2025-07-09@17:53:41 GMT
تلاش کی گنتی: 7

«ادویات کی مصنوعی قلت»:

    کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی سندھ نے خبردار کیا ہے کہ کسی کو بھی انسانی صحت اور جان سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، کراچی میں جان بچانے والی ادویات کی قلت پیدا کی جا رہی ہے، جس پر ڈرگ انسپکٹرز نے مانیٹرنگ شروع کردی ہے۔ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان سندھ آپریشن کے سربراہ ڈاکٹر عبید علی نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا  مارکیٹ میں تمام رجسٹرڈ ادویات کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے گی اور ادویات کی مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان نے ایک نوٹیفیکشن بھی جاری کیا ہے جس میں منیوفیکچرر حضرات اور امپورٹرز...
    کراچی: ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی سندھ نے کراچی میں ادویات کی مصنوعی قلت پیدا کرنے والے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا اور ڈرگ انسپکٹر کی جانب سے مانیٹرنگ کا آغاز کردیا گیا ہے۔ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی سندھ نے کہا ہے کہ مارکیٹ میں تمام ادویات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی اور ادویات کی مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان سندھ آپریشن کے سربراہ ڈاکٹر عبید علی نے ایکسپریس نیوز کو بتایا کہ مارکیٹ میں ادویات کی مصنوعی قلت پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ کسی کو بھی انسانی صحت اور جان سے کھیلنے کی اجازت...
    اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 مئی 2025ء ) پاک بھارت کشیدگی کے باعث خام مال کی امپورٹ پر پابندی کی وجہ سے ملک میں زندگی بچانے والی ادویات کی شدید قلت پیدا ہونے کی اطلاعات پیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان اور بھارت کی جاری کشیدگی کے باعث دو طرفہ تجارت معطل ہونے کے باعث اس کے منفی اثرات ملکی فارماسیوٹیکل سیکٹر پر نمایاں ہونے لگے ہیں کیوں کہ ملک میں دوا سازی کے لیے تقریباً 30 فیصد خام مال بھارت سے درآمد کیا جاتا ہے جس کی فراہمی رکنے سے ادویات کی شدید قلت کا سامنا ہے، خاص طور پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں صورتحال تشویشناک ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد میں عام...
    ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر قیصر عباس بنگش نے پاراچنار کے عوام کیجانب سے علامہ سید ساجد علی نقوی اور علی ہادی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آئندہ ہفتے سے مختلف علاقوں میں میڈیکل کیمپس کا آغاز کر دیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ ایم پی اے علی ہادی نے آج ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر قیصر عباس بنگش کو قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی جانب سے عطیہ کردہ ادویات حوالے کیں۔ یہ ادویات پاراچنار کے ان دور دراز علاقوں میں منعقد کیے جانے والے میڈیکل کیمپس کے لیے فراہم کی گئی ہیں، جہاں صحت کی سہولیات تک رسائی مشکل ہے۔ اس موقع پر ایم پی اے علی ہادی نے کہا کہ قائد ملت...
    ویب ڈیسک :  کینال تنازع کے باعث قومی شاہراہ پر دیے گئے دھرنوں کی وجہ سے کراچی سے ملک بھر میں ادویات کی ترسیل معطل ہوگئی۔ احتجاج کے دوران ہائی ویز کی بندش کے باعث کراچی سے پنجاب اور دیگر صوبوں کو ادویات کی ترسیل معطل ہو گئی ہے اور اہم ادویات فضائی راستے سے یعنی جہازوں کے ذریعے بھجوائی جارہی ہیں جب کہ لاجسٹک کمپنیوں نے زمینی راستے سے ترسیل کے لیے اسٹاک لینا بھی بند کردیا ہے۔ پی ایس ایل10؛ ملتان سلطانز کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ پاکستان کیمسٹس اینڈ ڈرگسٹس ایسوسی ایشن کے چیئرمین عبدالصمد میمن کے مطابق ہائی ویز کی بندش سے ادویات کی ترسیل میں رکاوٹ کا سامنا ہے۔ زمینی راستے...
    کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی سی کوئٹہ سعد بن اسد اور چیمبر آف کامرس کے صدر ایوب نے کہا کہ راستوں کی بندش سے یومیہ کروڑوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔ صوبے میں گیس اور دیگر اشیاء کے 800 جبکہ آلو اور چاول کے 250 کنٹینرز پھنسے ہوئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ سعد بن اسد اور کوئٹہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر محمد ایوب مریانی کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں راستوں کی بندش سے یومیہ کروڑوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔ صوبے میں گیس اور دیگر اشیاء کے 800 جبکہ آلو اور چاول کے 250 کنٹینرز پھنسے ہوئے ہیں۔ مستونگ سمیت دیگر شاہراہوں کی بندش سے ادویات، اشیاء خورد ونوش کی...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 مارچ 2025ء) پنجاب کے ہسپتالوں میں ادویات و آلات کی قلت کے بحران کا خطرہ پیدا ہو گیا، پنجاب حکومت کی جانب سے 12 ارب روپے کی عدم ادائیگی کے باعث صوبے کے سرکاری ہسپتالوں کیلئے بحرانی صورتحال پیدا ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے اسپتالوں میں ادویات اور طبی آلات کے بحران کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔ صوبائی حکومت کو ادویات اور میڈیکل آلات فراہم کرنے والی کمپنیوں کے ساڑھے 12 ارب روپے ادا کرنا ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ ان ساڑھے 12 ارب روپے میں نگراں دور میں خریداری کی رقم بھی شامل ہے۔ سیکریٹری پرائمری ہیلتھ نے حکم دیا ہے کہ نگراں دور کے پیسے جاری نہیں کیے جائیں گے،...
۱