملنے والے نوادرات اور باقیات وادی سندھ کی عظیم الشان تہذیب کی کہانی سناتے ہیں اور ان سے اس خطے کی قدیم تاریخ پر نئی روشنی پڑنے کی امید ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ دریافت سندھ کے تاریخی ورثے کی عالمی اہمیت کو مزید اجاگر کرے گی اور اس علاقے کی تہذیبی شناخت کو محفوظ رکھنے میں مددگار ثابت ہوگی۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

خیبر پختونخوا کے ثقافتی ورثہ کے تحفظ کیلیے اہم منصوبوں کی منظوری

پشاور:

خیبر پختونخوا کے ثقافتی ورثہ کے تحفظ اور ہیریٹج ٹوارزم کے فروغ کے لیے ورلڈ بینک کائیٹ پراجیکٹ کے تحت دیگر اہم منصوبوں کی منظوری دے دی گئی۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین گنڈاپور اور مشیر سیاحت و آثار قدیمہ زاہد چن زیب نے اہم منصوبوں کی منظوری دی۔

صوبے کے مختلف عجائب گھروں کی اَپ گریڈیشن کے لیے 295 ملین روپے کی لاگت آئے گی۔

باہو ڈھیری ضلع صوابی کے لیے 45 ملین، پشاور میں دلیپ کمار اور راج کپور کے تاریخی عمارتوں کے تحفظ و بحالی کے منصوبے کے لیے 33.8 ملین روپے کی لاگت آئے گی۔

رانی گٹ ضلع بونیر پر 40 ملین، تخت بھائی آثار قدیمہ ضلع مردان پر 30 ملین، گلی باغ مانسہرہ پر 35 ملین، کوہ سلیمان ڈی آئی خان پر 155 ملین اور شیخ بدین سائٹ ڈیرہ اسماعیل خان پر 190 ملین کی لاگت آئے گی۔

خیبر پختونخوا کے اہم آثار قدیمہ کے مقامات پر سیکیورٹی و حفاظتی اقدامات کی اَپ گریڈیشن پر 220.59 ملین روپے لاگت آئے گی۔

متعلقہ مضامین

  • اداکارہ حمیرا اصغر کی کئی روز پرانی لاش کا پوسٹ مارٹم مکمل، حتمی رپورٹ کا انتظار
  • سگریٹ کی غیر قانونی تجارت ملک کیلیے سنگین خطرہ ہے ،ماہرین
  • ڈیفنس فیز 6 کے فلیٹ سے اداکارہ کی ایک ماہ پرانی لاش ملی
  • کراچی: ڈیفنس کے فلیٹ سے اداکارہ حمیرا اصغر علی کی کئی روز پرانی لاش برآمد
  • عالمی سطح پر پاکستانی جامعات کی ریٹنگ کے حوالے سے ماہرین تعلیم کا ردعمل
  • خیبر پختونخوا کے ثقافتی ورثہ کے تحفظ کیلیے اہم منصوبوں کی منظوری
  • حافظ تنویر احمد جماعت اسلامی پنجاب کے قائم مقام سیکرٹری جنرل کا حلف لے رہے ہیں
  • بھارت کی آبی جارحیت برقرار، پاکستان کو شدید خطرات لاحق
  • ساڑھے 3 ہزار سال پرانے شہر کی دریافت، کونسی اشیا برآمد ہوئیں؟