برطانوی ٹیم نے اسلام آباد ایئر پورٹ کا ایوی ایشن سیکیورٹی آڈٹ جاری کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 9th, July 2025 GMT
—فائل فوٹو
پاکستان سے برطانیہ کے لیے پروازوں کی بحالی کے حوالے سے برطانوی محکمۂ ٹرانسپورٹ کی ٹیم نے اسلام آباد انٹر نیشنل ایئر پورٹ کا ایوی ایشن سیکیورٹی آڈٹ جاری کر دیا۔
کراچی سے ذرائع کے مطابق برطانوی محکمۂ ٹرانسپورٹ کی ٹیم اسلام آباد ایئر پورٹ پر اسکیننگ مشین اور مسافروں کے سامان کی چیکنگ سمیت دیگر ایوی ایشن سیکیورٹی کے اقدامات کی جانچ پڑتال کر رہی ہے۔
اسلام آباد سے برطانیہ جانے والی پروازوں کے ایوی ایشن سیکیورٹی اقدامات کی بھی جانچ کی جا رہی ہے۔
ڈی جی سی اے اے کی ہدایت پر ڈائریکٹر سیکیورٹی شاہد قادر برطانوی ٹیم سے معاونت کر رہے ہیں۔
برطانوی ٹیم پی اے اے، اے ایس ایف اور گراؤنڈ ہینڈلنگ سروسز کا بھی ایوی ایشن سیکیورٹی آڈٹ کر رہی ہے۔
سول ایوی ایشن کے ذرائع کے مطابق کل آخری روز برطانوی ٹیم اسلام آباد ایئر پورٹ سے برطانیہ جانے والی پرواز کی جانچ بھی کرے گی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: برطانوی ٹیم اسلام آباد ایئر پورٹ
پڑھیں:
کراچی ایئر پورٹ پر پاکستان کسٹمز کی بڑی کارروائی، 72,700 امریکی ڈالرز ضبط
—فائل فوٹوکراچی ایئر پورٹ پر پاکستان کسٹمز نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے 72 ہزار 700 امریکی ڈالرز ضبط کر لیے۔
ترجمان کسٹمز کے مطابق کارروائی میں شہری کے جوتوں اور سامان سے 72 ہزار 700 امریکی ڈالرز برآمد ہوئے۔
مسافر ایتھوپین ایئر لائنز کی پرواز سے کیمرون جا رہا تھا۔
ترجمان کسٹمز کے مطابق واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔