صوبائی وزرا کی 1 لاکھ تنخواہ کے وقت 1 ماہ کی چھٹی پر 74 ہزار تنخواہ ملتی تھی، بعد از ترامیم پنجاب کے وزرا کو 1 ماہ چھٹی پر ماہانہ 74 ہزار کے بجائے پوری تنخواہ 9 لاکھ 60 ہزار ملے گی۔ اسلام ٹائمز۔ وزرا کی تنخواہ میں اضافے کے بعد "لیو الاؤنس" میں بھی اضافے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ پنجاب حکومت نے منسٹرز، سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا "لیو الاؤنس" تنخواہ کے برابر کرنے کا فیصلہ کیا ہے، عوامی نمائندوں کے قوانین (ترمیمی) بل 2025ء پنجاب اسمبلی سے منظور کر لیا گیا، بل حالیہ اجلاس میں منظور کیا گیا۔ ترمیمی بل کے تحت پنجاب منسٹرز (سیلری، الاؤنس، پریولجز) ایکٹ 1975ء میں ترامیم کی جائیں گی، بعد از ترامیم چھٹی پر تنخواہ کی کٹوتی نہیں ہو گی۔ صوبائی وزرا کی 1 لاکھ تنخواہ کے وقت 1 ماہ کی چھٹی پر 74 ہزار تنخواہ ملتی تھی، بعد از ترامیم پنجاب کے وزرا کو 1 ماہ چھٹی پر ماہانہ 74 ہزار کے بجائے پوری تنخواہ 9 لاکھ 60 ہزار ملے گی۔

سپیکر پنجاب اسمبلی کو 1 لاکھ 25 ہزار تنخواہ کے وقت 1 ماہ چھٹی پر 37 ہزار تنخواہ ملتی تھی، بعد از ترامیم سپیکر پنجاب اسمبلی کو 1 ماہ کی چھٹی پر 37 ہزار کے بجائے پوری تنخواہ 9 لاکھ 50 ہزار ملے گی۔ ڈپٹی سپیکر کو 1 لاکھ 20 ہزار تنخواہ کے وقت ایک ماہ چھٹی پر 37 ہزار تنخواہ ملتی تھی، بعد از ترامیم ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کو چھٹی پر ماہانہ 37 ہزار کے بجائے پوری تنخواہ 7 لاکھ 75 ہزار ملے گی۔ یہ ترامیم وزراء کی تنخواہوں میں اضافے کے بعد ضروری ہیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ہزار کے بجائے پوری تنخواہ تنخواہ کے وقت پنجاب اسمبلی ہزار ملے گی ماہ چھٹی پر

پڑھیں:

سپیکرکی تنخواہ کامعاملہ ،ترجمان قومی اسمبلی کی وضاحت سامنے آگئی

ترجمان قومی اسمبلی نے سپیکر قومی اسمبلی کی تنخواہ میں اضافے پر وضاحت جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ سپیکر کی تنخواہ میں اضافے سے متعلق سمری وزارت پارلیمانی امور تیار کرتی ہے ۔
ترجمان کے مطابق تنخواہ میں اضافے کا اسپیکرآفس یا قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کا عمل د خل نہیں ہوتا ہے، تنخواہ میں اضافے کی وزارت پارلیمانی امور کی سمری کی وفاقی کابینہ نے منظوری دی تھی، وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد تنخواہ میں اضافے کا نوٹیفکیشن وزارت پارلیمانی امور نے جاری کیا۔

Post Views: 4

متعلقہ مضامین

  • مریم نواز حکومت کی پنجاب کے وزرا اور اسپیکر کیلئے قانون میں خصوصی ترمیم
  • پنجاب کے وزرا،اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر کو تنخواہ کے برابر چھٹی الاونس بھی دینے کا فیصلہ
  • تنخواہوں کے بعدوزراء کے لیو الاؤنس بھی بڑھانے کا فیصلہ
  • سپیکرکی تنخواہ کامعاملہ ،ترجمان قومی اسمبلی کی وضاحت سامنے آگئی
  • لاہور: تنخواہوں کے بعد وزرا کی رخصت الاؤنس میں اضافہ کرنے کا فیصلہ
  • تنخواہوں میں‌اضافے کے بعد صوبائی وزراء کی لیو الاؤنس بھی بڑھانے کا فیصلہ
  • پنجاب میں وزرا کی تنخواہ میں اضافے کے بعد لیو الاﺅنس بھی بڑھانے کا فیصلہ
  • پنجاب: وزراء کی تنخواہ میں اضافے کے بعد لیو الاؤنس بھی بڑھانے کا فیصلہ
  • وزراء کی تنخواہ میں اضافے کے بعد لیو الاؤنس میں بھی اضافے کا فیصلہ