ایپل کا اب تک کا سب سے پتلا آئی فون، کیسا ہوگا نیا ماڈل؟
اشاعت کی تاریخ: 9th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ایپل ایک بار پھر اسمارٹ فون ٹیکنالوجی میں انقلابی قدم اٹھانے جا رہا ہے ستمبر 2025 میں متعارف کرائی جانے والی آئی فون 17 سیریز میں ایسا ماڈل شامل ہوگا جو نہ صرف سب سے پتلا ہوگا بلکہ پہلا پورٹ فری آئی فون بھی کہلائے گا۔
جی ہاں، “iPhone 17 Air” نامی یہ نیا ماڈل ٹیکنالوجی اور ڈیزائن دونوں حوالوں سے اپنی مثال آپ ہوگا۔ تازہ ترین ویڈیوز میں اس فون کے ڈمی یونٹ کو ہر زاویے سے دکھایا گیا ہے، جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ یہ واقعی حیرت انگیز حد تک پتلا ہے اس کی موٹائی محض 5.
iPhone 17 Air Black looks so good pic.twitter.com/ovOTNUKEg6
— Majin Bu (@MajinBuOfficial) July 8, 2025
بلومبرگ کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس ماڈل کے بیک پر صرف ایک ہی کیمرا ہوگا، لیکن پروسیسر وہی جدید A19 چپ ہوگا جو اسٹینڈرڈ ماڈل میں بھی موجود ہوگا۔ یعنی رفتار اور کارکردگی میں کوئی کمی نہیں۔
اس فون کی ایک اور خاص بات یہ ہے کہ یہ کسی قسم کے پورٹ سے پاک ہوگا نہ چارجنگ پورٹ، نہ آڈیو جیک۔ صرف وائرلیس چارجنگ، وائرلیس ڈیٹا شیئرنگ اور مکمل پورٹ فری تجربہ۔ اس خیال پر برسوں سے افواہیں گردش کر رہی تھیں اور اب لگتا ہے ایپل یہ خواب حقیقت بنانے والا ہے۔
قیمت کے حوالے سے کہا جا رہا ہے کہ iPhone 17 Air کی قیمت 900 ڈالرز کے قریب ہوگی، جو کہ فیچرز کے لحاظ سے غیرمعمولی نہیں بلکہ پرکشش تصور کی جا سکتی ہے۔
یعنی اگر آپ ایک جدید، ہلکا، پتلا اور مستقبل کی جھلک دکھانے والا فون چاہتے ہیں، تو iPhone 17 Air کے لیے تیار رہیں یہ صرف ایک نیا فون نہیں بلکہ ایک نیا وژن ہوگا!
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی ایئر پورٹ پر پاکستان کسٹمز کی بڑی کارروائی، 72,700 امریکی ڈالرز ضبط
—فائل فوٹوکراچی ایئر پورٹ پر پاکستان کسٹمز نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے 72 ہزار 700 امریکی ڈالرز ضبط کر لیے۔
ترجمان کسٹمز کے مطابق کارروائی میں شہری کے جوتوں اور سامان سے 72 ہزار 700 امریکی ڈالرز برآمد ہوئے۔
مسافر ایتھوپین ایئر لائنز کی پرواز سے کیمرون جا رہا تھا۔
ترجمان کسٹمز کے مطابق واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔