عمران خان کا جیل سے احتجاجی تحریک کی قیادت کرنے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 8th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
راولپنڈی: تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے جیل سے پیغام دیا ہے کہ وہ احتجاجی تحریک کی قیادت خود کریں گے،میں جیل میں آزاد ہوں جبکہ باہر سب قید ہیں۔
عمران خان کی بہن علیمہ خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے عوام کے لیے پیغام دیا ہےکہ لوگوں کو اپنے لیے، رول آف لا،اور 26ویں ترمیم کے خلاف باہر نکلنا ہوگا اور جو اس تحریک کا وزن نہیں اٹھا سکتا وہ ابھی سے الگ ہو جائے۔
عمران خان نے کہا کہ 5 اگست کو بانی پی ٹی آئی کو جیل میں دو سال مکمل ہو جائیں گے اور اسی دن تحریک اپنے عروج پر پہنچے گی۔
علیمہ خان نے جیل میں عمران خان کی حالت زار پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک ہفتے سے عمران خان کا ٹی وی، اخبار، اور کتابیں بند کر دی گئی ہیں، ان کی ذاتی کتابیں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کے کمرے میں رکھی گئی ہیں، بانی کو لکھنے کے لیے قلم و کاغذ تک دستیاب نہیں، ڈاکٹر سے ملاقات کو بھی گزشتہ دس ماہ سے روکا جا رہا ہے۔
علیمہ خان نے کہا کہ عمران خان نے پارٹی کو تحریک کے لیے مکمل پلان دے دیا ہے، وقت آنے پر عوام کو آگاہ کر دیا جائے گا، بانی پی ٹی آئی کے بیٹے سلیمان اور قاسم امریکا سے واپسی کے بعد تحریک کا حصہ بنیں گے اور پوری فیملی اس تحریک میں شامل ہوگی۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
سپریم کورٹ، پولیس نے عمران خان کی بہنوں کو چیف جسٹس کے چیمبر میں جانے سے روک دیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2025ء)پولیس نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں کو چیف جسٹس آف پاکستان کے چیمبر میں جانے سے روک دیا۔ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ میں اس وقت ہلکی کشیدگی دیکھنے میں آئی جب پولیس نے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کو چیف جسٹس کے چیمبر کی طرف جانے سے روک دیا۔(جاری ہے)
پولیس حکام کے مطابق بغیر اجازت کسی کو بھی آگے جانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔
اس موقع پر وکیل سردار لطیف کھوسہ نے مؤقف اختیار کیا کہ علیمہ بی بی سائلہ ہیں اور وہ بانی پی ٹی آئی کا خط چیف جسٹس کو دینا چاہتی ہیں، اس لیے انہیں آگے جانے دیا جائے۔پولیس اہلکاروں نے کہا کہ رجسٹرار آفس کے نمائندوں کی اجازت کے بغیر کسی کو آگے نہیں جانے دیا جا سکتا ،جبکہ چیف جسٹس کی عدالت بھی ختم ہو چکی ہے۔