دالبندین؛ کباڑ کی دکان میں زور دار دھماکہ
اشاعت کی تاریخ: 3rd, July 2025 GMT
سٹی 42 : بلوچستان کے ضلع چاغی کی تحصیل دالبندین میں زور دار دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا، جبکہ تین افراد زخمی ہوئے ہیں۔
دالبندین کے علاقے فصیل کالونی میں ایسٹرن بائی پاس کے قریب زور دار دھماکے کی اطلاع موصول ہوئی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق، دھماکے میں ایک شخص موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ تین افراد زخمی ہوئے، جنہیں فوری طور پر ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ سے شہری کو زخمی کرنے والا ملزم گرفتار
دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ایس پی چاغی محمد عثمان سدوزئی اور ڈی ایس پی عابد شیرزئی خود جائے وقوعہ پر پہنچے، جہاں انہوں نے جائے حادثہ کا معائنہ کیا اور تفتیشی عمل کی نگرانی کی۔ بعدازاں ایس پی محمد عثمان سدوزئی ڈی ایچ کیو اسپتال بھی گئے، جہاں انہوں نے زخمیوں کی عیادت کی، اور انہیں بہتر سے بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔
پولیس کی جانب سے جاری ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ دھماکہ ایک کباڑ کی دکان میں ہوا، جہاں ایک بچہ پرانے سامان سے کھیلتے ہوئے اچانک دھماکے کی زد میں آ گیا۔ یہاں یہ شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ کباڑ فروش نے لاعلمی میں کوئی دھماکہ خیز یا پریشرائزڈ مواد خریدا تھا، جو بچے کے ہاتھ لگنے سے پھٹ گیا، تاہم مزید شواہد جمع کرنے کے لیے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کر لیا گیا ہے، اور علاقے کو سیل کر کے تفتیش جاری ہے۔
سبزہ زار: تلخ کلامی پرفائرنگ کرکےشہری کوزخمی کرنیوالا ملزم گرفتار
ایس پی محمد عثمان سدوزئی نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ جائے وقوعہ سے دور رہیں، کیونکہ مزید دھماکہ خیز مواد کی موجودگی کا خدشہ ہے۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: ایس پی
پڑھیں:
ہائیکورٹ میں وزیراعظم کے ججز سے متعلق نامناسب الفاظ پر توہین عدالت کی درخواست
لاہور (خبر نگار) لاہور ہائیکورٹ میں وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے ججز سے متعلق نامناسب الفاظ کے استعمال کرنے پر توہین عدالت کی متفرق درخواست دائر کر دی گئی جبکہ درخواست گزار عدالت کے روبرو پیش نہ ہوئیں عدالت نے کارروائی غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔ جسٹس محمد وحید خان نے اشبا کامران کی متفرق درخواست پر سماعت کی، درخواست میں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کو فریق بنایا گیا جس میں کہا گیا شہباز شریف نے 28 مئی کو اپنی ایک تقریر میں عدلیہ کو کالی بھیڑیں قرار دیا، یہ بیان عدلیہ کی ایمانداری اور آزادی کو کمزور کرنے کے مترادف ہے۔