بابوسر پاس کے قریب ڈکیتی کا واقعہ، 2 سیاح زخمی
اشاعت کی تاریخ: 9th, July 2025 GMT
دیامر کے علاقے جھلکھنڈ-بابوسر روڈ پر تھک دیورے کے قریب ڈکیتی کی کوشش میں 2 سیاح زخمی ہو گئے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق نامعلوم حملہ آوروں نے ایک ٹویوٹا فورچیونر کو روکنے کی کوشش کی جو سرگودھا سے اسکردو جا رہی تھی۔ واقعے کے وقت گاڑی میں خواتین سمیت 8 مسافر سوار تھے۔
یہ بھی پڑھیے: کراچی: خاتون ٹک ٹاکرز نے پی ای سی ایچ ایس میں تاجر کے گھر سے 13 کروڑ کی ڈکیتی کیسے کی؟
جب ڈرائیور نے گاڑی روکنے سے انکار کیا تو ملزمان نے فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے نتیجے میں 2 مسافر رانا ندیم اور مجتبیٰ زخمی ہو گئے جن کا تعلق سرگودھا سے بتایا جاتا ہے۔
زخمیوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر (ڈی ایچ کیو) اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیے: پشاور میں کیش وین ڈکیتی کا ڈراپ سین، ماسٹر مائنڈ خود وین کا ڈرائیور نکلا، 4 ملزمان گرفتار
مقامی حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور علاقے میں گشت بڑھا دیا گیا ہے۔ یہ سڑک گلگت بلتستان جانے والے سیاحوں اور مسافروں کے لیے ایک مقبول راستہ ہے۔
واقعے کے بعد جھلکھنڈ-بابوسر روڈ پر گرمیوں کے مصروف سفر کے سیزن میں سیکیورٹی خدشات بڑھ گئے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
BABUSAR ROAD امن وامان بابوسار ڈکیتی.ذریعہ: WE News
پڑھیں:
مظفرگڑھ: علی پور میں ڈکیتی کی بڑی واردات، ڈاکو کروڑوں روپے مالیت کی درجنوں بھینسیں لیکر فرار
پنجاب کے ضلع ظفرگڑھ کی تحصیل علی پور کے کچے کے علاقے میں مسلح ڈاکو کررڑوں روپے مالیت کی درجنوں بھینسیں لے کر فرار ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق مظفر گڑھ کی تحصیل علی پور کے علاقے موضع لنگرواہ میں ڈکیتی کی واردات ہوئی۔
رپورٹ کے مطابق ملزمان نے بستی آرائیں میں مبینہ مقامی زمیندارکے فارم ہاؤس پر دھاوا بوا اور نوکروں کو رسیوں سے باندھ کر 200 کے قریب مال مویشی لے گئے۔
واقعہ تھانہ کندائی کی حدود میں پیش آیا، اطلاع پر پولیس نے ناکہ بندی کر دی ہے۔
ترجمان پولیس نے کہا کہ اطلاع کے بعد پولیس کی بھاری نفری ڈاکوؤں کے تعاقب میں موجود ہے، کچے کے ڈاکوؤں کے فرار کے تمام راستے بند کر دیے ہیں، گینگ کا خاتمہ پولیس کی ترجیح ہے۔