قومی بچت سکیموں پر شرح منافع میں کمی کر دی گئی
اشاعت کی تاریخ: 3rd, July 2025 GMT
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی بچت اسکیموں پر شرح منافع میں کمی کردی گئی۔
ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح میں 15 بیسزپوائنٹس کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح 11.91فیصد سے 11.76 فیصد ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق اسپیشل سیونگ سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح میں 30 بیسزپوائنٹس کی کمی کے بعد 10.
اسلامک سیونگ اکاؤنٹ میں منافع کی شرح میں 59 بیسزپوائنٹس کی کمی کے بعد 9.75 فیصد ہوگئی جب کہ شہدا فیملی ویلفیئر اکاؤنٹ پر منافع 24 بیسز پوائنٹس کم کرکے 13.20 فیصد کردیا گیا۔
پاکستان کا اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی صدارت سنبھالنا ہمارے لیے فخر کا لمحہ ہے، شاہد خان آفریدی
مزید :ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: منافع کی شرح پر منافع
پڑھیں:
قومی ٹیم کی سدرہ امین نے ون ڈے کرکٹ میں 2ہزار رنز بنالئے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور: پاکستان ویمن کرکٹر سدرہ امین نے ایک روزہ کرکٹ میں 2 ہزار رنز مکمل کرلیے ہیں۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جارہے جنوبی افریقا کی ویمنز ٹیم کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں سدرہ امین نے یہ سنگ میل عبور کیا۔ 33 سالہ پاکستانی کھلاڑی نے اپنے 75ویں میچ کی 73ویں اننگز میں 2 ہزار رنز مکمل کیے ہیں، میچ میں انہوں نے 121 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔
سدرہ امین نے میچ میں 150 گیندوں کا سامنا کیا اور 12 چوکے بھی لگائے، وہ 2 ہزار رنز کا ہندسہ عبور کرنے والی پاکستان کی تیسری کھلاڑی بن چکی ہیں۔
ان سے پہلے بسمہ معروف اور جویریہ خان نے یہ سنگ میل عبور کیا ہے۔