مظفرگڑھ: علی پور میں ڈکیتی کی بڑی واردات، ڈاکو کروڑوں روپے مالیت کی درجنوں بھینسیں لیکر فرار
اشاعت کی تاریخ: 8th, July 2025 GMT
پنجاب کے ضلع ظفرگڑھ کی تحصیل علی پور کے کچے کے علاقے میں مسلح ڈاکو کررڑوں روپے مالیت کی درجنوں بھینسیں لے کر فرار ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق مظفر گڑھ کی تحصیل علی پور کے علاقے موضع لنگرواہ میں ڈکیتی کی واردات ہوئی۔
رپورٹ کے مطابق ملزمان نے بستی آرائیں میں مبینہ مقامی زمیندارکے فارم ہاؤس پر دھاوا بوا اور نوکروں کو رسیوں سے باندھ کر 200 کے قریب مال مویشی لے گئے۔
واقعہ تھانہ کندائی کی حدود میں پیش آیا، اطلاع پر پولیس نے ناکہ بندی کر دی ہے۔
ترجمان پولیس نے کہا کہ اطلاع کے بعد پولیس کی بھاری نفری ڈاکوؤں کے تعاقب میں موجود ہے، کچے کے ڈاکوؤں کے فرار کے تمام راستے بند کر دیے ہیں، گینگ کا خاتمہ پولیس کی ترجیح ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
گوجرانوالہ: 5 ملزمان حوالات توڑ کر تھانے سے فرار
—فائل فوٹو
پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں تھانہ لدھیوالا وڑائچ کی حوالات سے 5 ملزمان فرار ہو گئے، ملزمان مویشی چوری کے شبے میں زیرِ حراست تھے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان حوالات توڑ کر تھانے کی چھت پر پہنچے اور چھت سے دیوار کے باہر لگے درخت کے ذریعے نیچے اتر گئے۔
ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔
ترجمان پولیس کے مطابق ایس ایس پی انویسٹی گیشن واقعے کی انکوائری کریں گے، غفلت برتنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی ہو گی۔