چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اجلاس، کمرشل پلاٹوں کی 15سے 17جولائی تک اوپن نیلامی کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 9th, July 2025 GMT
چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اجلاس، کمرشل پلاٹوں کی 15سے 17جولائی تک اوپن نیلامی کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 9 July, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین سی ڈی اے، چیف کمشنر اسلام آباد اور ڈائریکٹر جنرل سول ڈیفنس محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سی ڈی اے کے ممبر ایڈمن و اسٹیٹ طلعت محمود، ممبر فنانس طاہر نعیم، ممبر انوائرمنٹ اسفند یار بلوچ، ممبر انجینئرنگ سید نفاست رضا، ممبر پلاننگ ڈاکٹر خالد حفیظ،ڈی جی ریسورس، ڈپٹی ڈی جی انفورسمنٹ اور ڈائریکٹر ڈی ایم اے سمیت دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں سی ڈی اے کے کمرشل پلاٹوں کی 15 سے 17 جولائی2025 تک اوپن اکشن کے علاوہ وفاقی دارلحکومت اسلام آباد شہر میں کھیلوں کے فروغ، ہوٹل انڈسٹری کی ترقی اور سیاحت سے متعلق موجودہ اور مستقبل کے منصوبوں پر تفصیلی ئتبادلہ خیال کیا گیا۔
چیئرمین سی ڈی اے نے ہدایت کی کہ کمرشل پلاٹس کی آنے والی نیلامی میں حصہ لینے والے سرمایہ کاروں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہمی کی جائیں۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ مختلف کیٹیگریز کے کمرشل پلاٹس کی نیلامی میں سرمایہ کاروں کو بہترین مواقع فراہم کئے جارہے ہیں۔ جس میں سرمایہ کاروں کو تقریبا 46 کمرشل پلاٹس اور بلیو ایریا میں پارکنگ پلازہ کی دکانیں نیلامی کیلئے پیش کی جارہی ہیں۔ چیئرمین سی ڈی اے نے ہدایت کی کہ سرمایہ کاروں کو نیلامی سے متعلق مکمل آگاہی فراہم کرنے کیلئے متعلقہ معلومات سی ڈی اے کی تمام ونگز سے لینے کے علاوہ مستقبل کے منصوبے کے حوالوں سے معلوماتی (انفارمیشن)کاونٹرز اور بوتھ قائم کیے جائیں ۔ ان منصوبوں میں شامل گندھارا ہیریٹیج اینڈ سٹیزن سینٹر، ہوٹل پلاٹس ،تھیم پارکس، میلوڈی فوڈ سٹریٹ ،لیک ویو پارکس اور سید پور ویلیج میں سرمایہ کاری کیلئے مختلف منصوبے شامل ہونگے۔ اسی طرح ڈی ایم اے کے تحت سید پور ویلج کے ریسٹورٹس، مختلف دکانیں، میلوڈی فوڈ کیوسکس، ڈیجٹل پارکنگ و سکرینز اور ڈپلومیٹک انکلیو میں فوڈ کورٹس شامل ہونگے۔
ان تمام اقدامات کا مقصد اسلام آباد شہر کو دنیا بھر میں ایک میزبانی، سپورٹس اور سیاحتی شہر کے طور پر متعارف کروانا ہے۔اجلاس کو بریفننگ دیتے ہوئے ڈائریکٹر سپورٹس اینڈ کلچر نے بتایا کہ وزیر داخلہ محسن نقوی کے احکامات کی روشنی میں 25 فٹبال اور 25 کرکٹ گرانڈز کیلئے سی ڈی اے کے پلاننگ ونگ نے جگہ مختص کردی ہے جن پر بتدریج کام کا آغاز کردیا جائے گا۔ اسی طرح فٹسال کے تین گراونڈز اور ایک انڈور کرکٹ گراونڈ کیلئے بھی جگہ مختص کردی گئی ہے۔ اس کے علاوہ اسلام آباد میں 5 کرکٹ اکیڈمیز کا قیام بھی عمل میں لایا جارہا ہے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ شہر میں کھیلوں کیلئے سپورٹس کمپلیکس کیلئے جگہوں کا تعین ہورہا ہے۔ ان کمپلیکسز میں سوئمنگ پولز، جم، انڈور گیمز اور کافی شاپ کی سہولیات میسر ہونگی۔ جو نہ صرف کھیلوں بلکہ فیملیز کیلئے تفریحی مراکز کے طور پر بھی ہونگے۔چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ سی ڈی اے کا عزم ہے کہ اسلام آباد کو ایک جدید اور خوبصورت شہر بنانے کیلئے تمام ضروری اقدامات اور منصوبے بروقت مکمل کئے جائیں تاکہ شہریوں کو بہترین سیاحتی اور تفریحی سہولیات فراہم کی جاسکیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرمسلم لیگ ن نے قومی اسمبلی میں خواتین کی 2 مخصوص نشستوں کیلئے ٹکٹ جاری کردیے مسلم لیگ ن نے قومی اسمبلی میں خواتین کی 2 مخصوص نشستوں کیلئے ٹکٹ جاری کردیے بینک کا گوشوارہ آمدن ثابت کرنے کیلئے کافی نہیں ،سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ سپریم کورٹ ، سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کیخلاف 9مئی کیسز سماعت کیلئے مقرر خیبرپختونخوا حکومت کا امن وامان کی صورتحال پر آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ صدر ٹرمپ کی پیوٹن پر سخت تنقید، روس پر مزید پابندیوں کا عندیہ دیدیا سنسنی پھیلانے والے بھگوڑے یوٹیوبرز کے چینل بند کرکے کرمنل کارروائی بھی کی جائیگی، طلال چوہدریCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: چیئرمین سی ڈی اے
پڑھیں:
اسلام آباد ہائیکورٹ، چیئرمین پی ٹی اے کو عہدے سے ہٹانے کے کیس میں اہم پیش رفت
اسلام آباد:اسلام آباد ہائی کورٹ میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے چیئرمین کی برطرفی کے خلاف دائر درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی گئی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محمد آصف اور جسٹس انعام امین منہاس چیئرمین پی ٹی اے کی برطرفی کے خلاف دائر درخواست پر کل سماعت کریں گے۔
واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس بابر ستار نے گزشتہ روز سنائے گئے اپنے فیصلے میں چیئرمین پی ٹی اے لیفٹننٹ جنرل (ر) حفیظ الرحمان کو فوری طور پر عہدے سے ہٹانے کا حکم دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ کا چیئرمین پی ٹی اے کو فوری عہدے سے ہٹانے کا حکم
فیصلے میں کہا گیا تھا کہ کہ چیئرمین پی ٹی اے کی تعیناتی قانونی طور پر درست نہیں ہوئی لہٰذا چیئرمین پی ٹی اے کو فوری طور پر عہدے سے ہٹایا جائے۔
بعد ازاں لیفٹننٹ جنرل (ر) حفیظ الرحمان نے فیصلے کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں انٹراکورٹ اپیل دائر کی تھی۔