عوام کے لیے خوشخبری، ملک بھر کے لیے بجلی قیمتوں میں کمی کردی گئی
اشاعت کی تاریخ: 9th, July 2025 GMT
نیپرا نے ملک بھر کے لیے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی سستی کر دی ہے۔ کراچی کے لیے فی یونٹ قیمت میں 4 روپے 3 پیسے جبکہ باقی ملک کے لیے 50 پیسے فی یونٹ کمی کی گئی ہے۔
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمتوں میں ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کمی کے علیحدہ علیحدہ نوٹیفکیشنز جاری کیے ہیں۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ بجلی صارفین کو اس کمی کا ریلیف جولائی کے بلوں میں ملے گا۔ کے الیکٹرک کے صارفین کے لیے یہ کمی اپریل 2025 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کے تحت کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق باقی ملک کے لیے بجلی کی قیمت میں کمی مئی 2025 کی ایڈجسٹمنٹ کے تحت کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ کے الیکٹرک نے اپریل کی ایڈجسٹمنٹ میں 4 روپے 69 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست دی تھی، جبکہ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے مئی کی ایڈجسٹمنٹ میں 10 پیسے فی یونٹ اضافے کی سفارش کی تھی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews بجلی سستی خوشخبری ماہانہ ایڈجسٹمنٹ نیپرا وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بجلی سستی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ نیپرا وی نیوز ماہانہ ایڈجسٹمنٹ فی یونٹ کے لیے
پڑھیں:
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کردیا۔وزارت خزانہ کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹرقیمت میں 2 روپے 43 پیسے اور ڈیزل 3 روپے 2 پیسے فی لیٹر مہنگا کیاگیا۔نوٹیفیکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 2 روپے 43 پیسے اضافے کے بعد 265 روپے 45 پیسے ہوگئی جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 278 روپے 44 پیسے فی لیٹر ہوگی۔پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگیا۔
مزید :