اپوزیشن وزیراعلیٰ پختونخوا کیخلاف تحریک نہیں لاسکتی،شیر افضل مروت
اشاعت کی تاریخ: 8th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد (آن لائن)رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ اپوزیشن وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف تحریک نہیں لاسکتی، ہم نظریے کے لیے لڑ رہے تھے جس کا حشرنشر کردیا گیا، عمران خان کو حقائق نہیں بتائے جارہے، سب اچھا ہے کی رپورٹ دی جاتی ہے، یہ اپنے رویے پر معذرت کریں تو ساتھ نکلوں گا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی شیرافضل مروت نے کہا کہ تحریک صرف کہنے سے نہیں چل جاتی، لوگوں کو نکالنے کے لیے کام کرنا ہوتا ہے، ورکرز کو یقین ہونا چاہیئے کہ لیڈر بھی آئے گا۔ شیرافضل مروت نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو حقائق نہیں بتائے جارہے، بانی پی ٹی آئی کو سب اچھا ہے کہ رپورٹ دی جاتی ہے، 26 نومبر کو گولیاں چلائی گئیں، خوف ختم کرنے کے لیے کیا کیا گیا؟ لوگوں کو بتانا ضروری ہے کہ نکلنا کیوں ضروری ہے، یہ اپنے رویے پر معذرت کریں تو میں ساتھ نکلوں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی میں عزت ڈھونڈنے سے بھی نہیں ملتی، برے وقت میں بہت کم لوگ ساتھ دیتے ہیں، میں گالم گلوچ دیکھ دیکھ کر تھک گیا ہوں، سوشل میڈیا پر تنقید سے سب بد دل ہوچکے ہیں۔ رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ ہم نظریے کے لیے لڑرہے تھے، نظریے کا حشر نشر کردیا گیا ہے، اپوزیشن وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف تحریک عدم نہیں لاسکتی۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے لیے
پڑھیں:
خیبر پختونخوا کی ٹوٹی سڑکیں اور کھنڈر اسپتال وزیراعلیٰ کے منتظر ہیں، مریم اورنگزیب
پنجاب کی سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کو پشاور اور خیبر پختونخواہ جانے کا اعلان کرنا چاہئے۔
اپنے بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے لوگ، کھنڈر اسپتال اور اسکول وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے منتظر ہیں، صوبے کی سڑکوں، گلیوں اور بازاروں میں موجود گند بھی وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے انتظار میں ہے۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ خیبر پختونخوا کی ٹوٹی ہوئی سڑکیں اور بسیں وزیراعلیٰ کی منتظر ہیں جبکہ طالب علم اسکالر شپ پروگرام اور لیپ ٹاپ کے انتظار میں ہیں۔
انکا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی کرسی تماشہ اور مذاق بن چکی ہے، 23 نومبر کو خیبر پختونخواہ کے لوگوں نے مسلم لیگ (ن) کے حق میں فیصلہ دیا۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ فیملی ری یونین زمان پارک میں کر لیا کریں، عوام کو تکلیف نہ دیں۔