کابینہ نے سیلاب سے متاثرہ کسانوں کے لیے امدادی فنڈز میں اضافہ کردیا، شرجیل میمن
اشاعت کی تاریخ: 9th, July 2025 GMT
کراچی:
سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی جانب سے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے کسانوں کے لیے خوش خبری سامنے آگئی، سندھ حکومت کی جانب سے سیلاب سے متاثرہ کسانوں کے لیے امدادی فنڈز میں اضافہ کردیا گیا۔
اس حوالے سے میڈیا بریفنگ میں شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ سندھ کابینہ نے 2022ء کے تباہ کن سیلاب سے متاثرہ کسانوں کے لیے امدادی فنڈز میں اضافہ کیا ہے، پیکیج میں فصلوں کے نقصان کا معاوضہ، بیجوں کی فراہمی اور متاثرہ زمینوں کی بحالی کے لیے مالی مدد شامل ہے، امدادی فنڈز میں اضافہ سندھ فلڈ ری ہیبلی ٹیشن پروگرام کا حصہ ہے جو پہلے ہی دنیا کا سب سے بڑا ڈیزاسٹر ہاؤسنگ پروگرام قرار دیا جا چکا ہے۔
شرجیل میمن نے کہا کہ صوبائی کابینہ نے سکھر اور حیدرآباد میں نئے صنعتی زونز کی منظوری دے دی ہے، جو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت قائم کیے جائیں گے، حیدرآباد میں 951 ایکڑ اراضی سندھ اکنامک زونز مینجمنٹ کمپنی کو منتقل کی جائے گی، منصوبے سے صوبے میں 55,000 سے زائد روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اور معیشت کو ایک نئی جہت ملے گی۔
سندھ کابینہ نے کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے لیے 10.
شرجیل میمن نے بتایا کہ سندھ کابینہ نے سندھ بینک کے ساتھ مفاہمتی یادداشت کی منظوری دے دی ہے تاکہ بے نظیر ہاری کارڈ کو جلد از جلد فعال بنایا جا سکے، بینظیر ہاری کارڈ کے ذریعے کسانوں کو زرعی لاگت پر سبسڈی، نرم قرضے اور آفات سے بچاؤ کے لیے مالی مدد فراہم کی جائے گی، اب تک 2 لاکھ 37 ہزار سے زائد کسان رجسٹرڈ ہو چکے ہیں اور 88,871 درخواستوں کی تصدیق بھی مکمل کر لی گئی ہے.
شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ حکومت عوام کی فلاح و بہبود اور ترقی کے لیے عملی اقدامات اٹھا رہی ہے، عوام کے مسائل کا حل اور شفاف گورننس حکومت سندھ اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: امدادی فنڈز میں اضافہ سیلاب سے متاثرہ کسانوں کے لیے شرجیل میمن کابینہ نے
پڑھیں:
سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کا عبدالستار بچانی کے انتقال پر اظہار تعزیت
کراچی:سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن نے سابق صوبائی وزیر اور سابق رکن قومی اسمبلی عبدالستار بچانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
ایک بیان میں شرجیل انعام میمن نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں مرحوم عبدالستار بچانی کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔
انہوں نے مرحوم عبدالستار بچانی کو ایک بااصول، ملنسار اور عوام دوست شخصیت قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی زندگی عوام کی خدمت اور جمہوریت کے فروغ کے لیے وقف کی۔
شرجیل انعام میمن نے مزید کہا کہ جمہوریت اور عوام کے لیے ان کی سیاسی جدوجہد اور خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
سینئر وزیر نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو بلند درجات عطا فرمائے اور ان کے اہل خانہ، عزیز و اقارب اور چاہنے والوں کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق دے۔ آمین۔