ملک بھر میں جان بچانے والی ادویات کی قلت، پی ایم اے نے خبردار کردیا
اشاعت کی تاریخ: 30th, August 2025 GMT
ملک بھر میں جان بچانے والی ادویات کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے جبکہ پاکستان ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی (ڈریپ) مؤثر دواؤں کی فراہمی یقینی بنانے میں ناکام رہی ہے۔
پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن (پی ایم اے) نے خبردار کیا ہے کہ انسولین سمیت کم از کم 80 اہم ادویات دستیاب نہیں ہیں، جن میں سے 25 کی کوئی متبادل دوا بھی موجود نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پارا چنار میں ادویات کی قلت سے کتنے بچے جاں بحق ہوچکے؟ فیصل ایدھی نے بتا دیا
پی ایم اے کے مطابق ان ادویات کی کمی ذیابیطس، کینسر، امراضِ قلب، الزائمر، پارکنسن اور نفسیاتی بیماریوں سمیت کئی مہلک امراض کے مریضوں کی زندگیوں کو شدید خطرات سے دوچار کر رہی ہے۔ یہ بحران لاکھوں مریضوں کے لیے جان لیوا صورت حال اختیار کر گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق طویل اثر رکھنے والی انسولین کی عدم دستیابی ذیابیطس کے مریضوں میں خون میں شوگر کنٹرول نہ ہونے کا سبب بن رہی ہے، جس سے گردوں کے فیل ہونے، بینائی کے نقصان اور اعضا کٹنے جیسے خطرات بڑھ گئے ہیں۔ اسی طرح پیوند کاری کے مریض ایک اہم اینٹی فنگل دوا کی قلت کے باعث خطرناک انفیکشن میں مبتلا ہو رہے ہیں۔
پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے حکومت سے فوری اور فیصلہ کن اقدامات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈریپ کو اپنی بے عملی اور دور اندیشی کی کمی پر جواب دہ بنایا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں جان بچانے والی اہم ادویات کی قلت کیوں ہوگئی؟
ادارے نے زور دیا کہ پیداواری اخراجات کو مدنظر رکھتے ہوئے نئی اور حقیقت پسندانہ دوا کی قیمتوں کی پالیسی فوری طور پر منظور کی جائے تاکہ ضروری ادویات کی تیاری ممکن بنائی جا سکے۔
پی ایم اے کا کہنا ہے کہ ڈریپ کو محض مبہم یقین دہانیوں پر اکتفا کرنے کے بجائے ٹھوس اور عملی اقدامات کرنا ہوں گے تاکہ اس سنگین بحران پر قابو پایا جا سکے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews ادویات کی قلت پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن پی ایم اے خبردار کردیا ڈریپ وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ادویات کی قلت پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن پی ایم اے خبردار کردیا ڈریپ وی نیوز ادویات کی قلت پی ایم اے
پڑھیں:
پاکستان نے ترجمان افغان طالبان کا بیان مسترد کردیا
پاکستان کیخلاف افغانستان کے جھوٹے دعوے حقائق کے منافی ہیں،ہم نے افغان سرزمین پر موجود دہشت گردوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا اور یہ مؤقف ریکارڈ پر موجود ہے، وزارت اطلاعات
وزارت اطلاعات و نشریات نے افغان طالبان کے ترجمان کا بیان گمراہ کن قرار دے کر مسترد کردیا اور کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف افغانستان کے جھوٹے دعوے حقائق کے منافی ہیں۔وزارت اطلاعات نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں کہا ہے کہ پاکستان افغان ترجمان کے گمراہ کن بیان کو مسترد کرتا ہے، استنبول مذاکرات سے متعلق حقائق کو افغان طالبان کے ترجمان نے توڑ مروڑ کر پیش کیا۔وزارت اطلاعات نے کہا کہ پاکستان نے افغان سرزمین پر موجود دہشت گردوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا، افغان فریق کے دعوے پر پاکستان نے فوری طور پر تحویل کی پیشکش کی، پاکستان کا مؤقف واضح، مستقل اور ریکارڈ پر موجود ہے۔وزارت اطلاعات نے کہا کہ پاکستان کے خلاف غلط بیانی قبول نہیں، افغانستان کی جانب سے جھوٹے دعوے حقائق کے منافی ہیں، پاکستان نے واضح کیا ہے کہ دہشت گردوں کی حوالگی سرحدی انٹری پوائنٹس سے ممکن ہوتی ہے، پاکستان کے مؤقف کو غلط انداز میں پیش کیا جا رہا ہے۔