عمران خان نے تحریک کا آغاز کردیا، پارٹی کو 5 اگست تک تیزی لانے کی ہدایت کردی
اشاعت کی تاریخ: 8th, July 2025 GMT
راولپنڈی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 جولائی 2025ء ) سابق وزیراعظم عمران خان نے تحریک کا آغاز کرتے ہوئے پی ٹی آئی کو 5 اگست تک اس میں تیزی لانے کی ہدایت کردی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیٹرن انچیف تحریک انصاف کی ہمشیرہ نے بتایا کہ عمران خان نے تحریک کا آغاز کردیا ہے اور اس حوالے سے 5 اگست کی تاریخ دی ہے، عمران خان نے تحریک کو 5 اگست تک بلندی پر لے جانے کا پارٹی کو حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ آپ لوگ حکومت کے ساتھ اسمبلی اسمبلی کھیل رہے ہو، آپ لوگوں نے ان کے آگے گھٹنے ٹیک دیے ہیں، آپ کو عوام نے اسمبلی میں بھیجا ہے ،آپ عوام کے لیے جواب دہ ہیں، اگر آپ باز نہ آئے تو یہ لوگ پی ٹی آئی ممبران اسمبلی کو کرش کر دیں گے ، جو عہدے دار تحریک کا وزن نہیں اٹھا سکتا وہ الگ ہو جائے ورنہ میں باہر آ کر خود پارٹی سے نکال دوں گا ۔
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ہمیں عمران خان سے ملاقات کرنے سے کوئی کرنل نہیں روک رہا بلکہ مریم نواز کے شوق پورے کرنے کیلئے اوپر سے سہولت کاری کی جاتی ہے، مریم نواز جو چاہتی ہیں اس کو پورا کیا جاتا ہے،پنجاب اسمبلی کے چھبیس ارکان معطل ہوئے کیوں کہ مریم نواز اپ سیٹ ہو گئی تھیں، ان کو خوش رکھنے کے لئیے عمران خان سے ملاقات پر پابندی بھی لگائی جاتی ہے، جیل حکام ان کو جوابدہ ہیں۔ علیمہ خان کا کہنا ہے کہ چھبیسویں ترمیم کے بعد صورتحال سامنے ہے، عدالتیں ضمانت کے کیس چھٹیوں میں بھی سن سکتی ہیں، لاہور ہائیکورٹ اور اسلام آباد ہائیکورٹ کب عمران خان کی ضمانت کا کیس لگاتی ہیں دیکھنا ہو گا، عمران خان کا پیغام مل چکا ہے اور انہوں نے پلان بھی بنا لیا ہے لیکن آپ میڈیا کو ابھی نہیں بتانا چاہ رہی، عمران خان کا پیغام ہم نے پارٹی کو دے دیا ہے، اب تحریک کا پلان تو پارٹی نے دینا ہے لیکن ہم بہنوں نے عمران خان کو بتا دیا ہے کہ اگر ہم بہنوں کو گرفتار کر لیا گیا تو ہمارے بچے موجود ہیں وہ پیچھے نہیں ہٹیں گے، میرا بیٹا شیر شاہ وطن واپس آ گیا ہے وہ کسی ڈیل کے ذریعے نہیں آیا۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے عمران خان نے تحریک تحریک کا
پڑھیں:
وزیر خزانہ نے پنکھا تبدیلی پروگرام کا آغاز اسی ماہ کرنے کی ہدایت کر دی
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی + نوائے وقت رپورٹ) حکومت نے ملک بھر میں بجلی سے چلنے والے پنکھوں کی تبدیلی کا پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے مطابق موجودہ پنکھوں کو کم بجلی سے چلنے والوں پنکھوں سے تبدیل کیا جائیگا۔ وفاقی وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیر خزانہ کی زیر صدارت وزیراعظم کے پنکھوں کی تبدیلی کے پروگرام پر اجلاس میں وفاقی وزیر توانائی اویس احمد لغاری اور گورنر سٹیٹ بنک نے شرکت کی۔ اجلاس کا مقصد پنکھا تبدیلی پروگرام کی تیاری اور جلد آغاز کے حوالے سے پیشرفت کا جائزہ لینا تھا۔ اجلاس میں سٹیک ہولڈرز نے پروگرام کی عملی تیاری اور متوقع شیڈول سے متعلق بریفنگ دی، پیشگی شرائط کی تکمیل اور بنکنگ سسٹمز کے انضمام پر بھی بریفنگ دی گئی۔ سینیٹر محمد اورنگ زیب نے کہا کہ یہ پروگرام توانائی بچت اور اقتصادی استحکام میں اہم کردار ادا کرے گا اور صارفین کے طرز عمل میں مثبت تبدیلی لائے گا، پروگرام بجلی کے استعمال میں کمی اور وسیع اقتصادی فوائد کا ذریعہ بھی بنے گا۔ وزیر خزانہ نے اس سلسلے میں تمام ضروری اقدامات آئندہ دو سے تین ہفتوں میں مکمل کرنے کی ہدایت کی تاکہ رواں ماہ کے آخر تک پروگرام کے پہلے مرحلے کا آغاز ممکن بنایا جائے۔ نیشنل ٹیرف پالیسی پر عملدرآمد سے متعلق سٹینڈنگ کمیٹی کے اجلاس میں وزیر خزانہ نے کہا کہ نیشنل ٹیرف پالیسی پاکستان کی تجارتی پالیسی کا بنیادی ستون ہے۔ پالیسی آئندہ 5 برسوں میں تجارت کو آزاد بنانے کیلئے روڈ میپ فراہم کرتی ہے۔