عوام کو جمہوریت بچانے اور 26 ویں ترمیم کیخلاف نکلنا ہے، میں جیل سے لیڈ کروں گا، عمران خان
اشاعت کی تاریخ: 8th, July 2025 GMT
راولپنڈی(نیوز ڈیسک)بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ وہ احتجاج کو لیڈ کریں گے، وہ جیل میں آزاد ہیں اور ہم لوگ جو باہر ہیں وہ قید ہیں، آپ لوگوں کو اپنے لیے نکلنا ہے، رول آف لا اور جمہوریت کے لیے نکلنا ہے اور 26 ویں ترمیم کے خلاف نکلنا ہے۔
یہ بات علیمہ خان نے عمران خان سے ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر اپنی بہنوں نورین اور عظمی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں کہی۔
علیمہ خان نے کہا کہ بہنوں کی عمران خان سے الحمدللہ ملاقات ہوگئی، بانی پی ٹی آئی خیریت سے ہیں، بانی کے ساتھ وہ کچھ ہورہا ہے جو کسی قیدی کے ساتھ نہیں ہوتا، یہ ظلم کی انتہا ہے، ان کا ٹی وی اخبار ایک ہفتے سے بند کیا ہوا ہے، بانی کے پاس پڑھنے لکھنے کے لیے کچھ نہیں، بانی سے مل کر خوشی ہوتی ہے وہ ٹھیک ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بانی جیل میں بہترین کتاب لکھ سکتے لیکن ان کے پاس کچھ لکھنے کے لیے قلم کاغذ ہو تو لکھیں۔
علیمہ خان نے کہا کہ عمران خان جیل سے احتجاج کو لیڈ کریں گے، عمران خان نے کہا ہے وہ جیل میں آزاد ہیں اور ہم لوگ جو باہر ہیں وہ قید ہیں، آپ لوگوں نے اپنے لیے نکلنا ہے، رول آف لاء اور جمہوریت کے لیے نکلنا ہے اور 26 ویں ترمیم کے خلاف نکلنا ہے۔
قبل ازیں گورکھ پور ناکے پر گفتگو میں علیمہ خان نے کہا کہ 10 محرم گزر گیا اب پارٹی لائحہ عمل دے گی، بانی نے تو لائحہ عمل دے دیا، بانی نے پلان بنایا ہوا ہے جب پچھلے ہفتے ہماری فیملی نے ملاقات کی تھی تو ہم نے پلان دے دیا تھا، پارٹی والے میڈیا کے کہنے پر توپلان نہیں بتاسکتے، پتا نہیں پشاور سے چلیں گے اور لاہور تک جائیں گے یہ تو پلان پارٹی بتائے گی، ہماری فیملی کو احتجاج کا پلان پتا ہے میڈیا کو اس وقت بتائیں گے جب وقت آئے گا بھروسہ رکھیں بہتر ہوگا۔
علیمہ خان نے کہا کہ جب تحریک کا اعلان ہوتا ہے تو ایسی باتیں ہوتی ہیں، میں نے تو کہا تھا نواز شریف کو تو گھر والے نہیں پوچھتے تو بانی سے مل کر کیا کریں گے، یہ مریم نواز کے شوق پورے کرنے کے لیے ہمیں روکا جاتا ہے، انھوں نے 26 ممبران کو معطل کردیا اس لیے کہ مریم نواز کو خوش کرسکیں، مریم نواز کی ہر خواہش پوری کی جاتی ہے۔
علیمہ خان نے کہا ہے کہ ایک ہفتے سے عمران خان کا ٹی وی، اخبار اور کتابیں بند کردی گئی ہیں، ان کی کتابیں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کے کمرے میں پڑی ہیں، بانی پی ٹی آئی قید تنہائی میں رکھا گیا ہے یہ سمجھتے ہیں یہ بانی پی ٹی آئی کو توڑ دیں گے مگر ایسا نہیں ہوگا، بانی نے کہا ہے دس مہینے سے ان کے ڈاکٹر کو بھی ملنے نہیں دیا گیا ساتھ ہی مجھے بھی اپنے بھائی سے ملنے سے روکا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کچھ بھی ہو بانی کا پیغام عوام تک ضرور پہنچائیں گے، ہمارے ذرائع بھی ہمیں خبریں دیتے ہیں، مجھے کہا جارہا ہے میں نے مریم نواز کا نام ٹویٹ میں کیوں لیا، مریم نواز شامل ہے جو کچھ بانی کے ساتھ کیا جارہا ہے، بانی نے کہا ہے بشری بی بی کو بھی قید تنہائی میں رکھا گیا ہے، یہ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کی جارہی ہے۔
علیمہ خان کے مطابق بانی نے کہا ہے جو تحریک کا وزن نہیں اٹھا سکتا وہ ابھی سے الگ ہوجائے، بانی نے کہا ہے کہ احتجاجی تحریک 5 اگست کو پیک پر جانی چاہیے، بانی نے کہا ہے 5 اگست کو ان کو پورے دو سال جیل میں ہوجائیں گے، بانی کے اپنے بچے امریکا جارہے ہیں ان کے والد کے ساتھ کیا ہورہا ہے، سلیمان اور قاسم نے کہا امریکا کے بعد وہ پاکستان تحریک میں شامل ہوں گے، ہماری فیملی احتجاجی تحریک میں پوری طرح شامل ہوگی، بانی نے کہا ہے 26ویں ترمیم کے بعد عوام کے سارے حقوق چھین لئے گئے ہیں۔
قبل ازیں بانی پی ٹی آئی کی بہنیں گورکھ پور ناکے سے پیدل جیل کی جانب روانہ ہوئیں کارکنوں کی بڑی تعداد بھی ان کے ساتھ موجود تھی جنہوں نے کارکنوں نے نعرے بازی کی، پولیس کی بھاری نفری بھی پہنچی، پارٹی سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ بھی بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کے پاس پہنچے، بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کو مقامی ہوٹل کے قریب روک لیا گیا بعدازاں بانی پی ٹی آئی سلمان صفدر، عظمی خان اور نورین خان کو ملاقات کی اجازت مل گئی مگر علیمہ خان کو روک دیا گیا۔
اسی طرح بشریٰ بی بی سے ان کی بھابھی مہرالنساء کو ملاقات کی اجازت مل گئی، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر، سلمان صفدر اور ظہیر عباس چودھری کو بھی ملاقات کی اجازت مل گئی۔
بانی پی ٹی آئی کے فوکل پرسن نیاز اللہ نیازی ایڈووکیٹ، منورہ بلوچ داہگل ناکہ پہنچے انہیں پولیس نے روکا۔ سینیٹر فیصل جاوید، ایڈووکیٹ ظہیر عباس چوہدری کو بھی گورکھپور ناکہ پر روک لیا گیا۔
بانی پی ٹی آئی کے فوکل پرسن نیاز اللہ نیازی ایڈووکیٹ، منورہ بلوچ داہگل ناکہ پہنچے انہیں پولیس نے روکا۔ سینیٹر فیصل جاوید، ایڈووکیٹ ظہیر عباس چوہدری کو بھی گورکھپور ناکہ پر روک لیا گیا۔
سلمان صفدر میڈیا ٹاک
دریں اثنا وکیل سلمان صفدر نے عمران خان سے ملاقات سے قبل میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ہم اندر جارہے ہیں یہ ملاقات اتنی ہی اہم ہے جتنی پہلے تھی۔
صحافی نے سوال کیا کہ بانی کو جیل میں 700 دن ہوگئے آپ لوگ کوئی بھی ریلیف لینے میں ناکام رہے، اس پر سلمان صفدر نے کہا کہ ہم کوشش کرتے ہیں مقدمات عدالتوں میں لڑ رہے ہیں۔
صحافی نے سوال کیا کہ آپ لوگوں نے کیس لڑنے کی فیس 26 کروڑ روپے لی؟ اس پر سلمان صفدر نے کہا کہ اس پر واپسی میں بات کرتے ہیں۔
مزیدپڑھیں:سابق کرکٹر محمد یوسف نے ذاتی برانڈ لانچ کردیا
ذریعہ
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: علیمہ خان نے کہا کہ بانی نے کہا ہے بانی پی ٹی آئی لیے نکلنا ہے مریم نواز ملاقات کی بانی کے جیل میں کے ساتھ کو بھی کے لیے
پڑھیں:
سہیل آفریدی کا 10 جون کو قومی اسمبلی کے سامنے دھرنا دینے اور بجٹ کی منظوری روکنے کا اعلان
(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ اگر اس مرتبہ بھی انہیں دیوار سے لگانے کی کوشش کی گئی تو 10 جون کو ملک بھر سے پارلیمنٹیرین اسلام آباد پہنچ کر قومی اسمبلی کے سامنے دھرنا دیں گے اور وفاقی بجٹ پاس نہیں ہونے دیں گے۔اڈیالہ روڈ سے روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو میں سہیل آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا حکومت بانی پی ٹی آئی کی جماعت کی حکومت ہے اور صوبے کے عوام نے بانی پی ٹی آئی کو ووٹ دیا ہے، اس لیے عوام کی خواہش ہے کہ صوبائی بجٹ ان کی ہدایات اور ترجیحات کے مطابق مرتب کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ بجٹ کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کر کے ان کی منظوری حاصل کی جائے۔
وزیر داخلہ محسن نقوی سے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی ملاقات، امن عامہ کی صورتحال اور اہم امور پر تبادلۂ خیال
سہیل آفریدی نے اعلان کیا کہ وہ کل اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایک درخواست دائر کریں گے اور امید ہے کہ اس مرتبہ ملاقات کی اجازت مل جائے گی۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ آج بھی بانی پی ٹی آئی کے اہل خانہ کو ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کوئی جرم نہیں کیا بلکہ انہیں ناحق قید رکھا گیا ہے۔ ان کے بقول پنجاب حکومت اور جیل انتظامیہ کی غفلت کے باعث بانی پی ٹی آئی کی آنکھ میں مسئلہ پیدا ہوا جبکہ عوام میں اس بات پر تشویش پائی جاتی ہے کہ ملاقاتوں پر پابندی کیوں عائد کی جا رہی۔
مایوسی کا دور ختم ، ہم ایک ماہ میں پوسٹ حج آپریشن کامیابی سے مکمل کریں گے: کنٹری منیجر ظہیرالدین آغا
سہیل آفریدی نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے عوام نے بانی پی ٹی آئی کو مینڈیٹ دیا ہے اور صرف وہی وزیراعلیٰ کو تبدیل کرنے کا اختیار رکھتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ان کی ملاقات بیرسٹر گوہر کی درخواست پر ہوئی تھی، علاقائی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افغانستان پاکستان کا برادر اسلامی ملک ہے اور کسی کی خوشنودی کے لیے دونوں ممالک کے تعلقات خراب نہیں ہونے چاہئیں۔
ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی ہمیشہ یہ مؤقف رکھتے ہیں کہ جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں اور پاکستان کو خطے میں ثالثی کا کردار ادا کرنا چاہیے، خیبرپختونخوا کے آئندہ بجٹ میں سماجی بہبود، تعلیم اور صحت کے شعبوں کو ترجیح دی گئی ہے۔کرپشن کے الزامات کے حوالے سے وزیراعلیٰ نے کہا کہ ان کے دفتر کے دروازے سب کے لیے کھلے ہیں اور اگر کسی کے پاس کرپشن کے ثبوت ہیں تو وہ سامنے لائے۔
بری طرح تھکا ہوا تھا، خستہ حال بے خوابی سے بوجھل سوجی آنکھوں میں نیند کی شدت کا درد، آتے ہی چارپائی پر ایسا گرا کہ شام تک ہوش ہی نہیں آیا
مزید :