پاکستان ہاکی ٹیم ایشیا کپ میں شرکت کرے گی، بھارتی میڈیا کا دعویٰ
اشاعت کی تاریخ: 3rd, July 2025 GMT
بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان ہاکی ٹیم کو ایشیا کپ 2025 میں شرکت کی اجازت مل گئی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی وزارت داخلہ، وزارت خارجہ اور وزارت کھیل نے پاکستان کی شرکت کے لیے کلیئرنس دے دی ہے۔
یہ ٹورنامنٹ 27 اگست سے 7 ستمبر 2025 تک بہار کے شہر راجگیر میں منعقد ہوگا۔
بھارتی وزارت کھیل کے ذرائع نے کہا کہ بین الاقوامی ایونٹس میں کسی ٹیم کی شرکت پر کوئی اعتراض نہیں، تاہم دو طرفہ سیریز ایک الگ معاملہ ہے۔
ایشیا کپ 2025، 2026 کے ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائنگ ایونٹ ہے جس کی فاتح ٹیم ورلڈ کپ میں جگہ بنائے گی۔
اپریل 2025 میں پہلگام واقعہ کے بعد دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کی وجہ سے پاکستان کی شرکت پر سوالات اٹھ رہے تھے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
پاکستان ہاکی فیڈریشن کا ورلڈکپ کے میچز بھارت سے نیوٹرل مقام پر منتقل کرنے کا مطالبہ
پاکستانی ہاکی فیڈریشن نے بھارت میں جونیئر ورلڈکپ کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے میچز نیوٹرل مقام پر کروانے کا مطالبہ کردیا۔
ایکسپریس نیوز کو ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن نے انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کو خط لکھا دیا جس میں بھارت میں جونیئر ورلڈکپ کے حوالے سے اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
خط میں کھلاڑیوں کے حوالے سے سیکیورٹی خدشات اور تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے جبکہ پاکستان ہاکی فیڈریشن نے مطالبہ کیا کہ ہے کہ پاکستان کے میچز بھارت کے بجائے نیوٹرل مقام پر منعقد کیے جائیں۔
جونیئر ہاکی ورلڈکپ کپ رواں سال 28 نومبر سے بھارت میں کھیلا جائے گا۔