آڈیٹر جنرل رپورٹ: وفاقی وزارتوں میں مالی بے ضابطگیاں، 1100 ارب کے نقصان کا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 8th, July 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے مالی سال 24-2023 کی آڈٹ رپورٹ میں وفاقی وزارتوں اور ڈویژنز میں سنگین مالی بے ضابطگیوں، قواعد کی خلاف ورزیوں اور سرکاری فنڈز کے غلط استعمال کی نشاندہی کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق آڈیٹر جنرل کی رپورٹ میں 1100 ارب روپے سے زائد کی مالی بے ضابطگیوں، نقصانات اور دیگر مسائل کا احاطہ کیا گیا ہے، جو مالیاتی نظم و ضبط کی خلاف ورزی، غیر مجاز ادائیگیوں اور ادارہ جاتی کنٹرولز کی کمزوری کو ظاہر کرتے ہیں۔
رپورٹ میں سب سے سنگین معاملہ 35 لاکھ 90 ہزار ٹن گندم کی درآمد کو قرار دیا گیا ہے جو اس وقت کی گئی جب ملک میں مقامی سطح پر وافر مقدار میں گندم موجود تھی، اس فیصلے سے 300 ارب روپے سے زائد کا نقصان ہوا جب کہ مقامی منڈی میں گندم کی بھرمار ہوئی اور کاشتکاروں کو معاشی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
رپورٹ میں مزید انکشاف کیا گیا ہے کہ متعدد وزارتوں نے بجٹ کی منظوری کے بغیر اخراجات کیے جو مالیاتی قواعد کی خلاف ورزی ہے۔
رپورٹ کے مطابق کراچی پورٹ ٹرسٹ کے ملازمین کو اضافی الاؤنسز کی مد میں زیادہ ادائیگیاں کی گئیں جس سے قومی خزانے پر غیر ضروری بوجھ پڑا، سول آرمڈ فورسز میں بھی غیر مجاز ادائیگیاں اور خریداری میں بے قاعدگیاں ہوئیں جب کہ نجی تعلیمی اداروں کی ریگولیٹری اتھارٹی میں ملازمین کو غیر قانونی تنخواہیں اور مراعات دی گئیں۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میں غیر قانونی ادائیگیاں، بے ضابطہ معاہدے اور مالی بدنظمی کا انکشاف ہوا اور غلط استعمال شدہ فنڈز کی ریکوری کی سفارش کی گئی۔
اس کے علاوہ ایویکیو ٹرسٹ پراپرٹی بورڈ، جموں و کشمیر اسٹیٹ پراپرٹیز اور کراچی پورٹ ٹرسٹ کی اراضی پر غیر قانونی قبضے کے واقعات سامنے آئے، متعدد ادائیگیوں پر واجب الادا ٹیکس منہا نہ کرنے سے محصولات میں کمی اور ٹیکس قوانین کی خلاف ورزی ہوئی۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ 1.
رپورٹ کے مطابق درجنوں دیگر آڈٹ پیراز جن میں اندرونی کنٹرول کی ناکامی اور طریقہ کار کی خلاف ورزیاں شامل ہیں، انہیں مالی نظم و احتساب کی مینجمنٹ رپورٹ (MFDAC) میں شامل کیا گیا لیکن چونکہ ان کی مادی اہمیت کم تھی، لہٰذا انہیں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کے روبرو پیش نہیں کیا گیا۔
مالی بے ضابطگیوں کے ازالے کے لیے آڈیٹر جنرل پاکستان نے کئی اہم سفارشات پیش کی ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ کوئی بھی سرکاری خرچ پارلیمانی منظوری کے بغیر نہ کیا جائے، ضمنی گرانٹس صرف درست اندازے اور مالی سال میں جاری کی جائیں، سنگین خوردبرد کے کیسز تحقیقاتی اداروں کو بھیجے جائیں جب کہ تمام غیر خرچ شدہ بقایہ جات اور وصولیاں سرکاری خزانے میں جمع کرائی جائیں۔
آڈیٹر جنرل نے سفارش کی کہ داخلی آڈٹ اور کنٹرول کا نظام مضبوط کیا جائے، تمام ادارے آڈیٹرز کو مکمل ریکارڈ فراہم کریں، اثاثوں کا باقاعدہ رجسٹر رکھا جائے اور سالانہ بنیادوں پر باضابطہ تصدیق کی جائے۔
آڈیٹر جنرل کی 24-2023کی آڈٹ رپورٹ میں ملک میں سرکاری فنڈز کے نظم و نسق کی انتہائی تشویشناک منظر کشی کی گئی ہے اور اربوں روپے کی بے ضابطگیاں اس بات کی عکاسی کرتی ہیں کہ ادارہ جاتی اصلاحات، سخت نگرانی اور احتساب کے موثر نظام کی فوری ضرورت ہے تاکہ سرکاری فنڈز کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے اور وفاقی اداروں پر عوام کا اعتماد بحال ہو۔
اس ضمن میں جب حکومت کے ترجمان سے رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ ’’یہ آڈٹ رپورٹس ڈیپارٹمنٹل اکاؤنٹس کمیٹی (ڈی اے سیز) میں زیر بحث آتی ہیں، جس کی صدارت پرنسپل اکاؤنٹنگ آفیسر کرتے ہیں۔
حکومتی ترجمان کے مطابق زیادہ تر آڈٹ مشاہدات ڈی اے سی کی سطح پر حل ہو جاتے ہیں اور انہیں پی اے سی کو منظوری کے لیے بھیجا جاتا ہے، جو عموماً ان کی توثیق کر دیتی ہے۔
ترجمان کا مزید کا کہنا تھا کہ ان بے ضابطگیوں کو حتمی نہیں سمجھا جانا چاہئے، پی اے سی پہلے ہی تمام پرنسپل اکائونٹنگ افسران کو ہدایت دے چکا ہے کہ ڈی اے سی کے اجلاس ماہانہ بنیادوں پر منعقد کیے جائیں تاکہ زیادہ سے زیادہ آڈٹ اعتراضات ڈی اے سی کی سطح پر حل کیے جا سکیں۔
Post Views: 4ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: بے ضابطگیوں ا ڈیٹر جنرل رپورٹ میں کے مطابق ارب روپے ڈی اے سی کیا گیا مالی بے کی خلاف کی گئی گیا ہے
پڑھیں:
القاعدہ مالی کے دارالحکومت بماکو پر قبضے کے قریب
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
بماکو (انٹرنیشنل ڈیسک) القاعدہ سے وابستہ جماعت نصرت الاسلام والمسلمین (جے این آئی ایم) مالی کے دارالحکومت باماکو پر کنٹرول کے قریب آگئی ۔ وال سٹریٹ جرنل کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ خطرناک پیش رفت مالی کو دنیا کا ایسا پہلا ملک بنا سکتی ہے جو امریکا کی طرف سے نامزد دہشت گرد تنظیم کے زیر انتظام ہے۔ بماکو پر قبضے کی صورت میں پہلا موقع ہو گا کہ القاعدہ سے براہ راست منسلک کسی گروپ نے کسی دار الحکومت پر کنٹرول حاصل کیا ہو۔ اس صورت حال سے بین الاقوامی سیکورٹی حلقوں میں بڑے پیمانے پر تشویش پھیل گئی ہے۔ کئی ہفتوں سے اس گروپ نے دارالحکومت کا شدید محاصرہ کر رکھا ہے۔ خوراک اور ایندھن کی ترسیل کو روکا جا رہا ہے۔ خوراک کی شدید قلت ہے اور فوجی آپریشن تقریباً مکمل طور پر مفلوج ہو گئے ہیں۔ یورپی حکام نے تصدیق کی ہے کہ یہ گروپ براہ راست حملے کے بجائے سست روی سے گلا گھونٹنے کی حکمت عملی پر عمل پیرا ہے۔ امید ہے کہ اقتصادی اور انسانی بحران کے دباؤ میں دارالحکومت بتدریج منہدم ہو جائے گا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ بحران مالی کی فوج کی صلاحیتوں کو کمزور کر رہا ہے جو خود ایندھن اور گولہ بارود کی شدید قلت کا شکار ہے۔ جماعت نصرت الاسلام والمسلمین گروپ 2017 ء میں القاعدہ سے وابستہ کئی دھڑوں کے انضمام سے تشکیل دیا گیا تھا۔ اپنے قیام کے بعد سے اس نے بنیادی تنظیم سے مکمل وفاداری کا عہد کیا ہے۔ وال سٹریٹ جرنل نے مغربی اور افریقی حکام کے حوالے سے بتایا کہ اس کے جنگجوؤں کو افغانستان اور پاکستان میں القاعدہ کے رہنماؤں سے بم بنانے کی تربیت حاصل ہے۔ گزشتہ چند دنوں میں دارالحکومت کی طرف جانے والے ایندھن کے قافلوں پر بار بار حملے دیکھنے میں آئے ہیں۔ باغیوں کی طرف سے جاری کی گئی وڈیو کے مطابق ایک حالیہ واقعے میں مسلح افراد نے بماکو جانے والی سڑک پر درجنوں ٹرکوں پر حملہ کیا اور باقی پر قبضہ کرنے کے ٹرکوں کو آگ لگا دی۔ کاٹی کے قریبی قصبے میں تعینات فورسز ایندھن کی قلت کی وجہ سے مداخلت کرنے سے قاصر رہیں۔ دوسری جانب ایندھن ملک میں تنازعات کا مرکزی نقطہ بن گیا ہے۔ باماکو میں ایک لیٹر پٹرول کی قیمت تقریباً 3.5 ڈالر تک تک پہنچ گئی ہے۔ یہ گزشتہ قیمت سے تقریباً 3گنا زیادہ ہے۔