راﺅ محمد ظفر باصلاحیت ‘مدبراور متقی رہنما تھے‘سید صلاح الدین
اشاعت کی تاریخ: 8th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
مظفر آباد (صباح نیوز) حزب سربراہ اور متحدہ جہاد کونسل کے چیئر مین سید صلاح الدین نے کہا ہے کہ راﺅ محمد ظفر کی تحریک آزادکشمیر سے گہری وابستگی قابل تقلید ہے ،راﺅ محمد ظفر ایک باصلاحیت، مدبر، اور اعلیٰ اخلاق کے حامل انتہائی متقی رہنما اور تحریک آزادی کشمیر کے سچے عاشق تھے ۔ان خیالات کا اظہار حزب سربراہ اور متحدہ جہاد کونسل کے چیئر مین سید صلاح الدین نے حزب کمانڈ کونسل کے ایک خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے جماعت اسلامی پنجاب کے سابق امیر ، مرحوم راﺅ محمد ظفر کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ راﺅ محمد ظفر ایک باصلاحیت، مدبر، اور انتہائی متقی رہنما تھے جو اللہ سے ڈرنے والے اور راتوں کے تہجد گزارتھے۔ ان کی تحریک آزادی کشمیر کے ساتھ گہری وابستگی اور مجاہدین کشمیر سے والہانہ عقیدت ہر ایک کے لیے قابل تقلید ہے۔ مرحوم نے اپنی زندگی کے آخری لمحات تک تحریک آزادی کے لیے اپنا تعاون جاری رکھا اور ہمیشہ تحریک کی پیش رفت کے بارے میں فکرمند رہتے تھے۔ مرحوم کو کشمیری مسلمانوں کی فلاح اور بھارتی فوج کے مظالم کے خاتمے کی گہری فکر تھی، اور وہ ان مظالم پر ہمیشہ مضطرب رہتے تھے۔ اجلاس کے اختتام پر مرحوم کی بلندی درجات اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی گئی ۔
.
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
لاڑکانہ: سندھ بار ایسوسی ایشن کے رہنما ایڈووکیٹ اطہر سولنگی کی امیر صوبہ کاشف سعید شیخ سے وفد کے ساتھ ملاقات ، ایڈووکیٹ نادر علی کھوسو ، قاری ابوزبیر جکھرو بھی موجودہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
گلزار